پاکستان: ملتان میں اے کیو آئی 2000 سے تجاوز، شدید آلودگی کے باعث تفریحی پارک اور اسکول بند کرنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2024, 10:41 AM | عالمی خبریں |

ملتان، 10/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) پاکستان اس وقت شدید فضائی آلودگی کے بحران کا شکار ہے، جہاں 7 شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبہ پنجاب کی حکومت نے خطرناک اسموگ کے باعث 17 نومبر تک متعدد اضلاع میں تفریحی پارک، عجائب گھر اور اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ معلومات پاکستان کی معروف نیوز ایجنسی ’اے آر وائی‘ کی فضائی آلودگی پر جاری کردہ رپورٹ میں فراہم کی گئی ہیں۔

حکومت پنجاب نے جن اضلاع میں پابندی عائد کی ہے ان میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، شیخو پورا، قصور، ننکانہ صاحِب، گجرات، حفیظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نروال، چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبا ٹیک سنگھ کے ساتھ ساتھ لودھرن وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ویہاری اور خانیوال میں بھی تفریحی پارک، عجائب گھر اور اسکول بند رہیں گے۔

ایئر کوالٹی مانیٹر ’آئی کیو ایئر‘ کے مطابق جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان میں جمعہ کو صبح 8 سے 9 بجے کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 2135 درج کیا گیا۔ آئی کیو ایئر کے مطابق پی ایم 2.5 کا کنسنٹریشن 947 مائکرو گرام فی کیوبک میٹر تھا جو عالمی ادارہ صحت کی ہدایات سے 189.4 گنا زیادہ ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے مشہور روزنامہ ’ڈان‘ کے مطابق ملتان میں رات 10 بجے تک اے کیو آئی 980 تک پہنچ گیا، جو کہ خطرناک مانے جانے والے 300 کی حد سے تین گنا زیادہ تھا۔

خطرناک اسموگ کی وجہ سے لوگوں کی صحت پر اس کا بہت بُرا اثرا ہو رہا ہے۔ لوگوں کو روزمرہ کے کاموں کو کرنے میں بھی مشکلات پیش آنے لگی ہیں۔ ڈاکٹروں نے لوگوں کو زہریلی ہوا کے رابطے میں آنے سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب بھی گھر سے نکلیں حفاظت کے لئے ماسک ضرور لگائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی فضائی حملے میں لبنان میں 53 افراد ہلاک، 99 زخمی

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 53 افراد ہلاک اور 99 دیگر زخمی ہو گئے ہیں، یہ اطلاع لبنان کی وزارت صحت نے دی۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا، "گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کی وجہ سے 53 افراد ہلاک اور 99 شہری زخمی ہوئے ہیں۔"

بنگلہ دیش میں احتجاج کی لہر، حکومت اور عوامی لیگ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی، فوج تعینات

بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں میں سیاسی صورتحال تناؤ کا شکار ہو گئی ہے، خاص طور پر جب سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے حالات خراب ہونے کے بعد عوامی لیگ نے حکومت کے خلاف بڑے احتجاج کی تیاری شروع کر دی ہے۔ شیخ حسینہ نے تین ماہ قبل بنگلہ دیش سے پناہ حاصل کی تھی، اور اب ان کی پارٹی اپنے حقوق ...

بنگلہ دیش: عوامی لیگ کے کارکن سڑکوں پر احتجاج کریں گے، یونس حکومت کی سخت کارروائی کی دھمکی

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ ایک بار پھر بنگلہ دیش میں اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس مقصد کے تحت ان کی پارٹی عوامی لیگ نے آج احتجاجی ریلی کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، محمد یونس کی قیادت والی بنگلہ دیشی حکومت نے اس ریلی کی اجازت نہیں دی ہے، جس کے باعث ...

ٹرمپ کی ٹیم سے علیحدگی: ہند نژاد نکی ہیلی اور مائیک پومپیو باہر

ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کی کامیابی کے بعد ان کی نئی انتظامیہ کی تشکیل کے لیے تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں کہ کون سی شخصیات ٹیم کا حصہ بنیں گی اور کون باہر ہوگا۔ حالیہ اعلان میں جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی اور سابق وزیر خارجہ مائیک ...

کینیڈا میں طلبہ ویزا پروسیسنگ میں تاخیر، 20 دن کے بجائے 8 ہفتے لگنے کا امکان

ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں کشیدگی کے بیچ، کینیڈا نے بین الاقوامی طلباء کے لیے فاسٹ ٹریک اسٹڈی ویزا پروگرام، یعنی اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم (ایس ڈی ایس)، کو معطل کر دیا ہے۔ اس اقدام کا ہندوستان سمیت کئی ممالک کے طلباء پر گہرا اثر پڑے گا۔ اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم کے تحت طلباء ...