اُدھو ٹھاکرے نے کہا؛ بی جے پی ہمارے لیڈران کواپنی پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے یا جیل جانے کی تیاری کرنے کی دھمکی دے رہی ہے

Source: S.O. News Service | Published on 10th February 2024, 9:51 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،10/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) شیوسینا کے سربراہ اُدھو ٹھاکرے نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ بی جے پی مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کو یا تو بی جے پی میں شامل ہونے یا پھر جیل جانے کی تیاری کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ 

 شیوسینا- یو بی ٹی لیڈر ابھیشیک گھوسالکر کو ممبئی میں فیس بک لائیو کے دوران قتل کرنے کے بعد شیو سینا یو بی ٹی کے رہنما امن و امان کی صورتحال کو لے کر حکمران اتحاد پرالزامات عائد کررہے ہیں۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا، ’’گزشتہ ڈیڑھ سال سے جو غنڈہ گردی جاری ہے اور کھلے عام قتل ہو رہے ہیں، پولیس کچھ نہیں کر رہی ہے، کیونکہ ان پر دباؤ ہے۔ یہ بڑی بے شرمی کی بات ہے، ای ڈی ہو، سی بی آئی ہو یا انکم ٹیکس، سنجے راؤت، انیل پرب سمیت ہمارے لوگوں کو ان کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ یا تو آپ بی جے پی میں شامل ہو جائیں یا جیل چلے جائیں!‘‘

شیو سینا-یو بی ٹی کے سربراہ نے سوالیہ انداز میں کہا، ’’اگر وہ راضی نہیں ہوتے تو اُن کے ساتھ ایسا سلوک  کیا جاتا ہے جیسا سدھیر مورے کے ساتھ کیا گیا اور پھر ان کا کیس بند کر دیا گیا۔ یہ (گھوسالکر) کیس بھی بند ہو جائے گا۔ جس نے بھی قتل کیا اور خودکشی کی، اس کا مقدمہ بند کر دیا جائے گا۔ اس کے پیچھے کوئی تھا یا نہیں، پتہ نہیں چل سکے گا۔ ان کی ہمت اچانک اتنی بڑھ گئی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کسی کو ہتھیار ملا ہو۔ کیا مورس نے گولی چلائی یا کسی اور نے فائر کی؟‘‘

خیال رہے کہ ممبئی کے لوگ اس وقت حیران رہ گئے تھے جب فیس بک لائیو کے دوران ابھیشیک گھوسالکر کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی خبر موصول ہوئی۔ مورس نامی شخص نے جس نے ان پر گولی چلائی اس نے ابھیشیک کو اپنے دفتر بلایا تھا، جیسے ہی وہ فیس بک لائیو بند کرنے والے تھے، مورس نے ان پر تین گولیاں چلائیں۔ ان پر گولی چلانے کے بعد مورس نے اپنی جان بھی لے لی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں راشن کارڈ تقسیم میں بے قاعدگیاں، تحقیقات کا مطالبہ، قصورواروں پر مقدمہ درج کرنے کی اپیل

 دہلی کے سابق وزیر برائے خوراک و شہری ترسیل، ہارون یوسف نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر عام آدمی پارٹی کی حکومت کی جانب سے 14.64 لاکھ درخواست دہندگان کو راشن کارڈ نہ دینے کی وجوہات کی تحقیقات کرائیں، نہ کہ صرف 90,000 افراد کے معاملے کی اور اس بے ضابطگی میں ملوث وزراء، ...

سپریم کورٹ نے شہریت قانون کی دفعہ ’6A‘ کو برقرار رکھا، 1966 سے پہلے آسام آنے والے مہاجرین کے حقوق محفوظ

سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعرات کے روز ایک تاریخی فیصلے میں شہریت قانون 1955 کی دفعہ ’6A‘ کو آئینی قرار دیا ہے۔ یہ دفعہ آسام میں یکم جنوری 1966 سے پہلے آنے والے مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی اجازت دیتی ہے۔ پانچ رکنی بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کر رہے ...

موسم کی کروٹ: دن میں گرمی، رات میں سردی، بہار کے 12 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

بہار میں مانسون کی وداعی کے بعد موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ رات کو ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اور دن میں دھوپ کھل رہی ہے۔ ریاست میں پُوروا اور پچھوا ہوا کی سمت مسلسل تبدیل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم میں تھوڑی تبدیلی آئے گی، ہوا دھیمی چلے گی اور سمت بھی بدلے گی۔ ...

کیا ہریانہ کی 20 اسمبلی سیٹوں پر پھر سے کرایا جائے گا انتخاب؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

ہریانہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور 17 اکتوبر کو بی جے پی لیڈر نائب سنگھ سینی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف بھی لینے والے ہیں۔ اس درمیان 20 اسمبلی سیٹوں کو لے کر تذبذب والی حالت برقرار ہے۔ ایک طرف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے جس میں 20 اسمبلی سیٹوں پر ...

دہلی: بی جے پی کے اعلانات سے ظاہر ہو گیا کہ اس کے پاس دہلی کی ترقی سے متعلق کوئی لائحہ عمل نہیں: دیویندر یادو

دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج بی جے پی کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کیے گئے کچھ اعلانات پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی نے کیجریوال کی ’مفت کی ریوڑیاں‘ بانٹنے والی سیاست کو بنیاد بنا کر آج جو اعلان ...

جموں و کشمیر میں تشکیل ’انڈیا اتحاد‘ کی حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی: راہل گاندھی

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی یہ ...