راہل گاندھی نے پوسٹر دکھا کر واضح کیا 'ایک ہیں تو سیف ہیں' نعرے کا مطلب، کہا 'ممبئی کی تقدیر خطرے میں ہے'

Source: S.O. News Service | Published on 18th November 2024, 6:30 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 18/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) جہاں مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخ قریب آ رہی ہے، وہیں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں اور بیانات پر ان پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ اس دوران راہل گاندھی نے ایک بار پھر وزیر اعظم مودی پر حملہ کرتے ہوئے ان کے انتخابی نعرے 'ایک ہیں تو سیف ہیں' کو بی جے پی کے خلاف استعمال کیا۔ راہل نے اس نعرے کا تعلق دھاراوی پروجیکٹ سے جوڑتے ہوئے اڈانی گروپ کے صنعتکار گوتم اڈانی کے مفادات کو سامنے لایا اور عوام کو اس حقیقت سے آگاہ کرنے کی کوشش کی۔

راہل گاندھی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران تجوری کھولی اور اس میں سے پوسٹر نکال کر لہرانا شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھاراوی کا مستقبل محفوظ نہیں ہے اور سوال یہ ہے کہ محفوظ کون ہے؟ اس پروجیکٹ سے دھاراوی کے عوام کو نقصان ہوگا۔ راہل نے تجوری سے دو پوسٹر نکالے جس میں ایک پوسٹر میں گوتم اڈانی اور پی ایم مودی کی تصویر تھی جبکہ دوسرے پوسٹر میں دھاراوی کا نقشہ بنا تھا۔ انہوں نے مودی اور اڈانی کی تصویر دکھا کر دھاراوی پروجیکٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ نعرے کا مطلب ہے ممبئی کی قسمت نشانے پر ہے۔

اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ مہاراشٹر انتخاب نظریات کا انتخاب ہے اور یہ 2-1 ارب پتیوں اور غریبوں کے بیچ کا انتخاب ہے۔ ارب پتی چاہتے ہیں کہ ممبئی کی زمین ان کے ہاتھ میں آ جائے۔ اندازہ ہے کہ 1 ارب پتی کو 1 لاکھ کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہماری سوچ ہے کہ مہاراشٹر کو، مہاراشٹر کے کسانوں کو، غریبوں، کو بے روزگاروں کو، نوجوانوں کو مدد کی ضرورت ہے۔ ہم ہر خاتون کے بینک کھاتے میں 3000 روپے جمع کریں گے۔ خواتین اور کسانوں کے لیے بس کا سفر مفت ہوگا۔ 3 لاکھ روپے تک کا قرض معاف کیا جائے گا۔ سویابین کے لیے 7000 روپے فی کوئنٹل ایم ایس پی دی جائے گی۔ ابھی ہم تلنگانہ، کرناٹک میں ذات پر مبنی گنتی کروا رہے ہیں اور ہم مہاراشٹر میں بھی کرائیں گے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ دھاراوی پروجیکٹ نامناسب ہے اور یہ صرف ایک شخص کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ٹینڈر عمل کیسے شروع کیا جا رہا ہے، صرف ایک شخص کو ہندوستان کے سبھی بندرگاہ، ایئرپورٹ اور پیسہ دیا جا رہا ہے۔ ہمیں اس پر اعتراض ہے۔ سبھی پروجیکٹ مہاراشٹر سے چھین کر دوسروں کو دے دیے گئے ہیں۔ کُل 7 لاکھ کروڑ کے پروجیکٹ اور 5 لاکھ نوکریاں آپ سے چھین لی جاتی ہیں۔

اس موقع پر راہل گاندھی نے ادھو ٹھاکرے کے اس اعلان کی بھی حمایت کی کہ اگر ہم اقتدار میں واپس آئے تو دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے ٹینڈر کو پہلی کابینہ میں منسوخ کردیا جائے گا۔ واضح ہو کہ مہاراشٹر میں 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے واحد مرحلے میں 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

جئے رام رمیش کا دعویٰ: مہاراشٹر میں انتخاب سے قبل مہایوتی حکومت نے ’مودانی‘ کو دیا تھا فائدہ، پیش کیے ثبوت

کانگریس نے مہاراشٹر کی مہایوتی حکومت پر مسلسل الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اڈانی گروپ کو فائدہ پہنچانے کے لیے عوامی مفاد کے خلاف پالیسیاں بنائیں۔ اب اس سلسلے میں کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کچھ اہم دستاویزی ثبوت پیش کیے ہیں۔ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر ...

دہلی: شدید کہرے کے باعث ریلوے خدمات درہم برہم، متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

کہرے کی شدت سے ریلوے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شمالی ہندوستان میں تقریباً 40 ٹرینیں کہرے کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث کئی ٹرینیں 10 سے 20 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔ خاص طور پر مشرقی علاقوں کے مسافروں کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ گھنے کہرے کے باعث حد نگاہ میں زبردست کمی ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: ’اجیت پوار کے حامیوں کو عبرتناک شکست دیں‘، شرد پوار کی ووٹرز سے اپیل

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار گروپ) کے سربراہ شرد پوار نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات میں اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی کے امیدواروں کو مکمل طور پر مسترد کریں۔ شرد پوار نے اپنے حامیوں سے کہا کہ ’’باغیوں کو صرف شکست نہ دیں، بلکہ انھیں عبرتناک شکست دیں تاکہ ...

رندیپ سنگھ سرجے والا کا الزام، کہا: مہاراشٹر میں سیاسی آشیرواد سے بندوق کلچر اور غنڈہ گردی کا آغاز ہوا

بی جے پی کی شندے حکومت کے تحت ممبئی اور مہاراشٹر میں غنڈہ گردی میں اضافہ ہو چکا ہے اور خطرناک مجرم آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ لارنس بشنوئی جیسے بدنام مجرم سابرمتی جیل سے بالی ووڈ کو دھمکیاں دے رہے ہیں، فیس بک لائیو پر قتل کی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں، تھانے میں کھلی فائرنگ کی جا رہی ...