کنداپور میں بے قابو اسکول وین الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی - ڈرائیور شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th September 2024, 7:24 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور 19 / ستمبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر تھوکٹو بس اسٹاپ کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں ایک تیز رفتار اسکول وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ہائی ماسٹ الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک طرف وین کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا تو دوسری طرف وین ڈرائیور کے سر میں شدید چوٹ آئی جسے علاج کے لئے  اسپتال میں منتقل کیا گیا  ہے۔

    بتایا جاتا ہے کہ ہیجماڈی پی یو کالج سے وابستہ وین ڈرائیور کی تیز رفتاری ہی اس حادثے کا سبب بن گئی کیونکہ ایک موٹر بائک کے ساتھ ٹکراو کو روکنے کی کوشش میں وہ اپنی وین پر قابو نہیں رکھ   سکا اور گاڑی سیدھے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی ۔ تصادم اتنا خطرناک تھا کہ بلند و بالا بجلی کا کھمبا درمیان سے ٹوٹ گیا ۔

    خوش قسمتی یہ ہوئی کہ حادثے کے وقت وین میں طلبہ موجود نہیں تھے، ورنہ صورتحال سنگین ہو سکتی تھی ۔ البتہ گاڑی میں صرف دو خواتین  تھیں جو زخمی ہوگئی ہیں ۔ 

    اس تعلق سے کوٹا پولیس اسٹیشن میں کیس رجسٹر کیا گیا ہے ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں شیرور کے پاس گنگاولی ندی سے مٹی نکالنے کے لئے لائی جا رہی ہے مشین بردار کشتی

انکولہ تعلقہ کے شیرور کے پاس جہاں پچھلے دو مہینے قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا  اور ایک لاری ڈرائیور سمیت  دب کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج تک اُس لاری اور ڈرائیور  کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن اب  وہاں بہنے والی گنگاولی ندی کی صفائی کرنے اور مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے ...

بنٹوال : میلاد کے جلسے میں گئی خاتون کے گھر پر چوری - لٹیروں نے1.33 لاکھ روپے مالیت  کے زیور اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا  

بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔

دکشن کنڑا میں 'بندر بخار' کا خطرہ - بین الاقوامی مسافروں کی ہوگی طبی جانچ 

دکشن کنڑا کے محکمہ صحت عامہ نے کیرالہ میں 'بندر بخار' (منکی فیور) کے  علاوہ نیفا وائرس کی وجہ سے ہوئی دو اموات کو دیکھتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور پورے ضلع میں سخت نگرانی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔