چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2024, 1:05 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،  27 / اپریل (ایس او نیوز) سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کا سہارا لیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کے سلسلے میں گاوں والوں نے پولیس کو بھی اطلاع دے رکھی تھی ۔ مگر تحصیلدار اور بعض سرکاری افسران نے ان گاوں والوں کو سمجھا بجھا کر ووٹنگ میں حصہ لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تو گاوں والے مشتعل ہوگئے اور پولنگ بوتھ میں گھس کر توڑ پھوڑ مچائی جس میں ای وی ایم اور دیگر آلات چور چور ہوگئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ میں کئی خواتین زخمی ہوئی ہیں ۔      

ایک نظر اس پر بھی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا23- 24 نومبر کو بنگلورو میں ہوگا 29واں اجلاس عام؛ نئے ارکان کا بھی ہوگا انتخاب

بنگلورو میں منعقد ہونے والے آ ل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے انتیسویں اجلاس عام کے سلسلے میں مجلس استقبالیہ برائے اجلاس عام کی جانب سے بنگلور وپریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس سے بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب اور بورڈ کے سکریٹری ...

غلط معلومات پر بی پی ایل کارڈ حاصل کرنے والے سرکاری عملے کے خلاف کارروائی: وزیر داخلہ پر میشور

کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پر میشورنے اعلان کیا ہے کہ جو سرکاری ملازمین، زمیندار اور دو گاڑیوں کے مالکان غلط معلومات فراہم کر کے بی پی ایل کارڈ حاصل کریں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈانڈیلی میں اردو صحافیوں کے لیے سہ روزہ ورکشاپ کا آغاز 

  ڈا نڈیلی میں کرناٹک اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام اردو صحافیوں کے لیے سہ روزہ ورکشاپ کا افتتاح عمل میں آیا ،جس میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکیشن اور جرنلزم کے پروفیسرس نے مختلف امور پر روشنی ڈالی اور موجودہ دور میں صحافت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اردو ...

اقلیتی امور کے وزیر ضمیر احمد پر توہین آمیز تبصرہ، ہندوتوا کارکن گرفتار

کرناٹک سے تعلق رکھنے والا شدت پسند اور متنازع ہندوتوا کارکن پونیت کیریہلی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ کرناٹک پولیس نے اقلیتی امور کے وزیر ضمیر احمد کے خلاف قابل اعتراض اور توہین آمیز تبصرہ کرنے پر اسے گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ پونیت کیریہلی گزشتہ سال مانڈیا میں مویشی تاجر ...

مذہبی معاملات میں ہم کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے ،ٹمکور میں تحفظ اوقاف اور تحفظ شریعت اجلاس سے علماء و عمائدین کا خطاب

 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ  ٹمکور شاخ کے زیر اہتمام منعقدہ "تحفظ شریعت و تحفظ اوقاف" اجلاس عام کے دوران علماء اور عمائدین کی موجودگی میں اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ ملک کے مسلمان کسی بھی حالت میں مذہبی معاملات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے اور متحدہ طور پر مذہب پر ہو ...

کرناٹک میں 5 گیارنٹیوں کا نفاذ جاری، 56 ہزار کروڑ روپے کی رقم مختص

وزیر اعظم مودی اور بی جے پی لیڈروں کی جانب سے کانگریس کی قیادت والی کرناٹک حکومت کے بارے میں ’فیک نریٹو‘ پھیلانے کے خلاف اب کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور بھی میدان میں آگئے ہیں۔ انہوں نے دادر میں ریاستی کانگریس کے دفتر تلک بھون میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران وضاحت دی ...

دبئی میں شام پانچ بجے پڑھی جائے گی مرحوم سی اے خلیل صاحب کی نماز جنازہ

جمعرات کی اولین ساعتوں میں انتقال کر جانے والے معروف سماجی شخصیت مرحوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن عرف سی اے خلیل صاحب کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے دبئی کے القصیص قبرستان (سوناپور) والی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ اس بات کی تصدیق بھٹکلی جماعت دبئی کے جنرل سکریٹری جناب جیلانی ...

ایئر انڈیا کی پرواز میں جنسی زیادتی کا واقعہ، ایک شخص گرفتار

دہلی سے گوا جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک خاتون مسافر کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے بتایا کہ دوران پرواز ایک مرد مسافر نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

دہلی کی آلودہ فضا سے عوام کی مشکلات میں اضافہ، سرکاری ملازمین کے لیے ’ورک فرام ہوم‘ کا اعلان

دہلی کی آلودہ فضاء شہریوں کی صحت پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے، اور آلودگی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر دہلی حکومت نے سرکاری دفاتر کے 50 فیصد ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ دہلی کے وزیر ماحولیات ...

منی پور تشدد: کھرگے کا صدر مرمو کو خط، فوری مداخلت کو قرار دیا آئینی ضرورت

نی پور میں جاری تازہ تشدد پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو ایک خط ارسال کیا، جس میں فوری مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔ کھڑگے نے صدر سے درخواست کی ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ ریاست کے عوام کو امن و سکون کے ساتھ ...

مہاراشٹر میں انتخابی تشدد پر سنجے راؤت برہم، حکومت کی کارکردگی پر سوالات

  شیوسینا یو بی ٹی کے رکن پارلیمان سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں این سی پی-ایس پی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر حملے کو نظم و نسق کی ناکامی قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی صورتحال اتنی بدتر کبھی نہیں رہی۔ انتخابی عمل کے دوران اس قسم ...