گنپتی پوجا پر وزیراعظم مودی پہنچے، چیف جسٹس چندرچوڈ کے گھر، اپوزیشن نے اُٹھائے سوال؛ معروف وُکلاء سمیت صحافی رویش کمار نے بھی کی کڑی تنقید

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th September 2024, 11:01 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 12/ستمبر (ایس او نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد  سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر جانبداری کے متعلق شکوک پیدا ہو سکتے ہیں۔

بدھ کے روز، سوشیل میڈیا پر 29 سکینڈ کا  ایک وڈیو وائرل ہوا جس میں  دیکھا گیا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی،  چیف جسٹس چندرچوڈ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر گنپتی پوجا میں حصہ لے رہے ہیں ، وڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ  چندرچوڈ اور ان کی اہلیہ کلپنا داس  مودی کا استقبال کررہے ہیں۔ ویڈیو میں مودی، پوجا کی تقریب کے دوران روایتی مہاراشٹرین ٹوپی پہن کر پوجا کرتے  دیکھے گئے ہیں۔

شیو سینا (ادھوٹھاکرے) کے ایم پی سنجے راوت نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے نگراں سے سیاست دانوں کی ملاقات لوگوں کے ذہن میں شکوک پیدا کرسکتی ہے۔ شیوسینا کے ایکناتھ شندے اور ادھوٹھاکرے گروپ کی قانونی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی عدالت میں ہمارا مقدمہ زیر التواء ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ  مودی کے چیف جسٹس کے گھر پہنچ کر پوجا میں شریک ہونے کے بعد کیا ہمیں انصاف ملے گا جبکہ ہمارے فریق مخالف وزیراعظم خود  ہیں؟

شیوسینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے بھی اس ملاقات کے مضمرات کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثنا، سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن نے کہا کہ سی جے آئی چندرچوڑ نے مودی کو ان کی رہائش گاہ پر ایک نجی ملاقات کے لیے ملنے کی اجازت دینے سے عدلیہ کی آزادی ،  شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں عدلیہ کا کردار  اور حکومتی احتساب کو یقینی بنانے کے تعلق سے  ایک پریشان کن پیغام بھیجتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ  جس ایکزی کوٹیوں کو  شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور حکومت کے کام کو  آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اُس ایگزیکٹو اور عدلیہ کے درمیان  دوری ہونی چاہیے۔ ایک اور سوشیل میڈیا پوسٹ میں بھوشن نے  'ججوں کے لیے ضابطہ اخلاق' کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک جج کو اپنے عہدہ  کے وقار کے مطابق ایک حد تک لاتعلقی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، اُس کے ذریعے ایسا کوئی کام یا چوک نہیں ہونی چاہئے جو اُس کے اعلیٰ عہدہ اور اُس عہدہ کے مطابق عوامی  احترام سے متصادم ہو۔

چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر وزیراعظم مودی  کے دورہ کو لے کر سینئر ایڈوکیٹ اور سابق ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) اندرا جے سنگھ نے  سوشیل میڈیا ایکس پر لکھا  کہ چیف جسٹس آف انڈیا نے ایگزیکٹو اور عدلیہ کے درمیان اختیارات کی علیحدگی پر سمجھوتہ کیا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) پر زور دیا کہ وہ اس واقعے کی مذمت کرے۔ جے سنگھ نے یہ بھی  لکھا کہ،  مودی کے دورہ نے CJI کی آزادی پر سے پورا اعتماد کھو دیا ہے۔

واقعے کو لے کر معروف  صحافی رویش کمار نے اپنی خصوصی وڈیو رپورٹ  میں واضح کیا ہے کہ  یہ  دورہ اچانک نہیں ہوا ہوگا کیونکہ   وڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا کی رہائش گاہ پر پہلے سے الگ الگ  جگہوں پر کیمرہ مینوں کو تعینات کیا گیا تھا اور خود وزیراعظم مودی نے  وڈیوز اور فوٹوز کو سوشیل میڈیا پر شئیر کیا ہے۔

دوسری طرف، بی جے پی نے   ہمیشہ کی طرح  مودی کا دفاع کرتے ہوئے  ان الزامات کو مسترد  کیا ہے۔ پارٹی کے ترجمانوں کا کہنا ہے کہ مودی گنپتی پوجا کیلئے چیف جسٹس کے گھر گئے تھے اور یہ ملک کی ثقافت کا حصہ  ہے۔ بی جے پی کے ایک عہدیدار نے اس تنازع کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ خالصتاً ثقافتی تھا، اور اس پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو جاری کیا نوٹس

قریب دو سال تک جیل میں بند رہ کر ضمانت پر رہا ہونے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے   صحافی صدیق کپن کی درخواست پرسپریم کورٹ نے  یوپی حکومت کو   نوٹس جاری کیا ہے اور ان پر عائد کیس کے تعلق سے جواب طلب کیا ہے۔

پرائیویٹ پراپرٹی پر بلڈوزر کے استعمال پر سپریم کورٹ نے عارضی پابندی عائد کی، یکم اکتوبر تک روک

سپریم کورٹ نے مختلف ریاستوں میں ہو رہی بلڈوزر کارروائی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آج ایک اہم فیصلہ کیا۔ عدالت عظمیٰ نے 'بلڈوزر ایکشن' پر پورے ملک میں پابندی عائد کر دی ہے، جو یکم اکتوبر تک مؤثر رہے گی۔ عدالت نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر کسی بھی پرائیویٹ ...

راہل گاندھی کی زبان کاٹنے والے کو گیارہ لاکھ کا انعام دوں گا: شیو سینا لیڈر کا اشتعال انگیز اعلان

  کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ہیٹ اسپیچ اور غیر مہذبانہ بایانات کا نیا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے خاص طور سے بی جے پی لیڈروں کی زبان کچھ زیادہ ہی پھسل رہی ہے حال ہی میں سابق ایم ایل اے نے دھمکی دی تھی کہ ان کا حشر ان کے دادی جیسا ہوگا ...

وقف ترمیمی بل :مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو تقریباً 6 کروڑ ای میل ارسال

  وقف ترمیمی بل 2024  کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ سمیت تمام ملی تنظیموں نے جس طرح مہم شروع کی اور مسلمانوں میں بیداری کا پیغام دیا اس کا نتیجہ بھی بر آمد ہوا اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو  کروڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے مخالف میں میل ارسال کئے ۔

ملک بھر میں وقف املاک کا رقبہ ماریشس اور بحرین جیسے 45 ممالک سے زیادہ

حال ہی میں، مرکزی حکومت نے وقف بورڈ میں ترمیم سے متعلق پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا۔ ایوان میں اس پر زبردست بحث ہوئی اور پھر اسے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ آخر  ہندوستان  میں وقف اراضی کا رقبہ کیا ہے، یہ جاننا ضروری ہے۔

ممتا بنرجی کے استعفیٰ کی درخواست پر سی جے آئی کی سختی، وکیل کو عدالت سے نکالنے کی دھمکی

سپریم کورٹ نے منگل کے روز آر جی کر معاملے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفیٰ کی درخواست کرنے والے ایک وکیل پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ یہ صورتحال ملک بھر کے مختلف شہروں میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کے پس منظر میں سامنے آئی ہے، جو کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج اور ...