رینوکا سوامی قتل کیس: عدالت نے درشن اور دیگر ملزمان کی حراست میں توسیع کی

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2024, 7:29 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 18/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) شہر کی 24 ویں اے سی ایم ایم عدالت نے منگل کے روز رینو کا سوامی قتل معاملے میں جیل کی کاٹ رہے اداکار درشن سمیت 17 ملزموں عدالتی تحویل میں 30 ستمبر تک توسیع  کر دی۔ رینو کا سوامی قتل معاملہ میں ملزموں  کی عدالتی حراست 17 ستمبر بروز منگل ختم ہوگئی  جس کے پیش نظر ملزموں کو ویڈیو کانفرنس کے  ذریعہ عدالت میں جج  کے سامنے پیش  کیا گیا۔ سرکاری وکیلوں کی جانب سے معاملہ متعلق تکنیکی شواہد و ثبوت اور سی ایف ایس  ایل کی رپورٹ بند لفافہ میں عدالت کو پیش  کی گئی۔ عدالتی کارروائی شروع ہونے کے درشن اور ملزموں کی پیروی کر رہے وکیل نے کہا کہ بلاری جیل میں میرے موکل درشن کو کم سے   کم بنیادی سہولتیں تک حاصل نہیں ۔ بیٹھنے ایک مناسب کرسی نہیں دی گئی۔ کنبے کے قریبی دوستوں کو ان سے ملنے کی تک اجازت نہیں دی گئی۔ بیوی اور بھائی کے علاوہ کسی کو بھی ان سے ملنے  نہیں دیا جارہا ہے۔ محکمہ قید خانہ کے ڈی آئی جی نے جج کی اجازت نہ ہونے کے باوجود اپنے پاس ایک میمورکھے ہوئے ہیں۔ جب کبھی  ان سے ملنے کی اجازت طلب کی جاتی ہے وہ یہ  کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ ہائی سکیورٹی کا معاملہ ہے، اس وجہ سے کسی کو ملنے نہیں دیا جاسکتا ۔ وکیل نے کہا کہ درشن ملک مخالف یا  کو کا معاملہ میں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ این آئی اے معاملے کے ملزم کو کرسی فراہم کی گئی ہے، جبکہ قتل کے ملزم درشن کو کرسی نہیں دی گئی۔ جیل میں جانبداری سے کام کئے جانے کا پتہ چلتا ہے۔ اس بارے میں جیل افسروں سے جب پوچھا جا تا کہ کنبہ کے دوستوں کو ملنے کا موقع فراہم کیا  جائے تو اجازت دینے سے کتراتے ہیں۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کنبہ کے قریبی دستوں کو ملاقات کرنے اور درشن کے لئے درکار ضروری چیزیں مہیا کرنے کی ہدایت جاری کریں۔ عدالت نے درخواست قبول کرتے ہوئے تمام ملزموں کی عدالتی حراست کو 30 ستمبر تک بڑھا دیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

جرائم اور منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف وزیر داخلہ کی قیادت میں نئی ٹاسک فورس کا قیام

ریاست میں منشیات کے نیٹ ورک کی  جڑیں کاٹنے  کا عزم کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بتایا۔ آج ہوم آفس کرشنا میں منشیات کے مسئلے پر ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی، جہاں کنٹرول اور روک تھام کے اقدامات ...

بنگلور: کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے کیا بڑا دعویٰ؛ مرکز میں جلد قائم ہوگی انڈیا اتحاد کی حکومت

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ انڈیا اتحاد جلد ہی مرکز میں حکومت بنانے جارہی ہے اور این ڈی اے حکومت  کسی بھی وقت گرسکتی ہے۔ سدرامیا نے کہا کہ  این ڈی اے حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل نہیں کرپائے گی۔سدرامیا کے مطابق  بی جے پی کے ...

کلیان کرناٹک کی فلاح و بہبود کے لیے وزیر اعلیٰ سدارامیا کی کابینہ کا بڑا اعلان، 11,770 کروڑ روپے کی اسکیمات منظور

وزیر اعلیٰ سدارامیا کی قیادت میں منگل کو کلبرگی میں منعقدہ کا بینہ کی میٹنگ میں کلیان کرناٹک کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن مراعات دینے کا اعلان کیا گیا۔منی و دهان سودھا میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ بجٹ میں اعلان کردہ ...

ٹمکور کے تیرویکیرے میں گنیش مورتی وسرجن کے موقع پر تین افراد تالاب میں غرقاب

تیرویکیرے تعلقہ میں گنیش مورتی کو تالاب میں ڈبونے کے دوران پیش آئے حادثے میں باپ اور بیٹا سمیت تین افراد غرقاب ہوگئے ، جن  کی شناخت ریونّا (50 سال)، اس کا بیٹا شرت (26 سال) اور دیانند (22 سال)  کے طور پر کی گئی ہے ۔