مدھیہ پردیش: دو فوجی افسروں پر تشدد، خاتون ساتھی کی عصمت دری، راہل گاندھی نے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2024, 6:41 PM | ملکی خبریں |

بھوپال، 12/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے دو جوانوں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ جو ظلم ڈھایا گیا ہے، وہ نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ پورے سماج کے لیے شرمناک ہے۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے اور خواتین کے خلاف دن بہ دن بڑھتے جرائم کے حوالے سے بی جے پی حکومت کا منفی رویہ انتہائی تشویشناک ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’مجرموں کی یہ بے خوفی انتظامیہ کی مکمل ناکامی کا نتیجہ ہے اور اس کی وجہ سے ملک میں بڑھتا ہوا غیر محفوظ ماحول ہندوستان کی بیٹیوں کی آزادی اور امنگوں پر قدغن لگا رہا ہے۔ معاشرے اور حکومت دونوں کو شرم آنی چاہیے اور سنجیدگی سے سوچنا چاہیے کہ وہ کب تک ملک کی آدھی آبادی کے تحفظ کی ذمہ داری سے آنکھیں چرائیں گے؟‘‘

خیال رہے کہ 11 ستمبر کو دو فوجی اہلکار اور ان کی دو خاتون ساتھی نائٹ ڈرائیو اور پکنک کے لیے نکلے تھے۔ وہ لوگ تاریخی ’جام گیٹ‘ کے قریب بیٹھے تھے، جہاں فوج کی پرانی فائرنگ رینج موجود ہے۔ اچانک 6 ملزمان وہاں پہنچ گئے، جنہوں نے متاثرین کو باندھ کر مار پیٹ اور لوٹ مار کی۔ اس دوران، ایک عورت ساتھی کے ساتھ بندوق کی نوک پر عصمت دری کی گئی۔

متاثرین نے پولیس کو بتایا کہ یہ واقعہ دیر رات تقریباً 2.30 بجے پیش آیا۔ ملزمان نے ایک فوجی اہلکار اور خاتون ساتھی کو باندھ رکھا جبکہ دوسرے فوجی افسر اور عورت ساتھی کو 10 لاکھ روپے لانے کے لیے بھیجا۔ جب 10 لاکھ روپے نہ آئے تو باندھ کر رکھی گئی خاتون ساتھی کی بندوق کی نوک پر عصمت دری کی گئی۔

اس واقعہ کے بعد مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے بھی بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے اسے جنگل راج قرار دیا ہے۔ ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے جیتو پٹواری نے کہا، ’’جب مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت میں فوجی افسران ہی محفوظ نہیں ہیں تو یہاں عام لوگوں کی کیا حالت ہوگی؟ فوجی افسر کو لوٹ لیا جاتا ہے اور ان کی دوست کی اجتماعی عصمت دری کی جاتی ہے۔ پولیس دو دن تک معاملے کو دباتی رہی۔ وزیر اعلیٰ خود وزیر داخلہ ہیں اور اندور کے انچارج وزیر ہیں۔ انہوں نے اندور شہر کو جرائم کا شہر بنا دیا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو جاری کیا نوٹس

قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے   صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے  یوپی حکومت کو   نوٹس جاری کیا ہے اور ان پر عائد کیس کے تعلق سے جواب طلب کیا ہے۔

پرائیویٹ پراپرٹی پر بلڈوزر کے استعمال پر سپریم کورٹ نے عارضی پابندی عائد کی، یکم اکتوبر تک روک

سپریم کورٹ نے مختلف ریاستوں میں ہو رہی بلڈوزر کارروائی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آج ایک اہم فیصلہ کیا۔ عدالت عظمیٰ نے 'بلڈوزر ایکشن' پر پورے ملک میں پابندی عائد کر دی ہے، جو یکم اکتوبر تک مؤثر رہے گی۔ عدالت نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر کسی بھی پرائیویٹ ...

راہل گاندھی کی زبان کاٹنے والے کو گیارہ لاکھ کا انعام دوں گا: شیو سینا لیڈر کا اشتعال انگیز اعلان

  کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ہیٹ اسپیچ اور غیر مہذبانہ بایانات کا نیا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے خاص طور سے بی جے پی لیڈروں کی زبان کچھ زیادہ ہی پھسل رہی ہے حال ہی میں سابق ایم ایل اے نے دھمکی دی تھی کہ ان کا حشر ان کے دادی جیسا ہوگا ...

وقف ترمیمی بل :مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو تقریباً 6 کروڑ ای میل ارسال

  وقف ترمیمی بل 2024  کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ سمیت تمام ملی تنظیموں نے جس طرح مہم شروع کی اور مسلمانوں میں بیداری کا پیغام دیا اس کا نتیجہ بھی بر آمد ہوا اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو  کروڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے مخالف میں میل ارسال کئے ۔

ملک بھر میں وقف املاک کا رقبہ ماریشس اور بحرین جیسے 45 ممالک سے زیادہ

حال ہی میں، مرکزی حکومت نے وقف بورڈ میں ترمیم سے متعلق پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا۔ ایوان میں اس پر زبردست بحث ہوئی اور پھر اسے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ آخر  ہندوستان  میں وقف اراضی کا رقبہ کیا ہے، یہ جاننا ضروری ہے۔

ممتا بنرجی کے استعفیٰ کی درخواست پر سی جے آئی کی سختی، وکیل کو عدالت سے نکالنے کی دھمکی

سپریم کورٹ نے منگل کے روز آر جی کر معاملے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفیٰ کی درخواست کرنے والے ایک وکیل پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ یہ صورتحال ملک بھر کے مختلف شہروں میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کے پس منظر میں سامنے آئی ہے، جو کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج اور ...