روزنامہ راشٹریہ سہارا کی بنگلورو اور ممبئی میں اشاعت بند، عملے کو تبادلہ یا استعفیٰ کی پیشکش

Source: S.O. News Service | Published on 2nd November 2024, 12:11 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

ممبئی/بنگلورو ، 2/نومبر (ایس او نیوز /یو این آئی)  معروف کارپوریٹ کمیٹی سہارا انڈیا کے تحت سہارا انڈیا مس میڈیا نے آج سے اردو اخبار روزنامہ راشٹریہ سہارا کی ممبئی اور دیگر کئی شہروں میں اشاعت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام ان شہروں میں اخبار کی تقسیم میں مشکلات کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔

اطلاع کے  مطابق، روزنامہ راشٹریہ سہارا کی ممبئی، کولکتہ اور بنگلور میں اشاعت بند کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر اخبار کے عملے کو دو پیشکشیں کی گئی ہیں: پہلی یہ کہ وہ لکھنو ، دہلی، اور گورکھپور میں تبادلہ لے لیں، جبکہ دوسری یہ کہ اگر وہ تبادلہ نہیں چاہتے تو استعفیٰ دے دیں۔ اس کے علاوہ، انہیں کئی سالوں کے بقایاجات کی ادائیگی کے بارے میں کمپنی کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا ہے۔اس طرح، عملے کو مبینہ طور پر باہر کا دروازہ دکھا دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ممبئی، کولکتہ اور بنگلور کے ایڈیشن کو 17 سے 18 سال کا عرصہ ہو چکا تھا۔ ذرائع کے مطابق، فی الحال نئی دہلی، حیدرآباد، لکھنؤ اور گورکھپور سے روزنامہ سہارا کی اشاعت بند نہیں کی جائے گی، تاہم حیدرآباد کے بارے میں یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے۔ حیدرآباد میں مقامی صحافی شوکت علی صوفی اور جیلانی خان نے اخبار کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ بنگلور ایڈیشن 7 جولائی 2007 کو جاری کیا گیا تھا اور یہ جاوید جمال الدین کی ادارت میں کافی کامیاب رہا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہمارا ماڈل ملک بھر کے لیے مثال بن رہا ہے، بی جے پی بھی اپنا رہی ہے: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کیے گئے ’غیر حقیقی وعدوں‘ پر تنقید کا بھرپور جواب دیا۔ شیوکمار نے کہا کہ ’’ہماری عوامی فلاحی اسکیمیں ملک کے لیے ترقی کا نمونہ بن رہی ہیں اور ان کی کامیابی پورے ملک میں ...

ریاست کرناٹک کے 69ویں راجیہ اتسو ایوارڈز تقریب میں 69 شخصیات کو اعزازات، کنڑا زبان کے فروغ پر وزیراعلیٰ نے دیا زور

ریاست کرناٹک کے 69ویں راجیہ اتسوا کے موقع پر جمعہ، یکم نومبر کو وزیر اعلیٰ سدارامیا نے 69 ممتاز شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔ ان شخصیات میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارنامے انجام دینے اور کرناٹک کی خدمت میں مثالی کردار ادا کرنے والے افراد شامل ہیں، جن میں سابق وزیر اعلیٰ اور مصنف ...

کابینہ کے داخلی کوٹے کے فیصلے کے نتیجے میں ضمنی انتخابات میں تبدیلی کی توقع

ریاستی کابینہ نے درج فہرست ذاتوں کے کوٹوں کی درجہ بندی کے لیے داخلی ریزرویشن کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ایک واحد رکنی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی سربراہی ایک ریٹائرڈ جج کریں گے۔ اس اقدام کا اثر چن پٹن، شگاؤں اور سند در اسمبلی حلقوں میں 13 نومبر کو ہونے والے ضمنی ...

کسی کسان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ سدارامیا

وجئے پور (بیجاپور) ضلع کے ٹیکوٹا تعلقہ کے ہو نو اڈا گاؤں کے کچھ کسانوں نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ ان کی زمین کو وقف جائیداد کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ اس پر چیف منسٹر سدارامیا نے واضح کیا کہ کسی بھی کسان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا اور انہوں نے اس معاملے میں جاری کردہ نوٹس واپس لینے ...

بی جے پی وقف اراضی تنازعے پر سیاست کر رہی ہے: کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ کا بیان

وقف اراضی کے مبینہ دعووں کے تنازعے کے درمیان، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیانے نے واضح کیا ہے کہ کسانوں کو بے دخلی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور جائیداد پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والے کسی بھی شخص کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس سے قبل ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے ...

اکتوبر میں جی ایس ٹی وصولی 1.87 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

اکتوبر میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی 1.87 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جو پچھلے چھ ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، یہ مسلسل آٹھویں مہینے 1.7 لاکھ کروڑ روپے کے نشان سے اوپر رہی ہے۔ یکم نومبر کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے مقابلے میں ...

مہاراشٹر میں بی جے پی کی ’واشنگ مشین‘ سب سے زیادہ سرگرم، اجیت پوار کے معاملے پر جئے رام رمیش کا طنز

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کی گہما گہمی میں کئی لیڈران کے بیانات سرخیوں میں ہیں۔ انہی میں این سی پی لیڈر اجیت پوار کا معاملہ بھی زیرِ بحث ہے، جس پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سخت رد عمل دیا ہے۔ انہوں نے اجیت پوار کو این ڈی اے میں شامل کرنے کے لیے مبینہ طور پر دباؤ اور ...

مایوسی اور ناکامی کا اظہار منفی نعروں میں، 'خوفزدہ' لوگ ہی خوف پھیلاتے ہیں: اکھلیش یادو کا بی جے پی پر سخت وار

اتر پردیش میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، جہاں پارٹیاں ایک دوسرے پر پوسٹر بازی کے ذریعے نشانہ سادھ رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے متنازعہ نعرے "بٹیں گے تو کٹیں گے" پر سیاسی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی نے بھی لکھنؤ کی سڑکوں پر پوسٹر لگائے ...

سپریم کورٹ متھرا شاہی عیدگاہ معاملے کی سماعت کرے گا

سپریم کورٹ 5 نومبر کو متھرا میں واقع شری کرشنا جنم بھومی اور عیدگاہ مسجد کے معاملے کی سماعت کرے گا۔ شاہی عید گاہ کمیٹی نے اس کیس میں تین عرضیاں دائر کی ہیں، جن پر عدالت سماعت کرے گی۔ مسلم فریق کی جانب سے داخل کی گئی ان درخواستوں میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے، ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: 288 سیٹوں پر 7994 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے 288 نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ انتخابی کمیشن کے مطابق، اس بار 7994 امیدواروں کے کاغذات کو درست قرار دیا گیا، جبکہ 921 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیے گئے ہیں۔ نامزدگی جمع کروانے کا عمل 22 اکتوبر سے شروع ...

مغربی بنگال: ہوڑہ میں آتش بازی کے دوران گھر میں آگ، 3 بچوں کی ہلاکت، 2 کی حالت تشویشناک

مغربی بنگال کے ہوڑہ میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اُلوبیریا علاقے میں پٹاخہ جلانے کے دوران آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر میں پھیل گئی۔ اس واقعے میں تین معصوم بچوں کی آگ میں جھلس کر دردناک موت واقع ہوئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون ...