کانگریس کے ریونت ریڈی بنے تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ؛ گورنر نے دلایا حلف

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th December 2023, 3:13 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد 7 ڈسمبر (ایس او نیوز) تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی، جنہوں نے ۳۰؍ نومبر کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا آج تلنگانہ کے دوسرے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اُٹھایا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب حیدرآباد میں لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جہاں انہیں تلنگانہ کی گورنر تاملیسائی سوندرراجن نے عہدے کا حلف دلایا۔

ریونت ریڈی کے وزیراعلیٰ بننےکے ساتھ ہی کانگریس جنوبی ہند کی دو ریاستوں میں برسراقتدار ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کرناٹک میں بھی کانگریس نے جیت درج کی تھی جہاں سدرامیا کی قیادت میں کانگریس کی حکومت ہے۔

ریونت ریڈی کو وزیراعلیٰ کا حلف دلانے کے ساتھ ساتھ ان کی کابینہ کے ۱۱؍ ممبران نے بھی حلف لیا جن میں مالو بھٹی وکرمارکا (جو نائب وزیر اعلیٰ منتخب کئےگئے ہیں) اور تلنگانہ کانگریس چیف این اُتم کمار ریڈی بھی شامل ہیں۔ باقی ۸؍ ممبران جو کابینہ میں شامل ہوئے ہیں ان میں سریدھر بابو، پونم پربھاکر، کوماتیریڈی وینکٹ ریڈی، دامودر راجنارسیما، پونگولیٹی سری نواس ریڈی، دانا انسویا، تملا ناگیشور راؤ، کونڈا سریکھا اور جوپلی کرشنا راؤشامل ہیں۔

اس تقریب میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے علاوہ کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیور کمار بھی موجود تھے۔ 

یاد رہے کہ کانگریس نے 119 سیٹوں والی تلنگانہ اسمبلی میں 64 سیٹیوں پر جیت حاصل کی تھی، جن کے لیے انتخابات 30 نومبر کو ہوئے تھے، اس الیکشن میں حکمراں پارٹی بھارت راشٹرا سمیتی ریاست میں 39 سیٹوں پر ہی سمٹ  کر رہ گئی تھی جہاں وہ گزشتہ ایک دہائی سے حکومت کر رہی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض منزلوں کو منہدم کردیا گیا؛ کیا ہے پورا معاملہ

بی جے پی کارکنوں اور بعض ہندو تنظیموں کے شدید احتجاج اور مسجد کو گرانے کی بڑھتی مانگ کے بعد پتہ چلا ہے کہ وقف بورڈ نے ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض تعمیر شدہ منزلوں کو غیرقانونی قرار دیا ہے

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...