کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2024, 12:10 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بارباڈوس ، 30/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو  سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹی ٹوینٹی عالمی  کپ جیت لیا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ دریں اثنا، ایک ایک کرکے دو ہندوستانی کرکٹرز نے T20 انٹرنیشنل کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ پہلے ویراٹ کوہلی نے کہا کہ یہ ان کا آخری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ تھا جب کہ کچھ عرصے بعد کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی یہ اطلاع دی۔ آئی سی سی نے لکھا، 'ویراٹ کوہلی کے بعد کپتان روہت شرما نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے'۔

دراصل 37 سالہ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے ہفتہ کو تاریخ رقم کی۔ ہندوستان نے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے چوتھی بار ورلڈ کپ(دو مرتبہ ایک روزہ اور دو مرتبہ ٹی ٹوینٹی) ٹائٹل جیت لیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی 140 کروڑ ہندوستانیوں کو جشن منانے کا سنہری موقع ملا۔ لیکن اس کے بعد کرکٹ شائقین کو کوہلی اور روہت کی ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا جھٹکا لگا۔

روہت نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا، "یہ میرا آخری میچ تھا۔ الوداع کہنے کے لیے اس سے بہتر وقت نہیں ہو سکتا تھا۔ میں اسے (ٹرافی) بہت بری طرح سے چاہتا تھا۔ اسے الفاظ میں بیان کرنا بہت مشکل ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ایسا ہو اور میں بہت خوش تھا کہ اس بار ہم نے اسے عبور کیا۔‘‘

روہت شرما نے ہندوستان کے لیے 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 32.05 کی اوسط اور 140.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے 4231 رنز بنائے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کے نام 5 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں ہیں۔ اس فارمیٹ میں ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 121 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔ وہ اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے 2007 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتا تھا اور وہ واحد ہندوستانی کھلاڑی ہے جس نے ہندوستان کے لئے دو ٹی ٹوینٹی عالمی کپ جیتے ہیں۔

ویراٹ کوہلی نے بھی ہفتہ کو ٹی ٹوینٹی فائنل جیتنے کے بعد کہا، "یہ میرا آخری ٹی ٹوینٹی عالمی کپ تھا، یہ وہی تھا جسے ہم حاصل کرنا چاہتے تھے۔ ایک دن آپ کو لگتا ہے کہ آپ رنز نہیں بنا سکتے اور ایسا ہوتا ہے۔ یہ اب یا کبھی نہیں کی صورتحال تھی۔ ہم اس کپ کو اٹھانا چاہتے تھے، یہ اگلی نسل کے لیے ٹی ٹوینٹی کھیل کو آگے لے جانے کا وقت ہے، آپ کو روہت جیسا کھلاڑی نظر آتا ہے جس نے 9 ٹی ٹوینٹی عالمی کپ کھیلے ہیں اور وہ اس کا حقدار ہے۔ "

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو اسی کی زمین پر دی 0-2 سے شکست، رقم کی نئی تاریخ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی جب شروعات ہوئی تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستانی ٹیم اپنی ہی زمین پر ایک بھی ٹیسٹ نہیں جیت پائے گی۔ آج دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلہ دیش نے 6 وکٹ سے جیت حاصل کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

ونیش پھوگھاٹ کا دہلی ایئرپورٹ پر پُرجوش خیرمقدم، پہلوان بیٹی کی آنکھوں سے نکلے آنسو

ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ پیرس سے وطن واپس آگئی ہیں۔ ہفتہ کی صبح ملک واپسی پر دہلی ایئر پورٹ پر ان کا پُرجوش خیرمقدم کیا گیا۔ تمغہ سے محروم ہونے کے باوجود پورے ملک کا دل جیت چکی ونیش کا استقبال خوب ناچ گانے اور ڈھول باجے سے ہوا۔ ہم وطنوں کی اس محبت کو دیکھ کر وہ کافی جذباتی ...

ونیش پھوگاٹ معاملہ: بھلے ہی بی جے پی اس فیصلے سے خوش ہو لیکن ملک غمگین ہے: سنجے سنگھ

ہندوستانی خاتون پہلوان  ونیش پھوگاٹ کی میڈل حاصل کرنے کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔ عدالت برائے ثالثی برائے کھیل (سی اے ایس) نے ان کی نااہلی کے خلاف ان کی اپیل مسترد کر دی ۔عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے اس پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ...

میں آپ کی امید پر کھری اتروں، ایسی کوشش کروں گی، کانگریس میں شمولیت کے بعد عوام سے ونیش پھوگاٹ کا وعدہ

مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ملک اور عوام کی خدمت جی جان سے کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خاص طور سے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا ہے کہ جس طرح سے انھوں نے کشتی میں اپنی پوری طاقت جھونک دی، اسی طرح عوام کی خدمت بھی دل و جان سے کریں گی۔ ونیش ...

بی جے پی میں استعفوں کا سلسلہ جاری، اب وزیر رنجیت چوٹالہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا کیا اعلان

  ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو اپنے لیڈران کی بغاوت کا سامنا ہے اور کئی اہم لیڈران کا دامن چھوڑ رہے ہیں۔ دراصل، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے امیدواروں کی ابتدائی فہرست میں 9 موجودہ ارکان اسمبلی کو شامل نہیں کیا ہے اور اس کی وجہ سے پارٹی میں بے اطمینانی کی ...

ہریانہ میں : گئو رکھشک غنڈوں کے ذریعے موب لنچنگ کا معاملہ ؛ مقتول صابر ملک کی بیوی کو بنگال حکومت نے دی نوکری

  مغربی بنگال حکومت نے بدھ کے روز ریاست کے ایک تارکین وطن کارکن صابر ملک کی اہلیہ کو نوکری فراہم کی، جسے 27 اگست کو ہریانہ میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی اہلیہ شکیلہ سردار کو تقرری نامہ سونپا، جو اپنی چار سالہ بیٹی ...

دہلی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات: بی جے پی نے 7 اور عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں کامیابی حاصل کی

  دہلی میں منگل  کو ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ دہلی کے 12 زونز میں سے بی جے پی نے 7 زونز میں کامیابی حاصل کی جبکہ عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں فتح حاصل کی۔