ممبئی میں موسلادھار بارش نے کیا برا حال، پروازیں منسوخ، اسکول-کالج بند

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2024, 11:15 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 27/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) ممبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے پورا ممبئی شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی حالات خراب ہیں۔ شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ممبئی سے متصل پونے میں بھی صورتحال بہت خراب ہے۔ سڑکوں کے ساتھ ساتھ مکانات بھی زیر آب آ گئے ہیں۔ ممبئی اور پونے سمیت مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور اس حوالہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران 60-70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

آئی ایم ڈی نے ممبئی کے لیے جمعہ کی صبح 8.30 بجے تک ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ شدید بارش کی وارننگ کے پیش نظر تھانے میں آج اسکول اور کالج بند رکھنے کے احکامات دئے گئے ہیں۔ تھانے میونسپل کارپوریشن اور آئی ایم ڈی نے ممبئی، پالگھر، تھانے اور سندھو درگ میں 26 جولائی تک موسلادھار بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔

ممبئی، پونے اور پالگھر میں جمعرات کی رات بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو صبح تک جاری رہا۔ جمعرات کو تینوں شہروں اور مہاراشٹر کے دیگر حصوں میں شدید بارش ہوئی۔ بارش اور اس سے متعلقہ واقعات کی وجہ سے پونے میں 4 لوگوں کی موت ہوئی، جن میں سے 3 کی موت بجلی کے جھٹکے سے ہوئی۔ ممبئی اور پالگھر میں شدید بارش کے بعد ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی ممبئی شہر میں شدید بارش کی وارننگ کے بعد پولیس نے ممبئی کے لوگوں سے جمعہ کی صبح 8.30 بجے تک گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کی تھی۔ نہ صرف ممبئی بلکہ مہاراشٹر کے پونے، ویڈ، گڈھ چرولی سمیت کئی علاقوں کو ان دنوں موسلادھار بارش کا سامنا ہے۔ ممبئی سے متصل لوناوالا میں بارش کا ایسا سیلاب آیا ہے کہ 30 سیاح وہاں پھنس گئے، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کرنا پڑا۔ ممبئی کے کئی سب ویز مکمل طور پر پانی سے بھر گئے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں بند کر دیا گیا ہے۔

ممبئی میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے جمعرات کو تقریباً 11 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور 10 پروازوں کو قریبی ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا۔ ممبئی ہوائی اڈے پر حد نگاہ 300 میٹر تک کم ہونے کی وجہ سے رن وے آپریشن کو دو بار روکنا پڑا۔ ایئر لائن نے میٹرو پولس کے کچھ حصوں میں ٹریفک جام اور پانی جمع ہونے کے پیش نظر مسافروں کو جلد ایئرپورٹ پہنچنے کا مشورہ جاری کیا۔ ہوائی اڈے کے ایک ذرائع نے بتایا کہ ’’خراب موسم اور کم وزیبیلٹی کی وجہ سے رن وے کی کارروائیوں کو پہلے صبح 8.32 سے 8.43 تک 11 منٹ اور پھر صبح 10.36 سے 10.55 تک 19 منٹ کے لیے روک دیا گیا تھا۔ شدید بارش کی وجہ سے حد نگاہ 300 میٹر تک گر گئی تھی۔‘‘

ممبئی کے کئی علاقوں میں جمعرات کو علی الصبح 4 بجے سے دوپہر ایک بجے کے درمیان 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران سب سے زیادہ 157 ملی میٹر بارش اندھیری کے مالپا ڈونگری علاقے میں ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد پوائی کے پاسپولی میں 155 ملی میٹر اور ڈینڈوشی میں 154 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بی ایم سی کے اہلکار نے کہا کہ آئی ایم ڈی نے ممبئی شہر اور پڑوسی تھانے، رائے گڑھ اور پالگھر اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور دن کے وقت کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت زیادہ اور کچھ مقامات پر انتہائی بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...