بلوچستان: اسپتال کے قریب دھماکہ، 5 بچوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق

Source: S.O. News Service | Published on 2nd November 2024, 10:48 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بلوچستان، 2/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)پاکستان کے بلوچستان علاقے میں ایک اور زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ مستونگ ضلع میں جمعہ کی صبح پیش آیا، جس میں 5 بچوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔ قلات ڈویژن کے کمشنر نعیم بجئی کے مطابق، دھماکہ مستونگ سول اسپتال کے قریب صبح تقریباً 8:35 بجے ہوا۔

نعیم بجئی کا کہنا ہے کہ دیکھنے پر ایسا لگتا ہے جیسے ایک موٹر سائیکل سے جڑی ای آئی ڈی (امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس) کو پولیس موبائل کے پاس دھماکہ کر دیا گیا۔ اس حادثہ میں زخمی لوگوں کو علاج کے لیے دو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں نواب غوث بخش رائے ثانی میموریل اسپتال اور مستنگ ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال میں کیا جا رہا تھا، جن میں سے 11 لوگوں کی حالت نازک ہونے پر بعد میں انھیں کوئٹہ ٹراما سنٹر میں منتقل کرایا گیا۔ جن زخمیوں کو کوئٹہ ٹراما سنٹر میں منتقل کیا گیا ہے ان میں بیشتر بچے شامل ہیں۔

کوئٹہ ٹراما سنٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر ارباب کامران کی طرف سے جاری کی گئی مریضوں کی فہرست کے مطابق 11 لوگوں میں سے 5 لوگوں کی حالت بہت زیادہ سنگین ہے۔ کمشنر نعیم بجئی کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسپتالوں میں حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس نے دوبارہ ایسے کسی بھی واقعہ کو روکنے کے لیے علاقہ کی گھیرابندی کر دی ہے۔

اس درمیان بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگتی نے مستنگ میں ہوئے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انھوں نے ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’شہید پولیس اہلکاروں اور معصوم بچوں کے کنبوں کے تئیں ہمدردی، دہشت گردوں نے سافٹ ٹارگیٹ میں اب معصوم بچوں کو ہدف بنایا ہے۔ شہری آبادی میں مقامی لوگوں کو بھی دہشت گردوں پر نظر رکھنی ہوگی۔ دہشت گردی کے حیوانوں سے متحد ہو کر ہی لڑا جا سکتا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 140 افراد جاں بحق

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے حملوں میں 95 فلسطینی شہید ہو گئے۔ دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت میں عوام کو دو علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے حملوں کی تیاری کی جا رہی ...

اسپین میں شدید سیلاب: 200 افراد ہلاک، 1000 ایمرجنسی ریسپانڈرز کی متاثرہ علاقوں میں تعیناتی

اسپین میں پچاس سال کے بدترین سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں پورے ملک میں ہنگامی صورتِ حال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اور سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ویلنسیا ہے جہاں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ حکام نے صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے ...

انڈونیشیا کے ساحل پر 90 روہنگیا پناہ گزین بے یار و مددگار حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور

انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے گروہوں نے درجنوں روہنگیا پناہ گزینوں کو انڈونیشیا کے مغربی ساحل پر بے یار و مددگار چھوڑ دیا، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ ان پناہ گزینوں کے قریب 6 روہنگیا کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ میانمار میں ظلم و ستم کا شکار اس اقلیت کے ہزاروں افراد ہر سال اسمگلنگ کا شکار ...

امریکہ کے مغربی ساحل پر 6.0 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں دہشت پھیل گئی، چین میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے

امریکہ کے مغربی ساحل پر جمعرات کو زلزلے کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا، جس نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، امریکی جیولوجیکل سروے نے اطلاع دی ہے کہ 6.0 شدت کا زلزلہ بحر الکاہل کی ایک فالٹ لائن پر آیا، جو اوریگن ریاست کے بینڈن شہر سے 279 کلومیٹر دور ...

غزہ میں اکتوبر 2023ء سے اب تک تقریباً 12 ہزار طلبہ کی ہلاکت

غزہ کی وزارت تعلیم نے منگل کے روز اپنے بیان میں بتایا کہ اکتوبر 2023ء سے اب تک مغربی کنارے اور غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 11,825 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیل نے فلسطینی تعلیمی اداروں اور طلبہ کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، غزہ ...

مغربی بنگال: ہوڑہ میں آتش بازی کے دوران گھر میں آگ، 3 بچوں کی ہلاکت، 2 کی حالت تشویشناک

مغربی بنگال کے ہوڑہ میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اُلوبیریا علاقے میں پٹاخہ جلانے کے دوران آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر میں پھیل گئی۔ اس واقعے میں تین معصوم بچوں کی آگ میں جھلس کر دردناک موت واقع ہوئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون ...

عآپ حکومت کا ’ونٹر ایکشن پلان‘ ناکام، آلودہ ہوا صحت کے لیے شدید خطرہ: دیویندر یادو

 دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے عآپ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راجدھانی میں آلودگی کو قابو میں رکھنے کے لیے تیار کیا گیا ’ونٹر ایکشن پلان‘ ناکام ہوگیا ہے۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی، سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، اور وزیر ماحولیات گوپال رائے کے بار ...

یکم نومبر سے کریڈٹ کارڈ، ایل پی جی اور ٹرین ٹکٹ سمیت 6 اہم قواعد میں تبدیلیاں

یکم نومبر 2024 سے ہندوستان میں کئی اہم اصول اور ضوابط میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جن سے عوام کی مالی صورتحال پر براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔ ان تبدیلیوں میں ایل پی جی اور سی این جی/پی این جی کی قیمتوں میں ردوبدل، کریڈٹ کارڈ بلنگ کے اصول، مانی ٹرانسفر کے طریقہ کار، ٹرین ٹکٹ بکنگ کے ...

کسی کسان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ سدارامیا

وجئے پور (بیجاپور) ضلع کے ٹیکوٹا تعلقہ کے ہو نو اڈا گاؤں کے کچھ کسانوں نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ ان کی زمین کو وقف جائیداد کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ اس پر چیف منسٹر سدارامیا نے واضح کیا کہ کسی بھی کسان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا اور انہوں نے اس معاملے میں جاری کردہ نوٹس واپس لینے ...

بی جے پی وقف اراضی تنازعے پر سیاست کر رہی ہے: کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ کا بیان

وقف اراضی کے مبینہ دعووں کے تنازعے کے درمیان، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیانے نے واضح کیا ہے کہ کسانوں کو بے دخلی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور جائیداد پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والے کسی بھی شخص کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس سے قبل ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے ...