25 لاکھ کا قلم اور 15 لاکھ کا سوٹ استعمال کرنے والے پی ایم مودی غریب ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں! سنجے راؤت

Source: S.O. News Service | Published on 22nd February 2024, 7:01 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 22/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) ’’بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اپنے کارکنوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عام لوگوں کے درمیان جاتے ہوئے سادگی اپنائیں۔ مہنگی گھڑیوں اور کاروں کا استعمال نہ کریں۔ لیکن جے پی نڈا کا یہ مشورہ وزیر اعظم مودی پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔ پی ایم مودی اپنے جیب میں جو قلم رکھتے ہیں اس کی قیمت 25 لاکھ روپے ہے۔ ان کا سوٹ 15 لاکھ روپے کا ہے۔ مودی کا سب ٹھاٹ باٹ امیروں کا ہے۔ گزشتہ 70 سالوں میں ملک کے کسی بھی وزیر اعظم نے اس قدر امیری کے ٹھاٹ نہیں رکھے۔‘‘ یہ باتیں شیو سینا یو بی ٹی کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کہی ہیں۔ وہ جمعرات (22 فروری) کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سنجے راؤت نے کہا کہ ’’بی جے پی کے 100 فیصد لیڈروں کے ہاتھوں میں مہنگی گھڑیاں ہیں۔ جب کہ 90 فیصد لیڈران و کارکنان لگژری گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں۔ مگر اب نہ صرف مہاراشٹر بلکہ ملک کے لوگوں نے طے کر لیا ہے کہ ان کے مہنگے سوٹ اور مہنگی گھڑیاں اتارنے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کے دور میں 7000 کروڑ کا انتخابی بانڈ گھوٹالہ ہوا۔  پی ایم کیئر فنڈ میں بدعنوانی ہوئی، اس لیے جے پی نڈا مہاراشٹر میں آ کر گیان نہ بانٹیں۔‘‘

دیوندر فڈنویس کے اس بیان پر کہ کسی کا بھی باپ آ جائے، ممبئی مہاراشٹر سے علاحدہ نہیں ہوگی، پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سنجے راؤت نے سوال کیا کہ ’’بی جے پی کو اپنے باپ کا پتہ ہے کیا؟ بی جے پی کے اب 10 باپ ہو گئے ہیں۔ انہیں ’کھوکے والے باپ‘ (ایکناتھ شندے کے ساتھ بغاوت کرنے والے) لے کر سیاست کرنی پڑتی ہے۔ ایکناتھ شندے و اجیت پوار بی جے پی کے باپ ہیں۔ جبکہ شیوسینا کا ایک ہی باپ ہے اور وہ یعنی بالا صاحب ٹھاکرے۔ اس لیے ہم بے خوف ہو کر لوگوں کے درمیان جاتے ہیں۔‘‘

سنجے راؤت نے کہا کہ ’’ریاست میں ’مہانند‘ ڈیری کا کام کاج اب گجرات سے چلایا جائے گا۔ مہانند کے چیئرمین رادھا کرشن ویکھے پاٹل ان کے سگے بہنوئی تھے۔ یہ ریاستی حکومت ایک ڈیری نہیں چلا سکتی۔ جبکہ شوگر لابی والوں کی تمام ڈیریاں خوب اچھی طرح چل رہی ہیں۔ ریاستی حکومت نے گوریگاؤں میں پرائم لوکیشن پر واقع مہانندا ڈیری کی زمین کو 50 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ زمین اڈانی کو دینے کا منصوبہ ہے۔ دیویندر فڈنویس، ایکناتھ شندے اور اجیت پوار یہ ممبئی کا سودا کرنے نکلے ہیں۔ مہاراشٹر میں رہ کر یہ لوگ ریاستی اداروں کو گجرات میں جانے کی مخالفت تک نہیں کر رہے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں راشن کارڈ تقسیم میں بے قاعدگیاں، تحقیقات کا مطالبہ، قصورواروں پر مقدمہ درج کرنے کی اپیل

 دہلی کے سابق وزیر برائے خوراک و شہری ترسیل، ہارون یوسف نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر عام آدمی پارٹی کی حکومت کی جانب سے 14.64 لاکھ درخواست دہندگان کو راشن کارڈ نہ دینے کی وجوہات کی تحقیقات کرائیں، نہ کہ صرف 90,000 افراد کے معاملے کی اور اس بے ضابطگی میں ملوث وزراء، ...

سپریم کورٹ نے شہریت قانون کی دفعہ ’6A‘ کو برقرار رکھا، 1966 سے پہلے آسام آنے والے مہاجرین کے حقوق محفوظ

سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعرات کے روز ایک تاریخی فیصلے میں شہریت قانون 1955 کی دفعہ ’6A‘ کو آئینی قرار دیا ہے۔ یہ دفعہ آسام میں یکم جنوری 1966 سے پہلے آنے والے مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی اجازت دیتی ہے۔ پانچ رکنی بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کر رہے ...

موسم کی کروٹ: دن میں گرمی، رات میں سردی، بہار کے 12 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

بہار میں مانسون کی وداعی کے بعد موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ رات کو ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اور دن میں دھوپ کھل رہی ہے۔ ریاست میں پُوروا اور پچھوا ہوا کی سمت مسلسل تبدیل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم میں تھوڑی تبدیلی آئے گی، ہوا دھیمی چلے گی اور سمت بھی بدلے گی۔ ...

کیا ہریانہ کی 20 اسمبلی سیٹوں پر پھر سے کرایا جائے گا انتخاب؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

ہریانہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور 17 اکتوبر کو بی جے پی لیڈر نائب سنگھ سینی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف بھی لینے والے ہیں۔ اس درمیان 20 اسمبلی سیٹوں کو لے کر تذبذب والی حالت برقرار ہے۔ ایک طرف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے جس میں 20 اسمبلی سیٹوں پر ...

دہلی: بی جے پی کے اعلانات سے ظاہر ہو گیا کہ اس کے پاس دہلی کی ترقی سے متعلق کوئی لائحہ عمل نہیں: دیویندر یادو

دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج بی جے پی کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کیے گئے کچھ اعلانات پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی نے کیجریوال کی ’مفت کی ریوڑیاں‘ بانٹنے والی سیاست کو بنیاد بنا کر آج جو اعلان ...

جموں و کشمیر میں تشکیل ’انڈیا اتحاد‘ کی حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی: راہل گاندھی

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی یہ ...