پیرس اولمپکس سے قبل شہر کی تیز رفتار ریل لائن پر سائبر حملہ، 8 لاکھ مسافر متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2024, 7:52 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پیرس ، 27/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) پیرس میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل یہاں کی تیز رفتار ٹرین سروسیز پر حملہ کیا گیا۔ یہ صرف سائبر حملہ نہیں تھا۔ متعدد مقامات پر املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔فرانسیسی حکام اسے مجرمامہ افعال اور ماحول خراب کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ یہ ریل نیٹ ورک پیرس کو لندن، انگلش چینل اور بلجیم سے جوڑتا ہے۔ یہی نہیں شہر بھر میں اس کی پٹریوں کا مستحکم نیٹ ورک ہے۔

پیرس پولیس کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایس این سی ایف ریلوے لائنس پر راتوں رات ہونے والے حملوں کے بعد پیرس کے ٹرین اسٹیشنوں پر سیکوریٹی بڑھانے کیلئے مزید فورس تعینات کی جائے گی۔ لارینٹ نونیز نے براڈکاسٹر فرانس کو بتایا کہ جمعہ کو مزید پولیس فورس کو پیرس کے تمام اسٹیشنوں پر بھیج دیا گیا ہے کیونکہ شدید رکاوٹوں کے بعد ان علاقوں میں لوگ بھیڑ میں گئے ہیں۔ اس سے قبل فرانسیسی ریلوے کمپنی ایس این سی ایف نے کہا تھا کہ پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل رات بھر اس کی ریل لائنس میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

کمپنی نے ایکس پر کہا کہ ’’ راتوں رات میں ایس این سی ایف پر سائبر حملہ کیا گیا۔ یہی نہیں بلکہ ہماری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کیلئے کئی جگہوں پر جان بوجھ کر آگ بھی لگائی گئی۔‘‘ کمپنی نے نوٹ کیا کہ اس کی تیز رفتار لائن ایل جی وی ساؤتھ ایسٹ متاثر نہیں ہوئی کیونکہ سائبر حملے کو ردک دیا گیا تھا۔ کمپنی نے مزید کہا کہ کچھ روٹس پر تیز رفتار ٹرینیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اس لئے مسافروں سے کہا کہ وہ سفر نہ کریں۔

فرانسیسی نشریاتی ادارے بی ایف ایم ٹی وی کے مطابق یورواسٹار کی خدمات بھی متاثر ہوئیں۔ ادارے نے وضاحت کی کہ ذرائع کے مطابق کچھ شمالی اور مشرقی لائنوں پر ریل لوکیشن کیبنٹ کو نقصان پہنچا اور کیبلز کو آگ لگا دی گئی اور انہیں کاٹ دی گئی۔ اس عمل میں تقریباً ۸؍ لاکھ مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کا آغاز چند گھنٹوں میں ہوگا، ایسے میں ٹرینوں پر حملہ تشویشناک قرار دیا جارہا ہے۔ فرانسیسی حکام حملہ آور اور حملے کی وجہ جاننے کیلئے تفتیش کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش میں ہنگاموں کی وجہ سے دو طرفہ منصوبہ متاثر: ہندوستان

ہندوستان نے جمعہ یعنی 30 اگست کو بنگلہ دیش کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے کسی بھی ممکنہ مطالبے کے معاملے پر تفصیل سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم ہندوستان  نے اعتراف کیا کہ پڑوسی ملک میں بدامنی کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کام رکا ہوا ہے۔

کملا ہیرس نے ٹرمپ کی مشکلیں بڑھائیں، ڈیموکریٹک امیدوار کو 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل

  امریکی صدارتی انتخاب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن امیدوار ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی ہوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ اس درمیان ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، جس کے تحت انہیں 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل ہو ...

میں آپ کی امید پر کھری اتروں، ایسی کوشش کروں گی، کانگریس میں شمولیت کے بعد عوام سے ونیش پھوگاٹ کا وعدہ

مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ملک اور عوام کی خدمت جی جان سے کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خاص طور سے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا ہے کہ جس طرح سے انھوں نے کشتی میں اپنی پوری طاقت جھونک دی، اسی طرح عوام کی خدمت بھی دل و جان سے کریں گی۔ ونیش ...

بی جے پی میں استعفوں کا سلسلہ جاری، اب وزیر رنجیت چوٹالہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا کیا اعلان

  ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو اپنے لیڈران کی بغاوت کا سامنا ہے اور کئی اہم لیڈران کا دامن چھوڑ رہے ہیں۔ دراصل، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے امیدواروں کی ابتدائی فہرست میں 9 موجودہ ارکان اسمبلی کو شامل نہیں کیا ہے اور اس کی وجہ سے پارٹی میں بے اطمینانی کی ...

ہریانہ میں : گئو رکھشک غنڈوں کے ذریعے موب لنچنگ کا معاملہ ؛ مقتول صابر ملک کی بیوی کو بنگال حکومت نے دی نوکری

  مغربی بنگال حکومت نے بدھ کے روز ریاست کے ایک تارکین وطن کارکن صابر ملک کی اہلیہ کو نوکری فراہم کی، جسے 27 اگست کو ہریانہ میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی اہلیہ شکیلہ سردار کو تقرری نامہ سونپا، جو اپنی چار سالہ بیٹی ...

دہلی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات: بی جے پی نے 7 اور عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں کامیابی حاصل کی

  دہلی میں منگل  کو ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ دہلی کے 12 زونز میں سے بی جے پی نے 7 زونز میں کامیابی حاصل کی جبکہ عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں فتح حاصل کی۔