بھٹکل کے شرالی میں بائک کی ٹکر سے راہ گیر شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th September 2024, 8:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8/ستمبر (ایس او نیوز)  تعلقہ کے  شرالی چیک پوسٹ کے قریب راہ چلتے ایک شخص سے تیز رفتار بائک کی ٹکر سے راہ گیر شدید زخمی ہوگیا، جس کی حالت کافی نازک بتائی گئی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت شرالی  گوڈی ہتّل کے رہنے والے  سید عبدالحمید ابن  سید محمود (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ گھر والوں نے بتایا کہ  حادثہ جمعرات  دوپہر قریب ساڑھے  بارہ بجے  اُس وقت پیش آیا تھا جب عبدالحمید قریبی دکان سے کچھ سامان کی خریداری کرکے واپس گھرلوٹ رہے تھے  کہ مرڈیشور سے  بھٹکل کی طرف آنے والی ایک تیز رفتار بائک ان سے ٹکراگئی۔ ٹکر میں عبدالحمید کے سر کو شدید چوٹ لگی ہے اور وہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔ گھر والوں نے عوام الناس سے ان کی صحت یابی کے لئے دعاوں کی درخواست کی ہے۔

عبدالحمید کے بھائی عبدالعزیز نے بتایا کہ  حادثے کے فوری بعد زخمی عبدالحمید کو سرکاری اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے  پرائیویٹ اسپتال  لے جاکر اسکیننگ کرائی گئی، جس کے بعد نازک حالت میں انہیں منی پال لے جایا گیا، مگر منی پال اسپتال میں بھی ڈاکٹروں نے جواب دے دیا جس کے بعد اب انہیں واپس بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ عبدالعزیز نے بتایا کہ  جمعرات سے لے کر آج اتوار تک وہ  ہوش  میں نہیں آئے ہیں۔

پولس نے بائک سوار  کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے  ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں 12 ربیع الاول کو پورے تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا میلاد النبی ﷺ کا جلوس؛ نعت پاک اور نعرہ تکبیر کی گونج نے بھٹکل کی گلیوں کو کیا معطر

12 ربیع الاول کے موقع پر بھٹکل میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوس کو ہر سال کی طرح اس بار بھی بھرپور تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا۔ جلوس مختلف راستوں اور گلیوں سے گزرتا ہوا، نعت پاک اور "اللہ اکبر" کے نعروں کی صداؤں سے گونجتا رہا۔

منگلورو کے قریب بنٹوال میں اشتعال انگیز بیانات کے بعد کشیدگی

عید میلاد النبی کو لے کر  وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل  کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کے بعد جب ر بنٹوال میونسپالٹی کے سابق چیرمین محمد شریف  نے اُنہیں اُسی  کے انداز میں جواب دینے کی  مبینہ   کوشش کے نتیجے میں آج  پیر صبح بنٹوال کے    بی سی روڈ علاقے میں ماحول کشیدہ ...

عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر بھٹکل میں قائم ہوئی تاریخی انسانی زنجیر؛ وزیر منکال وئیدیا نے کی جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کی اپیل

  بھٹکل تعلقہ میں عالمی یوم جمہوریہ کے موقع پر  شہر بھٹکل میں تاریخی انسانی زنجیر کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا اور زوردار بارش بھی اس زنجیر کو توڑنے میں ناکام نظر آئی۔ ہائی اسکول اور کالج اسٹوڈینٹس سمیت  ٹیچرس، لیکچررس، سرکاری ملازمین اور بعض اداروں کے ذمہ داران   نے   حکومت ...