بھٹکل میں کار اور بائک کی ٹکر؛ بائک سوار جاں بحق ، دوسرا زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th May 2023, 9:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8 مئی (ایس او نیوز)   بائک اور کار کی ٹکر میں بائک سوار حسام الدین شریف (30) کی موت واقع ہوگئی جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار محمد قطب (20) زخمی ہوگیا جسے کنداپور اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حادثہ ساگر روڈ پر پیر شام قریب 5:30 بجے پیش آیا۔

اطلاع کے مطابق تین بائک پر سوار چھ دوست  پیر شام  کو تفریح کی غرض سے ساگر روڈ   گئے تھے، واپسی   کے دوران کنداپور کی ایک ٹورسٹ کار  ان  میں سے ایک بائک سے   ٹکراگئی۔  ٹکر لگتے ہی بائک پر سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔ دونوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے  زائد علاج کے لئے ایک کو   کنداپور اوردوسرے کو  اُڈپی روانہ کیا گیا۔    پتہ چلا ہے کہ حسام الدین نامی نوجوان  اُڈپی اسپتال  پہنچنے تک  داعی اجل کو لبیک کہہ گیا۔  انا للہ و اناالیہ راجعون

حسام الدین کی میت اُڈپی اسپتال سے بھٹکل لانے کے لئے کاغذی کاروائی جاری ہے،  جبکہ کنداپور اسپتال میں ایڈمٹ  محمد قطب کے پاوں کو چوٹ لگی ہے اور اس کا وہیں پر علاج کیا جارہا ہے۔ حسام الدین بھٹکل نوائط کالونی کے عثمانیہ کالونی کا رہائشی ہے، جبکہ محمد قطب کارگیدے کا رہنے والا  ہے۔

Car Rams Bike, Kills Rider, Injures Pillion in Bhatkal

ایک نظر اس پر بھی

کاروار : رکن اسمبلی ستیش سئیل کو ملی ہائی کورٹ سے راحت - نچلی عدالت کی سزا معطل - جیل سے رہائی کا راستہ ہوا صاف 

کانگریس پارٹی کے انکولہ - کاروار رکن اسمبلی ستیش سئیل کو اس وقت بڑی راحت ملی جب بیلے کیری سے لاپتہ میگنیز معاملے میں نچلی خصوصی عدالت کی ذریعہ سنائی گئی سزا کو کرناٹکا ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے معطل کر دیا اور اسی کے ساتھ ستیش سئیل اور دیگر افراد کی ضمانت بھی منظور کر دی ۔

بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ وزیر منکال وئیدیا کا اعلان

بھٹکل - ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی اور وزیر منکال وئیدیا نے ماروکیری میں عوامی رابطے کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب میں رکن اسمبلی بنا تھا تو میں نے اپنے حلقے کے لئے 1500 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا تھا ۔ اب جبکہ میں وزیر بنا ہوں تو اپنے حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ لانے کی کوشش ...

بھٹکل میں ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ؛ ہنگامہ آرائی کے دوران اے سی کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل میں گذشتہ چھ ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہونے کے خلاف مختلف تعمیراتی اداروں کے ذمہ داران اور تعمیراتی  کاموں کے مزدوروں نے آج بدھ کو بھٹکل میں زبردست احتجاج کیا اور ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

کاروار: اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے لئے کیا چاول خریداری رجسٹریشن مراکز کا آغاز

موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔