رنکو اور ریڈی کے طوفانی کھیل سے بنگلہ دیش کو شکست، ہندوستان نے ٹی-20 سیریز جیت کر 3 نئے ریکارڈ بنائے

Source: S.O. News Service | Published on 10th October 2024, 5:35 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی، 10/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج دہلی میں منعقد ہوا، جہاں رنکو سنگھ اور نتیش ریڈی کی شاندار کارکردگی نے سب کی توجہ حاصل کی۔ پہلے ٹی-20 میچ میں فتح حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم نے اس میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اب آخری ٹی-20 میچ 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جس میں ہندوستان کا مقصد بنگلہ دیش کے خلاف مکمل فتح حاصل کرنا ہے۔

ہندوستانی ٹیم نے آج پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 221 رنوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا تھا۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 135 رن ہی بنا سکی۔ اس طرح ہندوستان نے یہ میچ 86 رنوں کے بڑے فرق سے جیت لیا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو اس کے لیے مہلک ثابت ہوا۔ ہندوستانی ٹیم کی شروعات تیز ضرور تھی، لیکن اچھی نہیں کہی جا سکتی کیونکہ 3 وکٹ جلدی جلدی آؤٹ ہو گئے تھے۔ پاور پلے میں ہی ابھشیک شرما، سنجو سیمسن اور کپتان سوریہ کمار یادو پویلین لوٹ گئے تھے۔ اس کے بعد نتیش ریڈی اور رنکو سنگھ نے بنگلہ دیشی گیندبازوں پر اس طرح حملہ کیا کہ حالات لمحہ بھر میں بدل گئے۔ ریڈی نے 28 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی، جبکہ رنکو نے 27 گیندوں پر ہی نصف سنچری بنا ڈالی۔

نتیش ریڈی نے کمال کی بلے بازی کرتے ہوئے 7 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔ انھوں نے 34 گیندوں میں 74 رنوں کی اننگ کھیلی۔ رنکو کے ساتھ اس کھلاڑی نے سنچری شراکت داری کی۔ رنکو سنگھ نے 29 گیندوں پر 53 رنوں کی اننگ کھیلی جس میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد واحد گیندباز تھے جنھوں نے 4 اوورس میں 16 رن دیتے ہوئے کفایتی گیندبازی کی اور 2 وکٹ بھی حاصل کیے۔

جب بنگلہ دیش کی بلے بازی شروع ہوئی تو دباؤ میں پوری ٹیم بکھر سی گئی۔ ہندوستانی ٹیم کو پہلی کامیابی عرشدیپ سنگھ نے دلائی۔ انھوں نے ایمان کو بولڈ کر دیا۔ اس کے بعد واشنگٹن سندر نے کپتان نجم الحسن شانتو کو پویلین بھیج دیا۔ ورون چکرورتی نے کمال کی گیندبازی کی جنھوں نے 4 اوورس میں محض 19 رن دے کر 2 وکٹ لیے۔ ابھشیک شرمنا، مینک یادو اور ریان پراگ کو بھی 1-1 وکٹ ملے۔ نتیش ریڈی کے حصے میں 2 وکٹ آئے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے محمود اللہ (39 گیندوں پر 41 رن) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک میدان پر ٹک نہیں سکا۔ لٹن داس، شانتو، مہدی حسن کو شروعات تو ملی لیکن وہ اسے بڑی اننگ میں تبدیل نہیں کر سکے۔

ہندوستان کے لیے ایک بڑی بات آج کے میچ میں یہ ہوئی کہ تین اہم ریکارڈ ان کے حصے میں درج کیے گئے۔ وہ ریکارڈ اس طرح ہیں:

  • ہندوستانی ٹیم نے بنگلہ دیش پر 86 رنوں سے جیت درج کی۔ یہ بنگلہ دیش کے خلاف اس کی سب سے بڑی ٹی-20 فتح ہے۔
  • ہندوستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف 7 گیندبازوں کا استعمال کیا اور سبھی نے کم از کم ایک وکٹ حاصل کیا، جو کہ ہندوستانی ٹیم کے لیے پہلی بار ہوا ہے۔
  • اس کیلنڈر سال میں ہندوستانی ٹیم کی فتح کا فیصد 95.23 ہے، جو کہ دنیا میں سب سے بہترین ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستانی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی، حیدر آباد میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی-20 سیریز 0-3 سے جیتنے کے ساتھ کئی ریکارڈز توڑے

بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کا آخری میچ آج ہندوستان نے حیدر آباد میں کھیلا۔ پہلے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد، ہندوستانی ٹیم نے پہلے ہی سیریز پر قبضہ کر لیا تھا۔ آج کے میچ میں ایسا محسوس ہوا جیسے سوریہ کمار یادو کی قیادت میں ٹیم صرف ریکارڈ توڑنے کے ارادے ...

ہیری بروک کا پاکستان کے خلاف شاندار ٹرپل سنچری کا کارنامہ

ہیری بروک نے جمعرات کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن شاندار ریکارڈ ٹرپل سنچری بنائی۔ یہ 34 سال بعد انگلینڈ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے کا پہلا موقع ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہیری بروک ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے انگلینڈ کے چھٹے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

سرفراز خان کا کمال: ایرانی کپ میں ڈبل سنچری بنا کر ممبئی کے پہلے کھلاڑی بن گئے!

ہندوستان کے ہونہار نوجوان بلے باز سرفراز خان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں میدان پر اترنے کا موقع بھلے ہی نہیں مل پایا، لیکن ایرانی کپ میں انھوں نے اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ایرانی کپ 2024 کا میچ رنجی چمپئن ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان ...

سری لنکا نے 15 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ گال میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں میزبان سری لنکا نے ایک اننگز اور 154 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں فٹ بال کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل کے چوتھے دن (29 ستمبر) اپنی دوسری اننگز میں 360 رنز تک محدود رہی۔ ...

ہندوستانی کرکٹ کے اُبھرتے ستارے مشیر خان خوفناک سڑک حادثے میں زخمی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اُبھرتے ہوئے کھلاڑی مشیر خان ایک خوفناک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مشیر اپنے والد نوشاد خان کے ہمراہ اپنے آبائی شہر اعظم گڑھ سے لکھنؤ ایرانی کپ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حادثہ اس قدر سنگین تھا کہ مشیر کی گاڑی 4 سے 5 مرتبہ پلٹ ...