کملا ہیرس نے ٹرمپ کی مشکلیں بڑھائیں، ڈیموکریٹک امیدوار کو 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل

Source: S.O. News Service | Published on 29th August 2024, 12:42 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 29/اگست (ایس او نیوز /ایجنسی)  امریکی صدارتی انتخاب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن امیدوار ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی ہوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ اس درمیان ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، جس کے تحت انہیں 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ ان سابق ریپبلکن لیڈران نے اپنے کھلے خط میں ترقی پسند ریپبلکن حامیوں سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے بجائے کملا ہیرس کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

جن ریپبلکن لیڈران نے کملا ہیرس کی حمایت کی بات کہی ہے ان میں کئی سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔ دوسری طرف ہیرس کی انتخابی مہم ٹیم نے ٹرمپ کے اس دعویٰ کو خارج کر دیا ہے کہ انہوں نے 10 ستمبر کو ہونے والے صدارتی مباحثہ کے لیے 27 جون کو صدر جو بائیڈن کی طرح حصہ لینے کا سمجھوتہ کیا ہے۔ اس میں لائیو آڈینس کا نہیں ہونا اور جب امیدوار نہیں بول رہے ہوں تو مائک میوٹ کرنا شامل ہے۔

کملا ہیرس کی حمایت کرنے والوں میں مسلسل اضافہ نے جہاں ایک طرف سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلیں بڑھا دی ہیں۔ وہیں 2020 کے انتخابی نتائج کو پلٹنے کی کوشش کے معاملے میں بھی وہ پھنس چکے ہیں۔ خصوصی وکیل جیک اسمتھ نے منگل کو ٹرمپ کے خلاف ایک ترمیمی شدہ فرد جرم عائد کیا ہے۔ جس میں خاص الزامات کو برقرار رکھتے ہوئے سپریم کورٹ کی چھوٹ سے متعلق فیصلے کے جواب میں فرد جرم میں کچھ نئے عنصر جوڑے گئے ہیں۔ اس میں منی ٹرائل کی ضرورت کو در کنار کر دیا گیا ہے۔

غور طلب رہے کہ کملا ہیرس امریکی کی تاریخ کے اس سلسلے کو بھی توڑنے کی طرف گامزن ہیں جس میں 1836 کے بعد صرف ایک موجودہ نائب صدر صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوا ہے۔ تقریباً 190 برسوں میں صرف 1988 میں اس وقت کے نائب صدر ایچ ڈبلیو بش نے صدارتی انتخاب جیتا تھا اور صدر منتخب ہوئے تھے۔ ناکام امیدواروں کی بات کی جائے تو 1960 میں رچرڈ نکسن، 1968 میں ہربرٹ ہمفری اور 2000 میں الگور کے نام شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

طوفان یاگی: میانمار میں سیلاب سے 74 ہلاکتیں، 89 لاپتہ

 میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق، شدید بارشوں کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے، جس کے نتیجے میں جمعہ کی شام تک ہلاکتوں کی تعداد 74 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، تلاش اور بچاؤ کا عمل جاری ہے اور اسی شام تک 89 افراد لاپتہ ہیں۔

فلپائن میں طوفان 'بیبِنکا' کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، ہزاروں بے گھر، چین کے لیے خطرہ

فلپائن میں طوفان 'بیبِنکا' نے شدید تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کم از کم دو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ قومی آفت خطرے کی نگرانی اور انتظامی کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) کے مطابق، جنوبی فلپائن کے جیمبوآنگا جزیرہ نما میں دو افراد کی ہلاکت ہوئی، جبکہ مسلم ...

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

اسرائیل-حماس تنازعہ بدستور شدت اختیار کر رہا ہے اور جنگ بندی کی تمام کوششیں بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج روزانہ نئے فلسطینی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں بے گناہوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حالیہ حملے ...

امریکہ: ٹرمپ اور کملا ہیرس کے مابین پہلے صدارتی مباحثے میں غزہ کا مسئلہ زیر بحث رہا

منگل کو امریکہ میں پہلے صدارتی مباحثے کے دوران، ڈونالڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس پر اسرائیل مخالف نظریات رکھنے کا الزام عائد کیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے، کملا ہیرس نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اسرائیل کی حمایت کی ہے۔

جاپان میں طوفان 'بیبنکا' کے پیش نظر موسمیاتی ایجنسی کا انتباہ

 جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بدھ کو طوفان بیبنکا کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان بیبنکا کے ہفتے کے آخر میں جاپان کے جنوب مغربی جزائر، خاص طور پر اوکیناوا اور امامی علاقوں کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور خراب موسم ...