پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کی تاریخ کا اعلان: لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی 25 نومبر سے 20 دسمبر تک ہوگی

Source: S.O. News Service | Published on 5th November 2024, 7:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 5/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی تفصیلات مرکزی وزیر کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر فراہم کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اجلاس 25 نومبر سے شروع ہو کر 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران متعدد اہم بلوں پر غور و خوض کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے ’ایکس‘ پر کیے گئے ’پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’مرکزی حکومت کی سفارش پر صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی کو منظوری دے دی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’’26 نومبر کو ہندوستانی آئین کو 75 سال پورے ہونے جا رہے ہیں۔ یہ خاص دن آئین ساز اسمبلی کے سنٹرل ہال میں منایا جائے گا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ سرمائی اجلاس کے دوران کئی بل پیش کئے جائیں گے، لیکن اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس بار کا اجلاس موجودہ حکومت کے لئے آسان نہیں ہوگا۔ کیونکہ اس اجلاس میں وقف بورڈ کے متعلق بل پیش کیا جائے گا جس پر پچھلے اجلاس میں بھی کافی ہنگامہ ہو چکا ہے۔ ساتھ ہی ’ون نیشن ون الیکشن‘ بل بھی پیش کیا جائے گا جس کو پہلے ہی مرکزی کابینہ کی منظوری مل چکی ہے۔ وقف بورڈ اور ’ون نیشن ون الیکشن‘ بل کی اپوزیشن پارٹیوں نے مسلسل مخالفت کی ہے۔ ہنگامہ صرف لوک سبھا میں ہی نہیں، بلکہ راجیہ سبھا میں بھی مختلف مسائل کو لے کر ہوا تھا۔ ہنگامہ کی وجہ سے دونوں ایوانوں یعنی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدرسہ بورڈ کی قانونی حیثیت پر سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ؛ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی نے قرار دیاانصاف کی جیت

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے یوپی مدرسہ بورڈ کی قانونی حیثیت کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے  اسے مدرسہ کمیونٹی کے لیے انصاف کی  جیت قراردیا ہے ۔واضح ہو کہ آج سپریم کورٹ نے اپنے تا ریخی فیصلے میں اتر پردیش مدرسہ بورڈ کی حیثیت پر مہر ...

ہائی کورٹ کے تمام ججوں کو مساوی پنشن اور الاؤنس فراہم کرنےسپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے منگل کو ہائی کورٹ کے ججوں کے حوالے سے ایک اہم حکم جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام ہائی کورٹ کے ججوں کو بلا تفریق مساوی پنشن اور الاؤنس فراہم کیے جانے چاہئیں۔ عدالت نے وضاحت کی کہ عدالتی آزادی اور مالی آزادی کے درمیان ایک گہرا تعلق موجود ہے۔ اس کے ساتھ ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: انڈیا الائنس نے اپنا منشور جاری کیا، بڑے وعدوں کا اعلان

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات قریب آ رہے ہیں، اور اس پس منظر میں انڈیا الائنس نے آج اپنا انتخابی منشور پیش کیا ہے۔ کانگریس کے اس منشور میں خواتین کو ماہانہ 2500 روپے دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، ریاست میں سلنڈر اور سرنا دھرم کوڈ 450 روپے میں فراہم کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ ...

شرد پوار کا انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ: "کہیں تو رکنا پڑے گا"

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما شرد پوار نے یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر انتخابی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات عوام کے سامنے بیان کرتے ہوئے کہا، "کہیں تو رکنا پڑے گا۔" ان کے اس بیان کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے قریب آنے کی وجہ سے کافی اہمیت دی جا ...

آندھرا میں سیلاب سے تحفظ کے لیے نائیڈو حکومت کا نیدرلینڈز کا جدید آبی نظام اختیار کرنے کا فیصلہ

آندھرا پردیش کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی آر ڈی اے) نے پیر کو ریاست کے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے ہیں، جن میں رنگ روڈ کی تعمیر اور آبی ذخائر کے نظام کی بہتری پر توجہ دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے اس اجلاس کی صدارت کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ...