بی جے پی کی 'بلڈوزر پالیسی' کا حقیقی آئینہ: پرینکا گاندھی کا خیرمقدم!

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2024, 11:09 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 18/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)سپریم کورٹ نے 17 ستمبر کو بلڈوزر کارروائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے حزب مخالف کے رہنماؤں میں خوشی کی لہر دوڑ دی ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’بی جے پی حکومت کی غیر منصفانہ اور ظالمانہ ’بلڈوزر پالیسی‘ کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔ یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایسی بے رحمانہ کارروائیاں جو انسانیت اور انصاف کو داؤ پر لگاتی ہیں، اب عوام کی نظروں میں بے نقاب ہو چکی ہیں۔ ملک کے قانون پر بلڈوزر چلانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں ہیں۔‘‘

پرینکا گاندھی نے حکمراں طبقہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’وہ سمجھتے ہیں ’جلد انصاف‘ کی آڑ میں ظلم اور نا انصافی کے بلڈوزر سے قانون کو کچل کر بھیڑ اور خوف کا راج قائم کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ ملک قانون سے چلتا ہے اور قانون سے ہی چلے گا۔‘‘ اپنے پوسٹ کے آخر میں وہ یہ بھی لکھتی ہیں کہ ’’عدالت نے صاف کر دیا ہے کہ ’بلڈوزر نا انصافی‘ نا قابل قبول ہے۔‘‘

دوسری طرف کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے بھی اس مسئلہ پر اپنی بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ذریعہ رکھی ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں وہ کہتی ہیں کہ ’’بلڈوزر پر بڑا بیان دے کر سپریم کورٹ نے ایک بات صاف کر دی ہے کہ یہ ملک قانون سے چلے گا، بلڈوزر جیسی انارکی اور بربریت سے نہیں چلے گا۔ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ کہ جب تک گائیڈ لائن نہ بن جائے تب تک کوئی بلڈوزر نہیں چلے گا، ان سب وزیر اعلیٰ اور لیڈروں کے منھ پر سخت طمانچہ ہے جو عدالت پر تالا لگا کر بلڈوزر جسٹس کو فروغ دے رہے تھے۔‘‘

سپریا شرینیت نے ویڈیو پیغام میں آگے کہا کہ ’’سپریم کورٹ نے تو یہاں تک کہا کہ بلڈوزر کی تعریف مت کیجیے۔ بلڈوزر کی تعریف کرنی بھی نہیں چاہئے کیونکہ بلڈوزر کا مطلب ہے آپ کی پولیس، آپ کی انتظامیہ سب کچھ فیل ہو چکی ہے۔ آپ عدالتوں پر تالا لگوانا چاہتے ہیں اور اس لئے ہی آپ بلڈوزر چلواتے ہیں۔ بلڈوزر اب نفرت، تشدد اور سیاسی انتقام کی علامت بن چکا ہے۔ بلڈوزر کا مطلب ہے ایک ہی طبقہ اور ایک ہی کمیونٹی کے خلاف نفرت کی آندھی کو بھڑکانے کے لئے چلایا جانا۔‘‘

آخر میں سپریا شرینیت کہتی ہیں کہ ’’یہ (عدالت عظمیٰ کا) اچھا فیصلہ ہے جس کا ہم استقبال کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس فیصلے کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اپنا کلیجہ بلڈوزر چلانے کے لئے نہیں دکھائیں گے اور سپریم کورٹ کو چیلنج نہیں کریں گے۔ بلڈوزر کی مہذب سماج میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ بلڈوزر کا استعمال غنڈے، موالی اور شرپسند عناصر کرتے ہیں۔ منتخب وزیر اعلیٰ اور لیڈران کو اس بات سے دور رہنا چاہئے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

بہار: نوادہ میں دلت بستی پر حملہ، 80 گھروں میں آگ لگائی گئی، پولیس کی تعیناتی

بہار کے نوادہ ضلع میں بدھ کی شام زمین کے تنازعے کے باعث دلت بستی پر ایک خوفناک حملہ ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق تقریباً 80 گھروں کو آگ لگا دی گئی، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ صرف 21 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، لیکن علاقے میں شدید خوف و ہراس کی ...

دہلی کی نئی کابینہ: آتشی کے ساتھ 5 وزراء حلف اٹھانے کے لیے تیار

دہلی حکومت کی نئی کابینہ کا خاکہ واضح ہو گیا ہے، اور ذرائع کے مطابق آتشی کے ساتھ 5 دیگر وزراء حلف اٹھائیں گے۔ ان وزراء میں گوپال رائے، کیلاش گہلوت، سوربھ بھاردواج، اور عمران حسین شامل ہیں۔ مزید برآں، مکیش اہلاوت بھی کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔

’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے نفاذ سے 10 ریاستوں کی اسمبلی 1 سال اور دیگر ریاستوں کی 3 سال قبل تحلیل ہونے کا خدشہ

مودی کابینہ نے بدھ کے روز سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی قیادت میں قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ (وَن نیشن، وَن الیکشن) کی تجویز کو منظور کر لیا۔ اس سے ایک روز قبل، مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کی تیسری مدت کے 100 دن مکمل ہونے پر وزیر ...

راہل گاندھی کی بڑھتی مقبولیت سے بی جے پی خوفزدہ، دھمکیاں سازش کا حصہ ہیں؛ کانگریس کا دعویٰ

کانگریس نے آج بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے راہل گاندھی کو دی جانے والی دھمکیوں اور ناپسندیدہ بیانات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے وزیراعظم مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ کانگریس کے مطابق، بی جے پی راہل گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ...

'ایک ملک، ایک انتخاب' عملی نہیں، صرف انتخابی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے: ملکارجن کھرگے

مودی کابینہ نے بدھ کے روز ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ (وَن نیشن، وَن الیکشن) پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جس پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ عملی نہیں ہے اور جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ کھڑگے نے الزام لگایا کہ بی جے ...

کولکاتا عصمت دری کیس: سی بی آئی کی رپورٹ، ڈاکٹر کے اجتماعی عصمت دری کے ثبوت نہیں ملے

مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے منگل کو کولکاتا کی ایک خصوصی عدالت کو آگاہ کیا کہ اگست میں آر جی کر میڈیکل کالج، کولکاتا میں مردہ پائی جانے والی جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ ایجنسی نے وضاحت کی کہ وہ اب بھی مختلف پہلوؤں کی چھان بین کر رہی ہے۔ ...

انکولہ میں شیرور کے پاس گنگاولی ندی سے مٹی نکالنے کے لئے لائی جا رہی ہے مشین بردار کشتی

انکولہ تعلقہ کے شیرور کے پاس جہاں پچھلے دو مہینے قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا  اور ایک لاری ڈرائیور سمیت  دب کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج تک اُس لاری اور ڈرائیور  کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن اب  وہاں بہنے والی گنگاولی ندی کی صفائی کرنے اور مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے ...

بنٹوال : میلاد کے جلسے میں گئی خاتون کے گھر پر چوری - لٹیروں نے1.33 لاکھ روپے مالیت  کے زیور اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا  

بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔

قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو جاری کیا نوٹس

قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے   صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے  یوپی حکومت کو   نوٹس جاری کیا ہے اور ان پر عائد کیس کے تعلق سے جواب طلب کیا ہے۔