بھٹکل یکم اکتوبر(ایس او نیوز/تعظیم قاضی ندوی) پڑوسی تعلقہ ہوناور کے منکی قصبہ کی مرکزی جماعت المسلمین کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں جناب قاضی محمد ارشاد صاحب پھر ایک بارصدرکے باوقار عہدہ پر منتخب ہوگئے جبکہ جناب حسن باپو حسن باپا کا جنرل سکریٹری کے عہدہ پر انتخاب عمل میں آیا۔ ساوڑا ابومحمد صاحب نائب صدر، مولانا مذکر احمد کٹنگڑی ندوی نائب سکریٹری، ثوبان خواجہ بیدرکٹے محاسب اور جناب اشتیاق ابوحُسینا متولی کے طور پر متنخب ہوئے۔
بتاتے چلیں کہ جناب محمد حبیب ابن جفری کٹپاڈی کی قیادت میں 15 رکنی ایڈھاک کمیٹی ترتیب دی گئی تھی ، جنہوں نے بیرونی جماعتوں کے رائے مشوروں کے ساتھ ساتھ مقامی اراکین کے صلاح مشوروں سے۔ سہ سالہ میعاد کے لئے پہلے 53 اراکین انتظامیہ کا انتخاب کیا ، جس کے بعد نئے عہدیداران کو منتخب کیا گیا۔ اس میٹنگ میں تین سرپرستوں کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔
مرکزی ادارے کے ساتھ ساتھ مدرسہ رحمانیہ کے لئے بھی ناظم اعلیٰ ، نائب ناظم اور محاسب کے عہدہ کے لئے انتخاب عمل میں آیا اور بالترتیب ناظم اعلیٰ کے طور پر جناب حسن باپوعرفان ماشیما، نائب ناظم کے طور پر مدرسہ رحمانیہ کے سینئراستاذ مولانا جمیل قاضی ندوی اور محاسب کے عہدہ پر جناب مبارک عابدہ کا انتخاب عمل میں آیا۔
جماعت المسلمین کے تحت مدرسہ رحمانیہ ،المومنات پبلک اسکول اور جامعات المومنات مدرسہ بھی چلتا ہے۔