گھنے کہرے کے باعث 20 ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافروں کو شیڈول چیک کرنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2024, 1:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)ملک کی کئی ریاستوں میں سردی کی لہر نے دستک دے دی ہے اور شدید کہرے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کا خاصا اثر ٹرانسپورٹ سسٹم پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے، خاص طور پر ریلوے خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ راجدھانی کی جانب آنے والی تقریباً 20 ٹرینیں اس وقت تاخیر سے چل رہی ہیں۔ عام طور پر کہرے کے باعث ٹرینوں کی رفتار پر اثر 15 دسمبر سے 15 فروری کے درمیان دیکھا جاتا ہے، لیکن اس بار غیر متوقع طور پر پہلے ہی یہ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کے مطابق دہلی اور اس کے قریبی علاقوں میں کہرے کا اثر نہ ہونے کے باوجود دیگر علاقوں میں شدید کہرا چھایا ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔

تاخیر سے چلنے والی ٹرینوں میں کاشی وشوناتھ ایکسپریس (241 منٹ)، شرم جیوی ایکسپریس (214 منٹ)، کالندی ایکسپریس (179 منٹ)، اودھ آسام ایکسپریس (139 منٹ)، ہوشیار پور-دہلی (122 منٹ)، پوروا ایکسپریس (92 منٹ)، شانِ پنجاب (68 منٹ)، وکرم شیلا ایکسپریس (54 منٹ)، یوگ نگری ایکسپریس (45 منٹ) شری شکتی ایکسپریس (41 منٹ) شامل ہیں۔

دیگر ٹرینیں جیسے پریاگ راج ایکسپریس، ریوا ایکسپریس، سلطان پور آنند وِہار ایکسپریس، سُہل دیو ایکسپریس بھی 30 سے 150 منٹ کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ کہرے کی وجہ سے شانِ پنجاب ٹرین کو امرتسر اور لدھیانہ کے درمیان رد کر دیا گیا ہے۔ وہیں ریل مسافروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ گھر سے نکلنے سے پہلے ٹرین کا شیڈول ضرور دیکھ لیں تاکہ کسی طرح کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

کہرے کا اثر بڑھنے سے آنے والے دنوں میں ٹرین خدمات مزید متاثر ہو سکتی ہے۔ ریلوے اس دوران کئی اور ٹرینوں کو منسوخ کر سکتا ہے۔ مسافروں کو تازہ جانکاری کے لیے ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ اور ایپس کا استعمال کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راجوانہ کی رحم کی درخواست پر سپریم کورٹ کا مرکز کو چار ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے 1995 میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ بے انت سنگھ کے قتل کے الزام میں موت کی سزا پانے والے ببر خالصہ کے رکن، 57 سالہ بلونت سنگھ راجوانہ کی رحم کی درخواست پر فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی حکومت کو آج چار ہفتے کا وقت دیا ہے۔ جسٹس بی آر گوئی، جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جسٹس کے وی ...

سپریم کورٹ نے آئین کی تمہید میں 'سوشلزم' اور 'سیکولرزم' کے الفاظ کو چیلنج کرنے والی عرضی مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے آج آئین کی تمہید میں 'سوشلزم' اور 'سیکولرزم' جیسے الفاظ کو شامل کرنے والی 1976 کی آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کو مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ نے سابق راجیہ سبھا رکن سبرامنیم سوامی، وکیل وشنو شنکر جین اور دیگر ...

سنبھل تشدد: 2500 افراد پر ایف آئی آر درج، ایس پی رکن پارلیمنٹ اور ایم ایل اے کے بیٹے بھی ملزم

اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں جامع مسجد کے سروے کے دوران پیش آئے تشدد کے معاملے میں پولیس نے 2500 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اب تک 25 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ایف آئی آر میں سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق اور سنبھل کے رکن اسمبلی اقبال محمود کے بیٹے کا ...

سبکدوش ججوں کو قانونی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے: چیف جسٹس چندرچوڑ

ملک میں سبکدوش ججوں کی عوامی زندگی اور ان کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف نظریات اور تنازعات اکثر زیر بحث رہتے ہیں۔ خاص طور پر یہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ کیا سابق ججوں کو سیاست میں شامل ہونا چاہیے یا نہیں؟ حالیہ دنوں میں یہ سوال سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ سے بھی کیا گیا۔ انہوں نے ...

لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ہنگامے کے باعث 27 نومبر تک معطل، سنبھل تشدد اور اڈانی معاملے پر شدید احتجاج

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آغاز آج ہوا، اور توقعات کے عین مطابق پہلے دن سے ہی ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں اپوزیشن نے اڈانی معاملے اور سنبھل میں پیش آئے تشدد پر فوری بحث کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن اراکین نے شدت کے ساتھ اپنی بات رکھنے کی کوشش کی، جس ...