دہلی میں شدید آلودگی سے عوام کا برا حال، کیجریوال اور وزیر اعلیٰ کی خاموشی پر کانگریس کا سخت ردعمل

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2024, 10:55 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 31/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے دہلی میں بگڑتی ہوئی فضائی آلودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی ہوا معیار تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) خطرناک سطح پر پہنچ چکا ہے، جہاں کچھ علاقوں میں AQI 300 سے تجاوز کر گیا ہے اور چند جگہوں پر یہ 400 کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سنگین صورتحال کی وجہ سے اسپتالوں میں آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری کی شکایات بڑھتی جا رہی ہیں۔ دارالحکومت کے 13 مقامات پر آلودگی کی سطح سب سے زیادہ دیکھی جا رہی ہے، جن میں آنند وہار کا AQI 351 اور منڈکا کا 347 درج کیا گیا ہے، جو شہری صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے عام آدمی پارٹی کی حکومت یہ یقین دلاتی رہی ہے کہ وہ موثر اقدامات کے ذریعہ دہلی کی آلودگی اور جمنا کی گندگی کو ختم کر دے گی۔ حقیقت یہ ہے کہ زمینی سطح پر کوئی کام اب تک نہیں کیا گیا ہے۔ آلودگی پر قابو پانے کے متعلق صرف زبانی دعوے کئے جا رہے ہیں۔ دیوالی سے قبل ہی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کی طبیعت خراب ہو رہی ہے۔ ایسے میں جب کل دیوالی کا تہوار ہے تو زہریلی ہوا میں اضافہ کا بہت زیادہ امکان ہے۔ اس کے بارے میں محکمہ موسمیات نے پہلے ہی آگاہ کر دیا ہے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ کیجریوال اپنی پد یاترا کے دوران لوگوں سے ملنے سے ڈر رہے ہیں، کہیں انہیں دہلی کی عوام کے غصہ کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے۔ پد یاترا کے دوران لوگ ان سے ایسے ایسے سوالات پوچھ رہے ہیں جن کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔ کیجریوال اپنی پد یاترا میں صرف تعلیم اور صحت کے غیر موجود دہلی ماڈل کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں۔ کیجریوال فضائی اور آبی آلودگی کی حقیقت کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں بولتے ہیں۔ آلودگی کے مسائل کو حل کرنے میں عام آدمی پارٹی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی حکومت نے دھول، خستہ حال سڑکوں اور فضائی آلودگی جیسے بنیادی مسائل پر بالکل بھی توجہ نہیں دی ہے۔ جیل سے باہر آنے کے بعد کیجریوال، سسودیا، سنجے سنگھ، موجودہ وزیر اعلیٰ آتشی اور دیگر وزراء نے خستہ حال سڑکوں، دھول اور آلودگی والے علاقوں میں جا کر صرف ڈرامہ کیا تھا۔ اس وقت کیجریوال نے وعدہ کیا تھا کہ تمام خستہ حال سڑکیں دیوالی سے پہلے درست کر دی جائیں گی۔ کیجریوال کا یہ وعدہ بھی دیگر وعدوں کی طرح صرف ایک جملہ ثابت ہوا، اور کاغذوں تک ہی محدود رہا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس صدر کھرگے نے وزیر اعظم مودی کو 'ایک ملک، ایک انتخاب' کے تصور پر تنقید کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 149 ویں یوم پیدائش پر گجرات میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کا منصوبہ جلد ہی عملی شکل اختیار کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف جمہوریت کی بنیادوں کو مستحکم کرے گا بلکہ مالی وسائل ...

دیوالی پر دہلی کی آلودگی میں اضافے کا خدشہ، پٹاخے جلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

ملک بھر میں دیوالی کا تہوار منایا جا رہا ہے، لیکن دہلی میں فضائی آلودگی نے لوگوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ دیوالی کے روز یہاں کی فضاء میں مزید بگاڑ آ گیا ہے، خاص طور پر آنند وِہار علاقے میں جہاں اے کیو آئی 'سنگین' زمرے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق، شام تک آلودگی کی ...

آر سی پی سنگھ کا نئی پارٹی کا اعلان، 'آپ سب کی آواز' کے ذریعے بہار اسمبلی انتخابات لڑنے کا عزم

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قریبی ساتھی رام چندر پرساد سنگھ، جنہیں آر سی پی سنگھ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے آج اپنی نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی سے علیحدگی کے بعد، انہوں نے اپنی پارٹی کے قیام کا عزم ظاہر کیا تھا۔ دیوالی کے موقع پر، آر سی پی سنگھ نے اپنی پارٹی ...

یکم نومبر سے کریڈٹ کارڈ، ایل پی جی اور ٹرین ٹکٹ سمیت 6 اہم قواعد میں تبدیلیاں

یکم نومبر 2024 سے ہندوستان میں کئی اہم اصول اور ضوابط میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جن سے عوام کی مالی صورتحال پر براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔ ان تبدیلیوں میں ایل پی جی اور سی این جی/پی این جی کی قیمتوں میں ردوبدل، کریڈٹ کارڈ بلنگ کے اصول، مانی ٹرانسفر کے طریقہ کار، ٹرین ٹکٹ بکنگ کے ...

اتر پردیش کے بدایوں میں خوفناک حادثہ: 6 افراد ہلاک، 5 شدید زخمی

اتر پردیش کے بدایوں کے مُجریا علاقے میں جمعرات کی صبح بدایوں-دہلی شاہراہ پر ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دیوالی منانے گھر آ رہے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں 5 دیگر شدید زخمی ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

کانگریس کا مودی حکومت پر طنزیہ حملہ: 'ہم کیسے منائیں دیوالی، جب بارہ مہینے ہے دیوالا'

دیوالی کا تہوار قریب آ رہا ہے، لیکن مہنگائی نے عوام کی زندگیوں کو دشوار کر دیا ہے۔ اس صورتحال کا اثر یہ ہے کہ غریب طبقہ اس خوشی کے موقع پر بھی دیے جلانے اور مٹھائیاں کھانے کے بجائے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنے میں مصروف ہے۔ اسی تناظر میں کانگریس نے آج مودی حکومت پر طنزیہ حملہ ...

یکم نومبر سے کریڈٹ کارڈ، ایل پی جی اور ٹرین ٹکٹ سمیت 6 اہم قواعد میں تبدیلیاں

یکم نومبر 2024 سے ہندوستان میں کئی اہم اصول اور ضوابط میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جن سے عوام کی مالی صورتحال پر براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔ ان تبدیلیوں میں ایل پی جی اور سی این جی/پی این جی کی قیمتوں میں ردوبدل، کریڈٹ کارڈ بلنگ کے اصول، مانی ٹرانسفر کے طریقہ کار، ٹرین ٹکٹ بکنگ کے ...

اسرائیلی فضائی حملے میں لبنان میں 31 افراد ہلاک، 27 زخمی

بدھ کے روز اسرائیل نے مشرقی اور جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں اور دیہات پر فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاعات لبنان کے سرکاری اور فوجی ذرائع سے موصول ہوئی ہیں۔ نامعلوم لبنانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے جنوبی ...

خاتون کی موت کے بعد تلنگانہ حکومت کا سخت اقدام، مایونیز پر ایک سال کی پابندی عائد

تلنگانہ حکومت نے بدھ کے روز کچے انڈوں سے تیار ہونے والی مایونیز پر خوراک کی حفاظت کے خدشات کے پیش نظر ایک سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ حیدرآباد میں موموس کھانے سے ایک خاتون کی ہلاکت اور پندرہ دیگر افراد کی بیمار ہونے کی اطلاع کے بعد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ...

بھٹکل میں ریلائنس کمپنی کی کولڈ ڈرنک 'کمپا کولا' ڈسٹری بیوشن شاپ کا افتتاح؛ پورے اُتر کنڑا ضلع میں ہوگی سپلائی

  تعلقہ  کے جامعہ آباد روڈ، مدینہ کالونی میں   ZAM ڈسٹری بیوٹرس  کا افتتاح قاضی  جماعت المسلمین بھٹکل  مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کی دعا کے ساتھ کیا گیا۔ ضلع اُترکنڑا میں  زام ڈسٹری بیوٹرس  کو  ریلائنس کمپنی کی کمپا کولا کولڈ ڈرنک کو ڈسٹری بیوشن دیا گیا ہے جس پر مولانا نے ...

راجستھان: یوٹیوب سے متاثر ہو کر پٹاخہ بنانے کی کوشش میں 13 سالہ لڑکا شدید زخمی

راجستھان کے جھنجھنو علاقے میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جب 13 سالہ ہمانشو نے یوٹیوب پر پٹاخہ بنانے کا طریقہ دیکھ کر خود پٹاخہ بنانے کی کوشش کی۔ اس نے 28 اکتوبر کو ویڈیو میں دیے گئے اجزاء جیسے سلفر اور پوٹاشیم خریدے، جو دراصل نمکیات سے بنی کھاد ہے، اور انہیں پانی میں حل کر کے ایک ...