کیا ہریانہ کی 20 اسمبلی سیٹوں پر پھر سے کرایا جائے گا انتخاب؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2024, 1:02 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چندی گڑھ، 17/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) ہریانہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور 17 اکتوبر کو بی جے پی لیڈر نائب سنگھ سینی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف بھی لینے والے ہیں۔ اس درمیان 20 اسمبلی سیٹوں کو لے کر تذبذب والی حالت برقرار ہے۔ ایک طرف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے جس میں 20 اسمبلی سیٹوں پر استعمال ای وی ایم کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے، وہیں اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اس تعلق سے سپریم کورٹ میں بھی عرضی داخل کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ میں 20 اسمبلی سیٹوں پر از سر نو انتخاب کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔ اس عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ان اسمبلی سیٹوں پر دوبارہ انتخاب کرانے کی ہدایت دی جائے جہاں ای وی ایم میں گڑبڑی اور مشتبہ نتائج کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ عرضی پریا مشرا اور وکاس بنسل نے ایڈووکیٹ نریندر مشرا کے ذریعہ سپریم کورٹ میں داخل کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ایم وی ایم) کے ذریعہ سے ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ نتائج میں کسی طرح کی گڑبڑی نہیں ہوگی۔ اب یہ پتہ چلا ہے کہ ووٹ شماری کے بعد کچھ ای وی ایم میں 99 فیصد بیٹری، کچھ میں 80 فیصد سے کم بیٹری اور دیگر ای وی ایم میں 70-60 فیصد بیٹری کی صلاحیت باقی تھی۔ اس عرضی میں کانگریس پارٹی کے ذریعہ الیکشن کمیشن کے سامنے شکایت کا حوالہ بھی دیا گیا، اور کہا کہ ای وی ایم کی بیٹری دیکھ کر گڑبڑی کا صاف اندازہ ہو رہا ہے۔

عرضی کے مطابق حقیقی معنوں میں کچھ معاملوں میں ایک ہی پولنگ مرکز میں استعمال کی گئی ای وی ایم میں یہ خامی پائی گئی۔ جب اس کی خبر ہوئی تو کانگریس کے امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا، حالانکہ بیشتر مقامات پر اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس سے انتخابی طریقہ کار پر سوال اٹھا۔ عرضی دہندہ نے الیکشن کمیشن کو ’فارم 17 سی‘ کے ساتھ سبھی تین ووٹنگ ڈاٹا شائع کرنے اور ای وی ایم مشینوں اور انتخابی سرٹیفکیٹ کے اعلان کو محفوظ کرنے کی ہدایت دینے کا بھی مطالبہ سپریم کورٹ سے کیا۔ عرضی دہندہ نے کہا کہ انھوں نے یہ مفاد عامہ عرضی ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت داخل کی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ انتخابی بے ضابطگیوں کے سبب جمہوری طریقہ کار رخنہ انداز نہ ہو اور آزادانہ و غیر جانبدارانہ انتخاب اور قانون کی حکومت یقینی ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں راشن کارڈ تقسیم میں بے قاعدگیاں، تحقیقات کا مطالبہ، قصورواروں پر مقدمہ درج کرنے کی اپیل

 دہلی کے سابق وزیر برائے خوراک و شہری ترسیل، ہارون یوسف نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر عام آدمی پارٹی کی حکومت کی جانب سے 14.64 لاکھ درخواست دہندگان کو راشن کارڈ نہ دینے کی وجوہات کی تحقیقات کرائیں، نہ کہ صرف 90,000 افراد کے معاملے کی اور اس بے ضابطگی میں ملوث وزراء، ...

سپریم کورٹ نے شہریت قانون کی دفعہ ’6A‘ کو برقرار رکھا، 1966 سے پہلے آسام آنے والے مہاجرین کے حقوق محفوظ

سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعرات کے روز ایک تاریخی فیصلے میں شہریت قانون 1955 کی دفعہ ’6A‘ کو آئینی قرار دیا ہے۔ یہ دفعہ آسام میں یکم جنوری 1966 سے پہلے آنے والے مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی اجازت دیتی ہے۔ پانچ رکنی بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کر رہے ...

موسم کی کروٹ: دن میں گرمی، رات میں سردی، بہار کے 12 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

بہار میں مانسون کی وداعی کے بعد موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ رات کو ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اور دن میں دھوپ کھل رہی ہے۔ ریاست میں پُوروا اور پچھوا ہوا کی سمت مسلسل تبدیل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم میں تھوڑی تبدیلی آئے گی، ہوا دھیمی چلے گی اور سمت بھی بدلے گی۔ ...

دہلی: بی جے پی کے اعلانات سے ظاہر ہو گیا کہ اس کے پاس دہلی کی ترقی سے متعلق کوئی لائحہ عمل نہیں: دیویندر یادو

دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج بی جے پی کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کیے گئے کچھ اعلانات پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی نے کیجریوال کی ’مفت کی ریوڑیاں‘ بانٹنے والی سیاست کو بنیاد بنا کر آج جو اعلان ...

جموں و کشمیر میں تشکیل ’انڈیا اتحاد‘ کی حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی: راہل گاندھی

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی یہ ...

چیف الیکشن کمشنر کے ہیلی کاپٹر کی اتراکھنڈ میں ایمرجنسی لینڈنگ، اچانک موسم خراب ہونے کے بعد ٹریکنگ منسوخ

صوبہ اتراکھنڈ میں آج اس ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی جس میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار سوار تھے۔ اتراکھنڈ واقع پتھوراگڑھ  ضلع کے منسیاری میں چیف الیکش کمشنر راجیو کمار کے ہیلی کاپٹر کی یہ ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ ہیلی کاپٹر میں ان کے ساتھ اتراکھنڈ کے ایڈیشنل چیف ...

بنگلورو: شدید بارش سے تباہی، شاپنگ مال زیر آب، ٹریکٹرس کے ذریعے پھنسے افراد کا ریسکیو

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ منگل کے روز شدید بارش کے بعد بدھ کو بھی کئی علاقوں میں تیز بارش سے تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ معمولات زندگی پوری طرح درہم برہم ہو چکا ہے اور کئی علاقے زیر آب ہو چکے ہیں۔ مشکل حالات کا ...