پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں رکھا قدم، کانگریس نے وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے بنایا امیدوار

Source: S.O. News Service | Published on 16th October 2024, 9:13 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آج جیسے ہی کانگریس پارٹی نے کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے پیش نظر پرینکا گاندھی کا نام بطور امیدوار اعلان کیا، ویسے ہی ان سوالوں پر فل اسٹاپ لگ گیا کہ وہ انتخابی سیاست میں کب اتریں گی۔

قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی لوک سبھا انتخاب 2024 میں وائناڈ پارلیمانی سیٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔ چونکہ انھوں نے رائے بریلی سے بھی جیت حاصل کی تھی، اس لیے بعد میں قوانین کو پیش نظر رکھتے ہوئے وائناڈ سیٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس وقت راہل گاندھی نے یہ سیٹ چھوڑی تھی، اسی وقت کانگریس نے صاف کر دیا تھا کہ اس سیٹ پر جب ضمنی انتخاب ہوگا تو پرینکا گاندھی امیدوار ہوں گی۔ اب جبکہ کانگریس نے پرینکا کا نام امیدوار کے طور پر پیش کر دیا ہے، تو ان کے انتخابی سیاست میں قدم رکھنے پر مہر بھی لگ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آج ہی الیکشن کمیشن نے وائناڈ میں 13 نومبر کو ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ ووٹ شماری 23 نومبر کو ہوگی۔ دراصل الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر و جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے تاریخوں کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی 48 اسمبلی سیٹوں اور 2 پارلیمانی سیٹوں پر بھی ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کیا ہے۔ سبھی انتخابات کے نتائج ایک ساتھ یعنی 23 نومبر کو ہی سامنے آئیں گے۔

بہرحال، کانگریس نے پرینکا گاندھی کو وائناڈ سے امیدوار بنانے کے ساتھ ساتھ کیرالہ اسمبلی کی کچھ سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے بھی امیدواروں کا نام ظاہر کر دیا ہے۔ کیرالہ کی چلکّارا اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے رامیا ہریداس اور پلکّڑ سیٹ کے لیے راہل ممکوٹتھی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ان دونوں اسمبلی سیٹوں پر بھی ووٹ 13 نومبر کو ہی ڈالے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بارہ بنکی: شرپسندوں کا مسجد پر حملہ، شکایت کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر عوام میں غم و غصہ

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سلوری گواسپور علاقہ میں ہندوتوا شرپسند عناصر نے مسلمانوں کے گھروں کی املاک کے ساتھ رضا مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔ مقامی رپورٹس کے مطابق، ۱۳ اکتوبر کو دسہرہ تہوار کے موقع پر مورتی وسرجن کے دوران کچھ شرپسند افراد دانستہً مسجد کے قریب جمع ہوئے اور ...

بہرائچ فساد معاملے پر بی ایس پی ، کانگریس اورسماجوادی کی یوگی سرکار پر تنقید

بہرائچ میں جس طرح سے فساد برپا ہوا ہے، وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ دنیا پر پوری طرح سے عیاں ہوچکا ہے،اس کے باوجود یوگی حکومت فسادیوں پر قابو پانے کے بجائے مزاحمت اور دفاع کرنے والوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

جنوبی ہندوستان کی چار ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی وارننگ، تعلیمی ادارے بند، دفاتر میں گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جنوبی ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر کئی اضلاع میں اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ دفاتر میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تمل ناڈو، کرناٹک، پڈوچیری اور ...

یوپی، بہار اور راجستھان سمیت 15 صوبوں کی 2 پارلیمانی اور 48 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات

الیکشن کمیشن نے منگل کے روز مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی کے ساتھ ہی ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ 15 صوبوں کی 48 اسمبلی سیٹوں اور 2 پارلیمانی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تاریخ سامنے آ گئی ہے۔