پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2024, 6:17 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 25/جولائی  (ایس او نیوز /ایجنسی)  بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دراصل، ریاستی یوتھ کانگریس نے بہار میں امن و امان کی خراب صورتحال، بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور  پیپر لیک کے خلاف اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کیا تھا۔ اسی سلسلے میں بدھ کو یوتھ کانگریس کے کارکنان قومی صدر سرینواس بی وی کی قیادت میں اسمبلی کا گھیراؤ کرنے نکلے اور پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ لاٹھی چارج میں سری نواس بی وی بھی زخمی ہو گئے۔

کانگریس لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ لاٹھی چارج میں درجنوں کارکن زخمی ہوئے ہیں۔ بہار یوتھ کانگریس کے صدر غریب داس نے کہا، ’’ہم عوامی مسائل پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں اور یوتھ کانگریس آخری سانس تک لڑے گی۔ ہمارے سینکڑوں کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا، جس میں وہ زخمی ہو گئے۔ ہم سب کا خیال رکھ رہے ہیں۔ ہم ریاست کے لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے مسئلہ پر لڑتے رہیں گے۔‘‘

بہار کانگریس کے صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ کانگریس کارکنان بہار کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کریں گے۔ دریں اثنا، بہار کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین راجیش راٹھور نے کہا کہ کارکنوں کو ہر ضلع ہیڈکوارٹر میں احتجاج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ احتجاج متکبر این ڈی اے حکومت کو انتباہ کے طور پر منظم کیا جائے گا۔ یوتھ کانگریس کے اسمبلی کے محاصرے کے دوران حکومت کے حکم پر اچانک لاٹھی چارج اور پانی کی بوچھاڑ سے سینکڑوں کارکن زخمی ہو گئے جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال کے گورنر نے صدر کو بھیجا 'اپراجیتا' بل، کہا- اس میں بہت سی خامیاں ہیں

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...

کانگریس کی پہلی فہرست میں جاٹ، گجر،سکھ،ایس سی، مسلم اور خواتین کو جگہ ملی

بی جے پی کے بعد اب کانگریس نے بھی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریس نے اپنی امیدواروں کی پہلی  فہرست میں 31 امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ ان 31 امیدواروں میں کانگریس نے پانچ خواتین اور تین مسلم رہنماؤں کو ٹکٹ دیا ہے۔