پاکستان کی قومی اسمبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، سینیٹ کا بھی ساتھ

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2024, 7:20 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 21/اکتوبر(ایس او نیوز /ایجنسی)پاکستان کی سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، جس کے حق میں 65 ووٹ جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا، جہاں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کیا۔ آئینی ترمیم میں شامل 22 شقوں کی مرحلہ وار منظوری کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ اس دوران سینیٹ کے تمام دروازے بند کرنے کا حکم دیا گیا اور مہمانوں کی گیلری کو بھی خالی کرایا گیا۔ اپوزیشن نے رانا ثنا اللہ اور اٹارنی جنرل کو ایوان سے باہر بھیجنے کا مطالبہ کیا، جس پر حکومتی ارکان نے ان کے بیٹھنے کے آئینی حق کا دفاع کیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ کی خاتون نسیمہ نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔پی ٹی آئی کے علامہ ناصر عباس، حامد خان، علی ظفر اور عون عباس بپی نے ترمیم کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔آئینی ترامیم کو شق وار منظور کیا گیا۔ 26ویں آئینی ترمیمی بل کے ذریعے سود ختم کرنے کی ترمیم بھی منظور کر لی گئی۔ آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین ایوان سے باہر چلے گئے۔اس سے قبل اجلاس شروع ہوتے ہی وقفہ سوالات معطل کیے گئے۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔ جسے اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی۔

آئینی ترمیم ایوان میں پیش کر کے بحث کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سمجھتا ہوں کہ پارلیمان کی بالادستی اور آزادی پر ایک طرح سے کھلا عدم اعتماد بھی تھا اور حملے سے کم نہیں تھا۔ عجلت میں 19ویں ترمیم کی گئی۔ اور اس میں کمپوزیشن کو چینج کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان اور دیگر تنظیموں پر تنقید کی اور کہا گیا کہ 18 ویں ترمیم روح نہیں تو اس کے قریب تر کیا جائے۔پچھلے چھ سے آٹھ ہفتوں میں ڈسکشنز ہوئیں اور اس کے مطابق چار سینئر ججز مشتمل ہونے کے ساتھ چار پارلیمانی ممبرز جائیں گے۔ جن میں دو اس ایوان سے اور دو قومی اسمبلی سے شامل ہوں گے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جس میں کمیشن کا حجم ایک ادارے کی طرف یعنی اعلی عدالت کی طرف کر دیا گیا۔ اور پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات میں بھی کمی کر دی گئی۔ طے کیا گیا کہ آئینی عدالت کے بجائے آئینی بنچز کا تشکیل کر دیا جائے۔سینیٹر مولانا عطا الرحمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اگر بچایا ہے تو اس آئین نے بچایا۔ اور پارلیمان کی بنیاد میں بھی وہی آئین ہے۔ کوئی بھی اس میں رخنہ ڈالے یا ایسی چیز ڈالی جائے کہ مستقبل میں خطرہ بنے۔ اسٹیبلشمنٹ نے بار ہا مرتبہ کوشش کی کہ کسی طریقے سے آئین میں ایسی چیز ڈال دی جائے۔ کہ مستقبل میں ملک محفوظ نہ رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ: ایک ہزار خواتین اور بچوں کا طبی علاج کے لیے مغربی ممالک منتقل کرنے کا یو این کا اعلان

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے یورپ برانچ کے سربراہ ہینس کلگ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے ایک ہزار سے زائد خواتین اور بچوں کو طبی علاج کے لیے مغربی ممالک منتقل کیا جائے گا۔ اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل، جو کہ غزہ میں جاری جنگ میں سرگرم ہے، آئندہ ماہ مزید ...

ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی دستاویزات لیک ہونے پر امریکہ میں تحقیقات کا آغاز

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر ایران پراسرائیلی حملے کے منصوبوں سے متعلق انتہائی خفیہ معلومات لیک ہو گئی ہیں۔ یہ خفیہ معلومات ’مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر‘ نامی ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شائع کی گئی ہیں اور ان دستاویزات پر ۱۵؍ اور ۱۶؍ اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔

ہم دشمن کو شکست نہیں دے رہے، بلکہ تباہ کر رہے ہیں: اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر دفاع نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کی طرف بڑھتے ہوئے حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے۔ یہ بیان بدھ کو اس وقت دیا گیا جب لبنان کے خلاف اسرائیل کی جنگ کو ایک ماہ مکمل ہونے والا ہے۔ حزب اللہ کے خلاف یہ جنگ ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے، جس ...

شام نے حزب اللہ سے فاصلہ کیوں اختیار کر لیا؟

لبنان میں فوجی کشیدگی کے باوجود شام کے صدر بشار الاسد نے حزب اللہ سے خود کو علیحدہ رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں، اسرائیل نے اپنے فضائی حملوں کی شدت میں اضافہ کیا ہے، لیکن بشار الاسد نے اس صورتحال پر کوئی واضح تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ...