پی. چدمبرم کو دہلی ہائی کورٹ سے ریلیف، ایئرسیل-میکسس کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی معطل

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2024, 5:17 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)دہلی ہائی کورٹ نے سینئر کانگریس لیڈر پی. چدمبرم کو ایئرسیل-میکسس معاملے میں بڑی راحت فراہم کی ہے۔ عدالت نے بدھ کے روز ان کے خلاف ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر عبوری روک لگاتے ہوئے معاملے کی مزید سماعت تک کارروائی معطل کر دی۔ عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چدمبرم کی درخواست پر جواب طلب کیا ہے۔ اس درخواست میں چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں داخل فرد جرم پر ٹرائل کورٹ کے نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے۔

جسٹس منوج کمار اوہری نے اس معاملے میں کہا کہ ’’نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ آئندہ سماعت تک عرضی دہندہ کے خلاف کارروائی ملتوی رہے گی۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت 22 جنوری کو ہوگی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ وہ بعد میں اس تعلق سے تفصیلی حکم جاری کریں گے۔

چدمبرم کی نمائندگی کر رہے سینئر وکیل این ہریہرن اور وکیلوں عرشدیپ سنگھ کھرانہ اور اکشت گپتا نے دلیل دی کہ اسپیشل جج نے سابق مرکزی وزیر کے خلاف کیس کے لیے کسی منظوری کی کمی میں منی لانڈرنگ کے مبینہ جرائم کے لیے فرد جرم پر نوٹس لیا، جو مبینہ جرائم کے وقت پبلک سرونٹ تھے۔ ای ڈی کے وکیل نے عرضی کی منظوری پر شروع میں اعتراض ظاہر کیا اور کہا کہ اس معاملے میں استغاثہ کے لیے منظوری کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ملزم چدمبرم کے کاموں سے جڑے ہیں، جن کا ان کی سرکاری ذمہ داریوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

عبوری راحت کی شکل میں چدمبرم نے ٹرائل کورٹ میں چل رہی کارروائی پر روک لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔ ذیلی عدالت نے 27 نومبر 2021 کو ایئرسیل-میکسس معاملے میں چدمبرم اور کارتی کے خلاف سی بی آئی اور ای ڈی کی طرف سے داخل فرد جرم پر نوٹس لیا اور انھیں بعد کی تاریخ پر طلب کیا۔ چدمبرم کے وکیل نے کہا کہ سی آر پی سی کی دفعہ (1)1971 کے تحت استغاثہ کے لیے منظوری حاصل کرنا لازمی ہے اور ای ڈی نے کانگریس لیڈر کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے آج تک منظوری حاصل نہیں کی ہے۔ وکیل نے کہا کہ حال میں الزامات پر غور کے لیے ذیلی عدالت کے سامنے کارروائی طے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

تلنگانہ میں ذات پر مبنی مردم شماری کا 70 فیصد مکمل، پورے ملک میں بھی ہوگی مردم شماری: راہل گاندھی

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کافی عرصے سے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے معاملے پر حکومتی جماعت این ڈی اے کو چیلنج کرتے رہے ہیں، اور اس پر ایوان میں بھی بحث ہو چکی ہے۔ این ڈی اے حکومت ہمیشہ سے اس طرح کی مردم شماری کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ اس دوران راہل گاندھی نے دعویٰ کیا ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: آخری مرحلے میں 67.59 فیصد ووٹنگ

جھارکھنڈ کی 81 رکنی اسمبلی کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ بدھ کو دوسرے اور آخری مرحلے میں 67.59 فیصد ووٹرز نے 38 سیٹوں پر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں جو شام پانچ بجے تک جمع کیے گئے ہیں، اور حتمی نتائج میں کچھ فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل 13 نومبر کو 43 ...

مہاراشٹر میں 58.22 فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش و خروش

گزشتہ کئی ہفتوں کی انتخابی مہم، تیاریاں اور سیاسی پارٹیوں کی زبردست تشہیری مہم کے بعد بدھ کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے تحت تمام 288 سیٹوں پر پولنگ مکمل ہو گئی، جس کے ساتھ ہی انتخابی عمل کا اہم ترین مرحلہ ختم ہو گیا۔ اب 23 نومبر کا بے چینی سے انتظار ہے،

اڈانی پر امریکی کارروائی، کانگریس نے ہندوستانی اداروں کی ناکامی پر سوال اٹھایا

امریکہ میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) کی جانب سے گوتم اڈانی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف دائر کی گئی فرد جرم کانگریس کے اس مطالبے کو مزید تقویت دی ہے کہ اڈانی گروپ کی کرپشن کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) تشکیل دی جائے۔

یوپی ضمنی انتخاب میں برقعے پر تنازعہ، سیاسی ماحول میں کشیدگی

یوپی میں ضمنی انتخابات کے دوران ووٹنگ کے عمل میں ایس پی نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ کچھ انتخابی حلقوں میں پولیس اہلکار ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روک رہے ہیں۔ پارٹی نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ اس سے انتخابی عمل میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔

ہماچل پردیش: حکومت کو بڑا دھچکا، 18 ہوٹل بند کرنے کا فیصلہ

ہماچل پردیش کی سکھویندر سنگھ سکھو حکومت کو مسلسل مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس درمیان، حکومت کو ہائی کورٹ سے بڑا دھچکا پہنچا ہے، کیونکہ عدالت نے اسے ریاست کے 18 سرکاری ہوٹلوں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ مالی نقصان کی بنیاد پر کیا گیا ہے، کیونکہ یہ ہوٹل اقتصادی ...