کرناٹک میں فلسطینی پرچم اور پاکستانی نعرے لگانے پر گرفتاریاں، تحقیقات جاری: وزیر داخلہ پرمیشور کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2024, 12:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ، 19/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے ہفتہ کے دن کہا کہ فلسطینی پرچم لہرانے اور پاکستان کی تائید میں پوسٹرس لگانے کے سلسلہ میں گرفتار ملزمین کا دعویٰ ہے کہ چونکہ مرکزی حکومت‘ فلسطین کی تائید کرتی ہے لہٰذا انہوں نے فلسطینیوں کی تائید کرکے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے۔

بنگلورو میں چہارشنبہ کے دن میڈیا سے بات چیت میں پرمیشور نے 3 اضلاع میں فلسطینی پرچم لہرائے جانے کے حالیہ واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کیسس میں ملوث سبھی کو گرفتار کرلیا گیا حالانکہ ان کی دلیل ہے کہ مرکزی حکومت‘ فلسطین کی تائید کرتی ہے لہٰذا انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے‘ اس کے باوجود ہم نے انہیں گرفتار کیا۔

تحقیقات جاری ہیں کہ کس نے ان سے یہ پرچم لہرانے کو کہا۔ ملزمین 17 تا 21 سال کی عمر کے ہیں۔ ناگ منگلا واقعہ میں مبینہ موافق پاکستان نعرے لگائے جانے پر انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں ایسی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ ہمارے عہدیداروں کے بموجب بعض افراد نے غیردرست بیانات دیئے ہیں۔

ہم معاملہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ناگ منگلا گنیش وسرجن تشدد کیس میں قبل ازوقت کلین چٹ دیئے جانے کے الزام پر وزیر داخلہ نے کہاکہ بی جے پی اس مسئلہ کو بڑھاچڑھاکر پیش کررہی ہے۔

ہم نے کسی پس و پیش کے بغیر ضروری قانونی کارروائی کی ہے۔ جاریہ تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ پرمیشور نے کہا کہ میں سو مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ ہم کسی ہچکچاہٹ کے بغیر کارروائی کریں گے۔ روزانہ بی جے پی کے مختلف قائدین ناگ منگلا کے تعلق سے بیانات دے رہے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ ان لوگوں کا اپنا بیانیہ ہے۔ گزشتہ دیڑھ سال میں ہم نے ریاست میں منشیات کے کاروبار پر قابل لحاظ حد تک کنٹرول کیا۔ گزشتہ سالوں کے مقابلہ کیسس کی تعداد گھٹ گئی۔ اب ہماری توجہ میڈیکل شاپس میں آسانی سے دستیاب پین کلر ٹیابلیٹس (درد دور کرنے والی گولیاں) پر ہے۔

مختلف کمپنیاں یہ گولیاں بناتی ہیں اور یہ آسانی سے دستیاب ہیں۔ چیف منسٹر نے میٹنگ طلب کی ہے کہ اسے کیسے کنٹرول کیا جائے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پین کلر گولیاں‘دوا کے طورپر بیچی جارہی ہیں۔ ہم ڈرگ کنٹرولرس سے بات کریں گے کہ اس مسئلہ سے کیسے نمٹا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلور کا مسلم اکثریتی علاقہ ہندوستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں ہے؛کرناٹک ہائی کورٹ جج کے ریمارکس پر شدید ردعمل، ویڈیو وائرل

بینگلور کے ایک مسلم اکثریتی علاقہ کو پاکستان  قرار دینے   پر کرناٹک ہائی کورٹ کے جج  کی سوشیل میڈیا پر جم کر تنقید کی جارہی ہے اور عوام میں شدید غم و غصہ دیکھا جارہا ہے۔

جرائم اور منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف وزیر داخلہ کی قیادت میں نئی ٹاسک فورس کا قیام

ریاست میں منشیات کے نیٹ ورک کی  جڑیں کاٹنے  کا عزم کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بتایا۔ آج ہوم آفس کرشنا میں منشیات کے مسئلے پر ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی، جہاں کنٹرول اور روک تھام کے اقدامات ...

بنگلور: کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے کیا بڑا دعویٰ؛ مرکز میں جلد قائم ہوگی انڈیا اتحاد کی حکومت

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ انڈیا اتحاد جلد ہی مرکز میں حکومت بنانے جارہی ہے اور این ڈی اے حکومت  کسی بھی وقت گرسکتی ہے۔ سدرامیا نے کہا کہ  این ڈی اے حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل نہیں کرپائے گی۔سدرامیا کے مطابق  بی جے پی کے ...

کلیان کرناٹک کی فلاح و بہبود کے لیے وزیر اعلیٰ سدارامیا کی کابینہ کا بڑا اعلان، 11,770 کروڑ روپے کی اسکیمات منظور

وزیر اعلیٰ سدارامیا کی قیادت میں منگل کو کلبرگی میں منعقدہ کا بینہ کی میٹنگ میں کلیان کرناٹک کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن مراعات دینے کا اعلان کیا گیا۔منی و دهان سودھا میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ بجٹ میں اعلان کردہ ...