پرینکا گاندھی نے لوک سبھا کی رکنیت کا حلف اٹھایا، وائناڈ میں کامیابی کے بعد پارلیمنٹ پہنچیں

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2024, 6:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 28/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات، 28 نومبر 2024 کو لوک سبھا کی رکنیت کا حلف لیا۔ جیسے ہی لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی، اسپیکر اوم برلا نے ان کا نام پکارا اور انہیں ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا۔ اس سے پہلے، پرینکا گاندھی اپنی والدہ سونیا گاندھی اور بھائی راہل گاندھی کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس پہنچی تھیں۔ بعد ازاں، وہ راہل گاندھی کے ہمراہ لوک سبھا کے ایوان میں گئیں، جہاں انہیں رکنیت کا حلف دلایا گیا۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے لوک سبھا کی رکنیت کا حلف لینے کے بعد کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے سے ملاقات کی اور ان سے رہنمائی اور آشیرواد حاصل کیا۔ اس موقع پر راہل گاندھی کافی خوش نظر آئے اور انہوں اپنے موبائل پر اپنی بہن پرینکا گاندھی کی تصاویر بھی لیں۔

پرینکا گاندھی نے کیرالہ کے وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی، جہاں انہوں نے 4 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے سی پی آئی کے امیدوار ستین موکری کو شکست دی۔ وائناڈ میں یہ انتخاب کانگریس کے لیے ایک اہم فتح ثابت ہوا ہے، کیونکہ یہ سیٹ راہل گاندھی نے خالی کی تھی، جب انہوں نے 2024 کے عام انتخابات کے دوران اتر پردیش کے رائے بریلی سے بھی کامیابی حاصل کی اور وہاں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

پرینکا گاندھی کی پارلیمنٹ میں آمد ایک اہم موقع ہے، کیونکہ اس سے قبل وہ صرف پارٹی کی جنرل سیکریٹری کے طور پر سرگرم رہی تھیں لیکن اب وہ منتخب نمائندہ کے طور پر ایوان میں قدم رکھ رہی ہیں۔

پرینکا گاندھی کی کامیابی کا جشن پورے کانگریس کی صفوں میں منایا گیا اور انہیں پارٹی کے کئی رہنماؤں کی حمایت بھی حاصل ہوئی۔ ان کی اس کامیابی سے کانگریس کے لیے ایک نئی امید کی لہر پیدا ہوئی ہے، خصوصاً جب پارٹی ہریانہ اور مہاراشٹر میں حالیہ شکستوں کا سامنا کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وقف ترمیمی بل 2024: لوک سبھا میں جے پی سی کی مدت کار میں توسیع کی قرارداد منظور

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن سنبھل تشدد اور اڈانی رشوت معاملے پر بحث کی اجازت نہ ملنے پر ہنگامہ برپا ہے، جس کے نتیجے میں کارروائی بار بار ملتوی ہو رہی ہے۔ اس درمیان ایک اہم پیش رفت ہوئی جب ’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی (جوائنٹ پارلیمانی ...

کیجریوال نے دہلی کو دنیا کی سب سے غیر محفوظ راجدھانی قرار دیا، جرائم میں اضافہ کا ذمہ دار امت شاہ کو ٹھہرایا

عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر داخلہ امت شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دہلی میں بڑھتے ہوئے جرائم کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ کیجریوال نے آج ایک پریس کانفرنس میں ملک کی راجدھانی کی موجودہ صورتحال کو انتہائی سنگین اور تشویشناک قرار ...

محمد زُبیر کے خلاف یکجہتی کو خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ، یو پی پولیس کا بیان

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف غازی آباد پولیس نے نئی دفعات کے ساتھ ایف آئی آر درج کی ہے۔ یو پی پولیس نے بدھ کو ان دفعات کے بارے میں الہ آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا۔ یہ ایف آئی آر یتی نرسنگھانند سرسوتی ٹرسٹ کی سکریٹری اودِتا تیاگی کی شکایت پر درج کی گئی تھی، جنہوں نے ...

انسانی اسمگلنگ کے معاملے میں این آئی اے کی کارروائی، 6 ریاستوں کے 22 مقامات پر چھاپے

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو انسانی اسمگلنگ کے معاملے میں چھ ریاستوں کے 22 مقامات پر چھاپے مارے۔ اطلاعات کے مطابق، این آئی اے نے سائبر دھوکہ دہی میں ملوث کئی کال سینٹرز میں کام کرنے کے لیے نوجوانوں کو ورغلانے والے اسمگلنگ گروہ کی تحقیقات کے دوران یہ چھاپے مارے ...

کانگریس کا مودی حکومت پر تنقید: مہنگائی اور بے روزگاری کے باوجود اعداد و شمار کی سیاست جاری

کانگریس نے مہنگائی اور بے روزگاری جیسے اہم مسائل پر مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ پارٹی کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کا مقصد عوام کے مسائل کا حل نکالنا نہیں بلکہ صرف اعداد و شمار کے ذریعے حقیقت کو چھپانے کی کوشش کرنا ہے۔ انہوں نے ...