مودی کا امریکہ کا تین روزہ دورہ: کواڈ کانفرنس میں شرکت، فلاڈیلفیا ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا خیر مقدم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں ہندوستانی نژاد افراد جمع

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2024, 12:04 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نیویارک /نئی دہلی، 22/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کو امریکہ کے سہ روزہ دورے پر فلاڈیلفیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کا سرکاری طور پر خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر غیر مقیم ہندوستانیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو انہیں خوش آمدید کہنے آئی تھی۔ وزیراعظم کا دورہ کواڈ سربراہی کانفرنس میں شرکت اور پیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں "سمِٹ آف فیوچر" (کانفرنس برائے مستقبل) میں خطاب کرنے کے لیے ہے۔ اتوار کو وہ غیر مقیم ہندوستانیوں کے جلسے سے بھی خطاب کریں گے، اور اس دوران ان کی امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی متوقع ہے۔

سنیچر کی صبح امریکہ کیلئے روانہ ہوتے وقت وزیراعظم نے ’ایکس پوسٹ‘ کے ذریعہ اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے امن و استحکام میں ہندوستان، امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان پر مشتمل ’کواڈ گروپ ‘ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ ’’کواڈ انڈو پیسیفک خطے میں امن اور ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم ہے۔ گزشتہ چند برسوں  میں کواڈ کے ذریعہ ہند- بحرالکاہل کے علاقے میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ کواڈ’’ ہم خیال ممالک کے ایک بڑے گروپ کے طور پر ابھرا ہے جو ہند-بحرالکاہل خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر رہا ہے۔ ‘‘ واضح رہے کہ ہند بحرالکاہل کے علاقہ میں چین کے بڑھتے ہوئے تسلط کو روکنا کواڈ کے بنیادی مقاصد میں  شامل ہے۔ یہ ہندوستان کو امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں اورکارروائی میں  شامل ہونے کا پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔ 

 وزیراعظم نے اپنے ایکس پوسٹ میں  اطلاع دی ہے کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کے آبائی شہر ولمنگٹن میں منعقد ہونے والی کواڈ سمٹ میں شرکت کے ساتھ ہی کئی دیگر پروگراموں   میں  شریک ہوں گے۔ جو بائیڈن سے اپنی ملاقات کے تعلق سے انہوں  نے کہا کہ ’’ یہ ملاقات دونوں ملکوں   کے درمیان تعلقات کومزید گہرا کرنے کیلئےاہم ہے۔ یہ میٹنگ ہمیں اپنے لوگوں اور عالمی فلاح و بہبود کیلئے ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کیلئے نئے مواقعوں  کی تلاش اوران کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ‘‘

 وزیراعظم مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن کی یہ ملاقات کواڈ سمٹ سے پہلے ہوگی۔ امید کی جارہی ہے کہ اس ملاقات کےنتیجہ میں  دونوں  ملکوں  کے درمیان کئی معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی کینسر سے مل کر نمٹنے اور تعاون کرنے سے متعلق بھی اہم اقدامات شروع کئے جا سکتے ہیں۔ دوسری طرف سابق صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بارے میں  مکمل خاموشی ہے جبکہ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ مودی سے ملاقات کریں گے۔ 

 اطلاعات کے مطابق کواڈ سمٹ ۲۰۲۴ءمیں یوکرین اور غزہ جنگ کے خاتمے کی راہ تلاش کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔ اس میں ’’گلوبل ساؤتھ‘‘ کے خدشات کو دور کرنے پر بات چیت ہوگی نیز کینسر سے نمٹنے کیلئے اہم اقدامات شروع کئےجا سکتے ہیں۔ صدر جو بائیڈن اور پی ایم مودی کے درمیان ہونے والی دو طرفہ میٹنگ میں کم از کم دو اہم سمجھوتوں پر پہنچنے کا امکان ہے۔ پہلا معاہدہ انڈو پیسیفک اکنامک اسٹرکچر پر ہو سکتا ہے اور دوسرا معاہدہ ہندوستان -امریکہ ڈرگ فریم ورک پر ہو سکتا ہے۔ ۲۰۲۵ء میں  ہندوستان کواڈ لیڈرس سمٹ کی میزبانی کرے گا۔ 

 ولمنگٹن میں کواڈ سمٹ میں شرکت کے بعد وزیراعظم مودی نیویارک کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ وہ یہاں یونین ڈیل میں واقع نسو کولیسیم میں ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کریں  گے۔ امریکہ میں  کم از کم ۴ء۴؍ملین ہندوستانی نژاد امریکی شہری آباد ہیں۔ اتوار کو وہ اور امریکی کاروباری لیڈروں سے بھی بات چیت کریں گے۔ نئی دہلی سے اپنی روانگی کے وقت وزیراعظم نے کہا کہ’’میں ہندوستانی تارکین وطن اور اہم امریکی کاروباری لیڈروں سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ یہ گفتگو کئی لحاظ سے اہم ہے۔ ‘‘ وزیراعظم مودی کے دورہ کے پیش نظر وہاں  موجود ان کے حامی ہندوستانی تارکین وطن میں زبردست جو ش خروش ہے۔ 

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی’’فیوچر سمٹ‘‘ جو پیر کو ہوگی، کے تعلق سے ہندوستان سے روانگی کے وقت کہا کہ یہ بین الاقوامی برادری کیلئےانسانیت کی بہتری کے ساتھ آگے بڑھنے کا راستہ طے کرنے کا ایک موقع ہے۔ ایسے وقت میں جبکہ اقوام متحدہ کے قیام کو ۲۰۲۵ء میں۸۰؍ سال مکمل ہونے جارہے ہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے بھی اس کانفرنس کو ’’اقوام متحدہ کی تاریخ میں   سنگ میل‘‘ قرار دیاہے۔ اس بیچ سنیچر کو وزیراعظم کے امریکہ پہنچنے سے قبل وہائٹ ہاؤس میں  امریکی انتظامیہ نے خالصتان حامی عناصر سے ملاقات کی۔ امریکی حکام کے مطابق اس ملاقات میں  خالصتان حامیوں کے اندیشوں  کو سنا گیا اورانہیں  یقین دہانی کرائی گئی کہ تمام امریکی شہریوں  کو بین ممالک دباؤ سے محفوظ رکھا جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹر میں دیوالی کے بعد متوقع انتخابات، انتخابی کمیشن کی سرگرمیاں جاری

الیکشن کمیشن کے ممبئی کے سہ روزہ دورے اور ۲۸؍ ستمبر کو پریس کانفرنس کے اعلان کے بعد، جہاں ایک طرف الیکشن کی تاریخوں کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں، وہیں سیاسی جماعتیں بھی سرگرم ہو گئی ہیں۔ اپوزیشن اور حکومتی محاذ دونوں کے لیے سیٹوں کی تقسیم ایک اہم مرحلہ ہے۔ ذرائع کے ...

تال کٹورہ اسٹیڈیم میں کسانوں کی مہاپنچایت،21 ریاستوں کے ہزاروں کسان اور مزدور شریک

آل انڈیا کسان کھیت مزدور سنگٹھن (اے آئی کے کے ایم ایس) کی اپیل پر پیر کو نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں ہونے والی مہاپنچایت میں ہزاروں کسانوں کی آواز بلند ہوئی۔ اس دوران، کسانوں کے مطالبات پر مرکزی حکومت کے ٹال مٹول کے رویے سے نالان، آل انڈیا کسان مہاپنچایت نے ملک بھر میں ...

چائلڈ پورنوگرافی کا مشاہدہ یا ڈاؤن لوڈ کرنا ایک سنگین جرم ہے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق ایک اہم فیصلہ سنایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ پورنوگرافی کا مشاہدہ اور ڈاؤن لوڈ کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ یہ فیصلہ مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے دیا گیا، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ صرف چائلڈ پورنوگرافی کو دیکھنا اور ...

بدلاپور عصمت دری کیس کا ملزم اکشے شندے پولیس کی فائرنگ سے ہلاک، اپوزیشن نے سوالات اٹھا دیے

بدلاپور آبروریزی کیس کے ملزم اکشے شندے کو پولیس کی حراست میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ملزم نے پولیس پر گولی چلانے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی اور اسے گولی لگی۔ اس واقعے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ شدید زخمی حالت میں ملزم کو ...

دہلی سے گیا جانے والی مہابودھی ایکسپریس پر پتھراؤ، متعدد مسافر زخمی

مہابودھی ایکسپریس پر دیر شام پتھراؤ کا ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ ٹرین نئی دہلی سے بہار کے گیا کی طرف جا رہی تھی اور جب یہ الہ آباد (پریاگ راج) سے روانہ ہوئی تو یمنا برج کے قریب کچھ سماج دشمن عناصر نے اس پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ...

تہواروں اور انتخابات کے دوران پیاز کی بڑھتی قیمتوں نے حکومت کی نیندیں اڑا دیں

ریاستوں میں تہوار کے موسم اور اسمبلی انتخابات کے دوران پیاز کی بڑھتی قیمتوں نے لوگوں کے چہرے پر آنسو لانے شروع کر دیے ہیں۔ مہنگی پیاز نے حکومت کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس صورتحال میں مرکزی حکومت نے اپنے بفر سٹاک سے پیاز فروخت کر کے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوششیں ...

جاپان میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری

 جاپان کی سرزمین ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ اس زلزلے کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ سونامی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے جنوب میں واقع دور دراز جزائر پر سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 492 لبنانی ہلاک، حزب اللہ کی سخت جوابی کارروائی

حزب اللہ کے خلاف شدید حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے 30 ستمبر تک پورے ملک میں 'خصوصی ہوم فرنٹ سچویشن' کا اعلان کیا ہے، جو اس وقت ہوتا ہے جب شہری آبادی پر حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ...

اسرائیل میں ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ، مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں کابینہ کا فیصلہ

اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس سے جاری جنگ کے درمیان ایک بڑا احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے ہفتہ بھر کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایمرجنسی فوری اثر سے نافذ ہو گئی ہے جو کہ 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اسرائیل کے اسٹیٹ براڈکاسٹرس نے اس سلسلے میں جانکاری دی اور ...

اسرائیل کا لبنان پر شدید فضائی حملہ، 300 سے زائد مقامات کو نشانہ، 274 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں میں حزب اللہ کے تقریباً 300 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 274 افراد ہلاک اور تقریباً 700 زخمی ہوئے ہیں۔ ...

انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر کے طور پر منتخب

مارکسسٹ معاشی نظریات کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نئے صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ ان کی جیت کو ملک میں ایک نئے سیاسی دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں معاشی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

امریکہ: البامہ میں اجتماعی فائرنگ، 4 ہلاک، درجنوں زخمی

امریکہ کے برمنگھم میں واقع البامہ میں ایک افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ۴؍ افراد ہلاک اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ سنیچر کی رات پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ برمنگھم پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں ...