مہاراشٹر: نونیت رانا کے جلسے میں عوام کا ہنگامہ، نعرے بازی اور کرسیوں کی توڑ پھوڑ

Source: S.O. News Service | Published on 17th November 2024, 5:09 PM | ملکی خبریں |

امراوتی، 17/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں بی جے پی کی اسٹار پرچارک اور سابق رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کے عوامی جلسے میں زبردست ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز کھلّار، دریا پور تعلقہ میں پیش آیا، جہاں جلسے کے دوران اچانک بھیڑ مشتعل ہو گئی۔ لوگ نعرے بازی کرتے ہوئے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکنے لگے۔ کچھ کرسیاں نونیت رانا کی طرف بھی اچھالی گئیں، جو ان کے باڈی گارڈز کو جا لگیں۔ صورتحال بگڑتے ہی سیکورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نونیت رانا کو بحفاظت جلسہ گاہ سے باہر نکال لیا۔

بی جے پی رہنما نونیت رانا دریا پور سے یووا سوابھیمان پارٹی کے امیدوارکے لیے تشہیر کر رہی تھیں۔ ان کی تشہیر کے لیے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں کسی بات پر بحث چھڑ گئی، جس نے ہنگامہ کی شکل اختیار کرلی۔ اس کے بعد کارکنوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکنی شروع کردیں۔ اس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

اس معاملے میں نونیت رانا کی طرف سے پولیس میں شکایت درج کرا دی گئی ہے۔ سابق رکن پارلیمنٹ اپنی ریلی میں تشدد کو دیکھتے ہوئے اپنے حامیوں کے ساتھ کھلّار پولیس اسٹیشن پہنچیں، جہااں ان کی شکایت پر معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو کی بنیاد پر ملزمین کی شناخت کی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نونیت رانا امراوتی سے آزاد رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں۔ روی رانا ان کے شوہر ہیں جو موجودہ ایم ایل اے ہیں۔ نونیت رانا نے شادی کے بعد سال 2014 میں لوک سبھا انتخاب میں این سی پی کے ٹکٹ پر امراوتی سے انتخاب لڑا تھا، لیکن وہ ہار گئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے 2019 کے انتخاب میں آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تھا جس میں انہیں کامیابی ملی تھی۔ حالانکہ 2024 کے لوک سبھا انتخبات میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

جموں و کشمیر کو جلد ریاست کا درجہ دیا جائے: فاروق عبداللہ کا مطالبہ

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو جلد از جلد ریاست کا درجہ واپس ملنا چاہیے۔ اتوار کو جموں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابی منشور میں عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کے لیے مکمل طور پر کوشش کی جائے گی۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: راہل گاندھی نے ناگپور میں نوجوانوں کے ساتھ پوہا کھاتے ہوئے مسائل پر تبادلہ خیال کیا

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ناگپور کے مشہور ’رام جی شیام جی پوہے والے‘ میں نوجوانوں کے ساتھ ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران اہم مسائل پر بات چیت کی۔ اس ملاقات میں بے روزگاری، مہاراشٹر میں صنعتی منصوبوں کی منتقلی اور آئینی تحفظات جیسے مسائل زیرِ بحث آئے۔ گاندھی نے اس موقع پر کہا ...

ادھو ٹھاکرے کا الیکشن کمیشن سے سوال: کیا 'ووٹوں کا دھرم یُدھ' کا بیان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں؟

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے 288 سیٹوں پر 20 نومبر کو ووٹنگ ہونے والی ہے، جس کے باعث ریاست میں سیاسی سرگرمیاں شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں۔ جیسے جیسے ووٹنگ کی تاریخ قریب آ رہی ہے، مہاراشٹر کی سیاست کا رخ اور بھی دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔ پورے ملک کی نگاہیں اس وقت مہاراشٹر پر مرکوز ...

ہریانہ: لڑکوں نے یوٹیوب سے بم بنانے کا طریقہ سیکھ کر ٹیچر کی کرسی کے نیچے دھماکہ کر دیا

ہریانہ کے ایک اسکول میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جہاں 12ویں جماعت کے طلبا نے اپنی شرارت کو خطرناک حد تک بڑھا دیا۔ ان طلبا کے گروہ نے یوٹیوب پر بم بنانے کا طریقہ سیکھا اور پھر اس بم کو اسکول کی سائنس ٹیچر کی کرسی کے نیچے نصب کر دیا۔ ان لڑکوں نے اس بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ...

منی پور میں بڑھتے تشدد پر کھرگے کا اظہار تشویش، کہا: مودی کی ڈبل انجن حکومت میں نہ ریاست یکجا ہے نہ محفوظ

منی پور میں لاپتہ 6 افراد میں سے 3 کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد ریاست میں ایک بار پھر تشدد کی لہر دوڑ گئی۔ ہفتہ کے روز مشتعل مظاہرین نے تین وزراء اور چھ اراکین اسمبلی کے گھروں پر حملے کیے۔ حالات بگڑتے دیکھتے ہوئے حکومت نے پانچ اضلاع میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا اور ...

بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی انل جھا کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت

اتوار کے روز دہلی کی سیاست میں دو بڑے واقعات پیش آئے۔ پہلے واقعے میں، دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ اور سابق وزیر سیاحت کیلاش گہلوت نے عام آدمی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے بی جے پی کا دامن تھام لیا اور اروند کیجریوال پر سنگین الزامات لگائے۔ دوسری جانب، بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ...