اقتدار گنوانے کے بعد بنگلہ دیش سے ہندوستان پہنچیں شیخ حسینہ، ہیلی کاپٹر کی ہنڈن ایئربیس پر لینڈنگ

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2024, 12:07 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ڈھاکہ6/اگست(ایس او نیوز/ایجنسی)  بنگلہ دیش میں شدید پرتشدد مظاہروں کے درمیان وزیراعظم شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ پیر شام تقریباً 5.30 بجے غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس پہنچیں۔ اس دوران امیگریشن ٹیم بھی ہنڈن ایئربیس پر موجود تھی۔

دراصل، بنگلہ دیش میں مظاہروں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا تھا اور مظاہرین شیخ حسینہ کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ذرائع نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ’’وزیراعظم شیخ حسینہ اور ان کی بہن ریحانہ گن بھون (وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ) چھوڑ کر محفوظ مقام پر چلے گئے۔‘‘ خیال رہے کہ ڈھاکہ کی سڑکوں پر جاری رہنے والے تصادم کے دوران اتوار کے روز 100 کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں اور اب شیخ حسینہ ہنڈن ایئرپورٹ پر اتر چکی ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد مظاہرین نے ڈھاکہ کے پوش علاقے دھان منڈی میں ملک کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال کی رہائش گاہ پر توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی۔ ڈھاکہ ٹریبیون نے یہ معلومات دیتے ہوئے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ وزیر کی رہائش گاہ سے دھواں اٹھ رہا تھا اور وہاں توڑ پھوڑ کی جا رہی تھی۔ اسد الزماں خان نے جماعت اسلامی کے طلبہ ونگ جماعت شبیر اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) پر ملک میں جاری طلبہ کے احتجاج میں ان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے پابندی عائد کر دی تھی۔

دریں اثنا، بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے کہا، ’’وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد اب ہم حکومت کریں گے، عبوری حکومت بنا کر ملک چلائیں گے، ہمارے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، املاک کا نقصان ہو رہا ہے، مجھے ذمہ داری دیں، میں سب کچھ سنبھال لوں گا۔‘‘

دریں اثنا، بنگلہ دیش کی صورت حال کے پیش نظر ہندوستان کے سرحدی علاقوں میں بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 4096 کلومیٹر طویل ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد کے ساتھ اپنی تمام اکائیوں کے لیے 'ہائی الرٹ' جاری کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بی ایس ایف کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) دلجیت سنگھ چودھری اور دیگر سینئر کمانڈر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کولکاتا پہنچ گئے ہیں۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ’’بی ایس ایف نے اپنے تمام فیلڈ کمانڈروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام اہلکاروں کو فوری طور پر سرحدی ڈیوٹی پر تعینات کریں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹر میں دیوالی کے بعد متوقع انتخابات، انتخابی کمیشن کی سرگرمیاں جاری

الیکشن کمیشن کے ممبئی کے سہ روزہ دورے اور ۲۸؍ ستمبر کو پریس کانفرنس کے اعلان کے بعد، جہاں ایک طرف الیکشن کی تاریخوں کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں، وہیں سیاسی جماعتیں بھی سرگرم ہو گئی ہیں۔ اپوزیشن اور حکومتی محاذ دونوں کے لیے سیٹوں کی تقسیم ایک اہم مرحلہ ہے۔ ذرائع کے ...

تال کٹورہ اسٹیڈیم میں کسانوں کی مہاپنچایت،21 ریاستوں کے ہزاروں کسان اور مزدور شریک

آل انڈیا کسان کھیت مزدور سنگٹھن (اے آئی کے کے ایم ایس) کی اپیل پر پیر کو نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں ہونے والی مہاپنچایت میں ہزاروں کسانوں کی آواز بلند ہوئی۔ اس دوران، کسانوں کے مطالبات پر مرکزی حکومت کے ٹال مٹول کے رویے سے نالان، آل انڈیا کسان مہاپنچایت نے ملک بھر میں ...

چائلڈ پورنوگرافی کا مشاہدہ یا ڈاؤن لوڈ کرنا ایک سنگین جرم ہے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق ایک اہم فیصلہ سنایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ پورنوگرافی کا مشاہدہ اور ڈاؤن لوڈ کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ یہ فیصلہ مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے دیا گیا، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ صرف چائلڈ پورنوگرافی کو دیکھنا اور ...

بدلاپور عصمت دری کیس کا ملزم اکشے شندے پولیس کی فائرنگ سے ہلاک، اپوزیشن نے سوالات اٹھا دیے

بدلاپور آبروریزی کیس کے ملزم اکشے شندے کو پولیس کی حراست میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ملزم نے پولیس پر گولی چلانے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی اور اسے گولی لگی۔ اس واقعے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ شدید زخمی حالت میں ملزم کو ...

دہلی سے گیا جانے والی مہابودھی ایکسپریس پر پتھراؤ، متعدد مسافر زخمی

مہابودھی ایکسپریس پر دیر شام پتھراؤ کا ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ ٹرین نئی دہلی سے بہار کے گیا کی طرف جا رہی تھی اور جب یہ الہ آباد (پریاگ راج) سے روانہ ہوئی تو یمنا برج کے قریب کچھ سماج دشمن عناصر نے اس پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ...

تہواروں اور انتخابات کے دوران پیاز کی بڑھتی قیمتوں نے حکومت کی نیندیں اڑا دیں

ریاستوں میں تہوار کے موسم اور اسمبلی انتخابات کے دوران پیاز کی بڑھتی قیمتوں نے لوگوں کے چہرے پر آنسو لانے شروع کر دیے ہیں۔ مہنگی پیاز نے حکومت کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس صورتحال میں مرکزی حکومت نے اپنے بفر سٹاک سے پیاز فروخت کر کے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوششیں ...

جاپان میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری

 جاپان کی سرزمین ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ اس زلزلے کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ سونامی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے جنوب میں واقع دور دراز جزائر پر سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 492 لبنانی ہلاک، حزب اللہ کی سخت جوابی کارروائی

حزب اللہ کے خلاف شدید حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے 30 ستمبر تک پورے ملک میں 'خصوصی ہوم فرنٹ سچویشن' کا اعلان کیا ہے، جو اس وقت ہوتا ہے جب شہری آبادی پر حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ...

اسرائیل میں ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ، مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں کابینہ کا فیصلہ

اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس سے جاری جنگ کے درمیان ایک بڑا احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے ہفتہ بھر کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایمرجنسی فوری اثر سے نافذ ہو گئی ہے جو کہ 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اسرائیل کے اسٹیٹ براڈکاسٹرس نے اس سلسلے میں جانکاری دی اور ...

اسرائیل کا لبنان پر شدید فضائی حملہ، 300 سے زائد مقامات کو نشانہ، 274 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں میں حزب اللہ کے تقریباً 300 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 274 افراد ہلاک اور تقریباً 700 زخمی ہوئے ہیں۔ ...

انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر کے طور پر منتخب

مارکسسٹ معاشی نظریات کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نئے صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ ان کی جیت کو ملک میں ایک نئے سیاسی دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں معاشی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

امریکہ: البامہ میں اجتماعی فائرنگ، 4 ہلاک، درجنوں زخمی

امریکہ کے برمنگھم میں واقع البامہ میں ایک افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ۴؍ افراد ہلاک اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ سنیچر کی رات پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ برمنگھم پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں ...

جاپان میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری

 جاپان کی سرزمین ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ اس زلزلے کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ سونامی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے جنوب میں واقع دور دراز جزائر پر سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

تہواروں اور انتخابات کے دوران پیاز کی بڑھتی قیمتوں نے حکومت کی نیندیں اڑا دیں

ریاستوں میں تہوار کے موسم اور اسمبلی انتخابات کے دوران پیاز کی بڑھتی قیمتوں نے لوگوں کے چہرے پر آنسو لانے شروع کر دیے ہیں۔ مہنگی پیاز نے حکومت کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس صورتحال میں مرکزی حکومت نے اپنے بفر سٹاک سے پیاز فروخت کر کے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوششیں ...

ہریانہ میں کانگریس کی بھاری جیت یقینی، حالات ہمارے حق میں ہیں، اشوک گہلوت کا دعویٰ

راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ہریانہ اسمبلی انتخاب میں کانگریس کی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ ریاست میں پارٹی کی یکطرفہ جیت یقینی دکھائی دے رہی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران ہریانہ اسمبلی انتخاب کے بارے میں پوچھے جانے پر گہلوت نے یہ بیان دیا۔ انھوں نے ...

انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر کے طور پر منتخب

مارکسسٹ معاشی نظریات کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نئے صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ ان کی جیت کو ملک میں ایک نئے سیاسی دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں معاشی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔