راہل گاندھی نے اچانک گاڑی رکوائی اور موچی کی دکان پر پہنچ گئے، موچیوں کے مسائل اور تکالیف پر ہوئی بات چیت

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2024, 11:57 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی جمعہ کے روز ہتک عزتی معاملے میں اتر پردیش کے سلطان پور واقع ایم پی/ایم ایل اے کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس دوران راہل گاندھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ لکھنؤ ایئرپورٹ جاتے وقت راستے میں ایک موچی کی دکان پر رکے۔ اس دوران راہل گاندھی نے موچی سے کافی دیر تک بات چیت کی اور ان کے مسائل و تکالیف کو جاننے کی کوشش کی۔

کانگریس پارتی نے اپنے آفیشیل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’حزب اختلاف لیڈر راہل گاندھی نے راستے میں گاڑی رکوا کر موچی کا کام کرنے والے کنبہ سے ملاقات کی۔ ہم ان محنت کش لوگوں کے حقوق کے لیے لگاتار لڑ رہے ہیں۔ سڑک سے پارلیمنٹ تک ان کی آواز بلند کر رہے ہیں۔ ان کا حال محفوظ اور مستقبل خوشحال بنانا ہی ہمارا ہدف ہے۔‘‘

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی سماعت کے بعد جب لکھنؤ ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو رہے تھے تبھی راستے میں ایک موچی کی دکان پر اپنی گاڑی رکواتے ہیں۔ اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس سے قبل بھی راہل گاندھی نے اچانک دہلی کے جی ٹی بی نگر پہنچ کر ریہڑی پٹری والے دہاڑی مزدوروں سے ملاقات کی تھی۔ انھوں نے مزدوروں سے ان کے طرز زندگی اور روزگار سے جڑے مسائل کے بارے میں جانا تھا۔

بہرحال، رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی جمعہ کو ہتک عزتی معاملے میں ایم پی/ایم ایل اے کورٹ میں پیش ہوئے جہاں عدالت کے سامنے انھوں نے اپنا بیان درج کرایا۔ اسپیشل جج شبھم ورما نے اس معاملے میں بیان درج کرانے کے لیے راہل گاندھی کو 26 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 12 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔ راہل گاندھی کے وکیل کاشی پرساد شکلا نے بتایا کہ وہ پارلیمنٹ کی کارروائی چھوڑ کر عدالت میں پیش ہوئے ہیں اور اپنا بیان درج کرا دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...