پتور، 18 / نومبر (ایس او نیوز) مزدوری کے لئے جانے والا شخص فوت ہونے کے بعد اس کی لاش ایک پک اپ ٹرک میں لاد کر اس کے گھر کے باہر چھوڑنے کے معاملے میں مقامی عوام میں سخت ناراضگی پیدا ہوئی جس کے بعد پولیس کے پاس شکایت درج کی گئی اور دلت تنظیموں نے اس معاملے کی تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
شیوپّا کی بیٹی اوشا نے پولیس کے پاس اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ شیوپّا (69 سال) کو ہینری نامی شخص صبح قلی مزدوری کے لئے لے گیا تھا ۔ پھر دوپہر کو ہینری اپنے پک اپ ٹرک میں شیوپا کو لٹا کر لایا اور ان کے گھر باہر سڑک کنارے ہی چھوڑ کر چلا گیا ۔ جب گھر والوں نے باہر جا کر دیکھا تو وہاں شیوپّا کی لاش پڑی ہوئی تھی ۔
معلوم ہوا ہے کہ اس تعلق سے ہینری سے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ شیوپّا کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ اسے واپس گھر کے پاس لایا تھا اس وقت وہ فوت نہیں ہوا تھا ۔ اس بات کو گھر والے اور مقامی افراد ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ وہ اس موت کو مشکوک مانتے ہیں اور لاش کو سڑک کنارے چھوڑ کر چلے جانے کو ایک انسانی حرکت قرار دیتے ہیں ۔
شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر جانسن ڈیسوزا اور دیگر عملے نے شیوپّا کے گھر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔
مختلف دلت تنظیموں نے پتور ٹاون پولیس پہنچ کر احتجاجی مظاہرا کرتے ہوئے اس معاملے کی گہرائی سے جانچ اور قصورواروں کے خلاف کٹھن کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے ہینری کے کارخانے میں پہنچ کر اس پک اپ ٹرک کو ضبط کر لیا جس میں مبینہ طور پر شیوپّا کی لاش اس کے گھر تک لائی گئی تھی ۔
ایک نظر اس پر بھی
شیرور کے سید شبیر لاپتہ؛ خاندان پریشان، عوام سے مدد کی اپیل
پڑوسی علاقے شیرور کے جناب سید شبیر صاحب (عمر 68 سال) لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے گھر والوں نے عوام الناس سے مدد کی درخواست کی ہے۔
بھٹکل : نیتراوتی جزیرے کے پاس اسکوبا ڈائیونگ شروع - نئی کمپنیوں کو ملا ٹینڈر
بھٹکل سے ذرا دوری پر واقع نیتراوتی جزیرے کے پاس سیاحوں کی دلکشی کا سبب بننے والی اسکوبا ڈائیونگ کی سہولت تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد اب دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس کے لئے پرانی کمپنی 'نیترانی ایڈوینچرز' کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے چھ نئی کمپنیوں کو ٹینڈر دیا گیا ہے ۔
بھٹکل : عالمی یوم ماہی گیری کے موقع پر مرڈیشور میں منعقد ہوگا 'متسیا میلہ' - وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ ہونگے شریک
عالمی یوم ماہی گیری کے موقع پر مرڈیشور کے گولف میدان میں 21 نومبر سے 23 نومبر تک 'متسیا میلہ' (مچھلیوں کا میلہ) منعقد ہوگا جس میں ریاست کے وزیر اعلیٰ سدا رامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار سمیت کئی کابینی وزراء شرکت کریں گے ۔
اڈپی : ٹرین میں سفر کے دوران چرائے گئے 63 لاکھ روپے مالیت کے زیورات !
ممبئی سے سی ایس ٹی - منگلورو ایکسپریس سے سفر کرنے والے ایک مسافر کی طرف سے پولیس کے پاس درج کروائی گئی شکایت کے مطابق سفر کے دوران اس کے سوٹ کیس سے 63 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرائے گئے ہیں ۔
بھٹکل: عائشہ فکردے اور عبدالنافع کو شانِ نونہال کا گولڈ میڈل؛ سالانہ تقریب میں گیارہ طالبات کو عصری تعلیم کے ساتھ حفظِ قرآن مکمل کرنے پر خصوصی اعزاز
بھٹکل کے معروف نونہال سینٹرل اسکول کے سالانہ جلسہ میں سال 2022-23 کی ہونہار طالبہ عائشہ بنت امتیاز حسین فکردے اور سال 2023-24 میں اپنے بہترین ٹیلنٹ کا مظاہرہ پیش کرنے پر عبدالنافع ابن عبداللہ خطّال کو شانِ نونہال کے گولڈ میڈل سے سرفراز کیا گیا۔ یہ ایوارڈ ہر سال اُس طالب علم کو دیا ...