کمٹہ - سرسی ہائی وے کی درگت پر رویندرا نائک نے جتایا سخت اعتراض  

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2024, 12:41 PM | ساحلی خبریں |

سرسی،   2 / جولائی (ایس او نیوز) عوام کی سہولت کے لئے ایک اعلیٰ درجے کی سڑک تعمیر کرنے کے سلسلے میں جو کام چل رہا ہے اس کی وجہ سے سرسی - کمٹہ ہائی وے کی جو درگت بنی ہے اور عوام کو جس طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس پر سوشیل ایکٹیوسٹ رویندرا نائک نے سخت اعتراض اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔
    
انہوں نے کہا کہ کمٹہ سرسی ہائی وے پر سرسی کے علاقے میں جو سڑک ہے اس کی حالت بہت ہی خراب ہے اور موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کے علاوہ عوام کے لئے اس راستے پر چلنا پھرنا بھی دشوار ہوگیا ہے ۔ اس نئی سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں شروعات میں ہی محکمہ ماحولیات کی اجازت، ہائی کورٹ کا عبوری حکم، تحویل اراضی کے مسائل، ٹینڈر کی کارروائی جیسے مسائل کی وجہ سے کام آگے بڑھنے میں تاخیر ہوتی گئی ۔ اب اس سڑک پر پڑے ہوئے گڈھے موٹر گاڑیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ سڑک کی اس بدتر حالت کی وجہ یہاں خطرناک حادثات ہونے کے پورے امکانات ہیں ۔ اس لئے ان مسائل کے تدارک کے لئے متعلقہ محکمہ جات کی طرف  سے فوری اقدامات ہونے چاہئیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کمٹہ - سرسی ہائی وے بہنے لگا چنڈیا ندی کا پانی - پھنس گئی مسافروں بھری بس - ٹریفک نظام ہوا متاثر 

مسلسل  برسات کی وجہ سے کمٹہ تعلقہ کے کتگال میں چنڈیا ندی ابل کر نیشنل ہائی وے 766E پر بہنے لگی ۔ اسی دوران ایک بس سڑک پر بہنے والے پانی کے اندر پھنس گئی جس سے مسافر پریشان ہوگئے ۔