بھٹکل گورٹے سرحد پرطوفانی ہواوں میں اُڑ گئی ہوٹل اور دکان کی چھت؛ کروڑوں کا نقصان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd July 2024, 2:58 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 3/جولائی (ایس او نیوز)طوفانی ہواوں کے نتیجے میں  بھٹکل اور اُترکنڑا کی سرحد گورٹے میں نیشنل ہائی وے سے متصل واقع ایک ہوٹل کی چھت کے ساتھ  قریب ہی واقع ایک صوفہ بنانے کی دکان کی چھت بھی اُڑگئی جس کے نتیجے میں کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ واردات منگل صبح پیش آئی۔

شیرور ٹول گیٹ کے قریب  نیشنل ہائی وے کنارے واقع سہارا نامی ہوٹل جہاں اکثر دوردراز جانے والی بسیں کھانے کے لئے رُکتی ہیں، اس  کے مالک گورٹے کے رہائشی لکشمیش نائک نے بتایا کہ  صبح قریب دس بجے اچانک طوفائی ہواوں سے ان کے ہوٹل کی چھت اُڑگئی، یہ تو اچھا ہوا کہ ہوٹل  میں دو چار اسٹاف ہی کام کررہے تھے اور صبح کی وجہ سے  آس پاس کوئی گاہک بھی نہیں تھا اور  نیشنل ہائی وے پر بھی سواریوں  کا گذرنہ کے برابر تھا۔ جس کی وجہ سے جانی نقصان اور ممکنہ بڑی تباہی ہوتے ہوتے بچ گئی۔

 ان کے ہوٹل کی بالائی منزل پر   ٹین سے بنی شیڈ  گرنے سے ہوٹل کے اندر موجود فرنیچر، برتن اور سامان خاکستر ہوگیا۔ ہوٹل کے اندر کام کرنے والی پدماوتی نامی خاتون زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا اور  علاج  کرایا گیا۔ہوا اتنی تیز تھی کہ  پوری چھت ہوا میں اُڑ کر ہوٹل سے قریب 20 میٹر دور قومی شاہراہ کنارے جاگری۔ جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود بجلی کا کھمبا اور درخت بھی ٹوٹ کر گرگیا، جبکہ بجلی  کے تار کے تکڑے تکڑے ہوگئے۔ ہوا کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ  شیڈ کا ایک ٹکڑا  درخت پر بھی لٹکا ہوا دیکھا گیا۔

 بھٹکل ہیسکام کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر منجوناتھ نے جائے وقوع پر پہنچ کر  معائنہ کیا۔ اور کھمبے کی تنصیب کے ساتھ  بجلی کے تار جوڑنے کے کام بھی فوری طور پر انجام دینے کی ہیسکام اہلکاروں کو ہدایت دی۔

سہارا ہوٹل کے ساتھ ساتھ  قریب میں واقع سن شائین صوفہ  مینوفیکچرنگ دکان کی چھت بھی اُکھڑ گئی ہے، جبکہ  اس دوران ہوئی  بارش سے دکان پر موجود  کئی  صوفوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری؛ ہائی وے پر سرکاری اسکول کی زمین کھسکنے کا خطرہ؛ مزمل مسجد روڈ سمیت کئی علاقوں میں سڑکوں کی حالت نہایت خستہ

بھٹکل تعلقہ میں  بھاری برسات کی وجہ سے   نیشنل ہائی وے  کوالٹی ہوٹل کے بالمقابل پہاڑی پر واقع سرکاری اسکول کی زمین کھسکنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لئے پہاڑی کی کٹائی کے دوران  ہریجن کیری کوٹا جگٹیشورا مندر کی دیوار پہلے ہی ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ اور کاروار میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری؛ بھٹکل میں تین مکانوں کو نقصان؛ کاروار کالی ڈیم سے پانی کا اخراج؛ منکی میں این ڈی آر ایف ٹیم

  بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ اور کاروار میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اسی کے ساتھ پڑوسی اضلاع اُڈپی اور دکشن کنڑا میں بھی بھاری بارش  سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

میعاد کار ختم ہونے سے پہلے ہی اتر کنڑا ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ 

سرکاری افسران کی تعیناتی کے سلسلے میں ایک زمانے سے یہ عام اصول چلتا آیا ہے کہ کسی بھی ضلع میں ڈپٹی کمشنر یا ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے طور پر ان کا تبادلہ کیا جاتا ہے تو انہیں وہاں پر کم از کم دو سال تک  خدمات انجام دینے کا موقع ملنا چاہیے ۔  مگر اب میعاد کار پوری ہونے سے پہلے ہی ...

انکولہ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں گھس گیا پانی - نیشنل ہائی وے  بن گیا تالاب

پچھلے دو تین دنوں سے برس رہی موسلا دھار بارش کی وجہ سے انکولہ تعلقہ کے نالے اور تالاب بھر کر ابلنے لگے اور کئی مقامات پر برسات کا پانی رہائشی علاقوں میں گھس گیا جس سے عام زندگی کے معمولات درہم برہم ہوگئے ۔

منگلورو اور  اڈپی میں ڈینگی کے بڑھتے معاملات - وینلاک اسپتال میں محفوظ کیا گیا خصوصی وارڈ 

دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ڈینگی کے معاملات میں دوگنا اضافے کے پیش نظر اس کی روک تھام کے لئے اقدامات تیز کر دئے گئے ہیں ۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر منگلورو کے وینلاک اسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لئے اسپیشل وارڈ محفوظ کیا گیا ہے ۔

موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری؛ بھٹکل، ہوناور، کمٹہ ، انکولہ اور کاروار میں سنیچر کو تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان؛ وزیر منکال کا بارش سے متاثرہ ہوناورکا دورہ

ضلع اُترکنڑا میں جمعرات سے جاری زوردار بارش کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا، جس کو دیکھتے ہوئے  بھٹکل ہوناور اور کمٹہ میں آج جمعہ کو تمام اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا، اب اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے بارش کے زوردار سلسلے کو دیکھتے ہوئے کل سنیچر کو ...

محمد روشن بیلگاوی کے نئے ڈپٹی کمشنر مقرر

محمد روشن بیلگاوی کے نئے ڈپٹی کمشنر مقرر کئے گئے ہیں جنہیں یہاں سے تبادلہ ہوئے نتیش پاٹل نے آج عہدے کا چارج دلایا۔ محمد روشن یہاں تبادلہ سے قبل ہیسکام ہبلی کے منیجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے اپنے منصبی فرائض انجام دیتے ہو ئے کافی مشہور ہوئے تھے۔ 

مودی حکومت اگست تک گرجائےگی: لالو پرساد یادو

راشٹریہ جنتادل کے ۲۸؍ ویں یوم تاسیس کے موقع پر آرجےڈی کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو نے دعویٰ کیا کہ مرکز میں این ڈی اے حکومت اگست میں گر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت بیساکھیوں پر چل رہی ہے، اسلئے زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

کیجریوال کی حمایت میں وکلاء کا چیف جسٹس کو خط

  دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت نہ ملنے اور ان کے معاملے کی سماعت بار بار ملتوی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے ۱۵۷؍ معروف وکلاء نے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچڈ کو ایک میمورنڈم نما خط بھیجا ہے۔

اترپردیش : حج سے لوٹ رہے 5 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

اترپردیش کے رام پور میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں حاجی اشرف (65)، ان کے تین بیٹے کھپے علی (42)، عارف علی (24) اور انتخاب علی (20 )، اور کار کا ڈرائیور احسن (32 )شامل ہیں۔ مہلوک حاجی اشرف کی اہلیہ اور ان کے چوتھے بیٹھے آصف علی شدید زخمی ہیں جنہیں فوری ...

مہاراشٹر: ’مڈ ڈے میل‘ کے پیکٹ میں مرا ہوا سانپ ملنے سے سبھی حیران، تحقیقات شروع

ایک بار پھر ’مڈ ڈے میل‘ کو لے کر فکر انگیز خبر سامنے آئی ہے۔ مغربی مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک سرکاری نرسری اسکول میں بچوں کے لیے تیار مڈ ڈے میل کے پیکٹ میں مبینہ طور پر ایک چھوٹا سانپ مرا ہوا برآمد ہوا۔ ریاستی آنگن واڑی ایمپلائی ...