جیتن سہنی قتل معاملہ: کوئی دباؤ نہ ہونے کے باوجود پولیس جلد بازی کر رہی، مکیش سہنی کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2024, 8:23 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 18/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) بہار کے سابق وزیر مکیش سہنی کے والد جیتن سہنی کے قتل کے ملزم کو بہار پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں اب تک تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے ایک ملزم کاظم انصاری کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ جیتن سہنی کا قاتل وہی ہے۔ مگر اس معاملے میں اب خود مکیش سہنی نے سوال کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئی دباؤ نہ ہونے کے باوجود پولیس اس معاملے میں جلد بازی کر رہی ہے۔

وکاس شیل انسان پارٹی کے سربراہ مکیش سہنی نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ پولیس صرف ملزم کے بیان پر بھروسہ کر رہی ہے، ابھی تک کوئی بھی ان کا بیان درج کرنے کے لیے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ سامنے آنا چاہیے اور کسی بے قصور کو سزا نہیں ہونی چاہیے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے افراد کون تھے؟ اس بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں دی گئی ہے۔ بہار کے سابق وزیر نے کہا کہ انتظامیہ پوری سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مگر پولیس کی پریس کانفرنس دیکھ کر مجھے لگا کہ کچھ کام عجلت میں کیا جا رہا ہے۔

مکیش سہنی نے کہا ہے کہ اس معاملے میں کتنے لوگ ملوث ہیں؟ اس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ اگر آپ نام نہیں بتا سکتے تو کم از کم تعداد کے بارے میں تو بتا سکتے ہیں۔ جب آپ کے پاس ملزم ہے تو پھر اس کا اسلحہ کہاں ہے؟ آپ نے ابھی تک وہ ہتھیار برآمد نہیں کیا جس سے قتل کیا گیا تھا۔ مکیش سہنی نے کہا کہ مجھے تحقیقات پر کوئی شک نہیں ہے لیکن پولیس کو چاہئے کہ وہ جلد بازی نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا پلّہ جھاڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ مکیش سہنی کے والد جیتن سہنی کو پیر (15 جولائی) کی رات دربھنگہ ضلع میں ان کے آبائی گھر میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں گرفتار ملزم کی شناخت کاظم انصاری (40) کے طور پر کی گئی ہے جو سپول بازار علاقے کا رہنے والا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ کاظم انصاری نے جرم میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ دربھنگہ کے ایس ایس پی جے ریڈی کے مطابق انصاری نے 2022 میں جیتن سہنی سے 1,00,000 روپے قرض لیا تھا۔ 2023 میں مزید 50,000 روپے لیے۔ اس کے بدلے میں اس نے سہنی کے پاس زمین کا ایک پلاٹ گروی رکھا تھا اور اسی پلاٹ کی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ کاظم کا کپڑے کا کاروبار تھا جو بند ہو گیا اور وہ بے روزگار ہو گیا۔ قرض پر لی گئی رقم پر اسے چار فیصد سود ادا کرنا تھا، اس سے جان چھڑانے کے لیے اس نے جیتن سہنی کو قتل کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...