چند میزائل ہماری صلاحیتوں کو ختم نہیں کر سکتے: ایران کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 5th November 2024, 7:12 PM | عالمی خبریں |

تہران،5/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اپنا پیغام کئی بار دہرا چکا ہے اور دوسرے فریق سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ ایران کے ارادے کو نہ آزمائے اور اس کی صلاحیتوں کو کم تر نہ سمجھے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق عراقچی نے یہ بات پاکستانی دار الحکومت اسلام آباد پہنچنے کے بعد ایک بیان میں کہی۔ عراقی کے مطابق ایران ماضی میں امتحانوں میں کامیاب رہا ہے اور اگر کسی نے اس کو آزمایا تو وہ نتائج بھگت لے گا۔

انھوں نے واضح کیا کہ ایران کی صلاحتیں درآمد شدہ نہیں ہیں اور ان کو چند میزائلوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔عباس عراقچی آج منگل کے روز پاکستانی ہم منصب محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ اسی طرح ان دونوں شخصیات کی قیادت میں ایران اور پاکستان کے وفدوں کا اجلاس منعقد ہو گا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ ماہ 26 اکتوبر کو ایران کے 3 صوبوں میں فضائی حملہ کیا تھا۔ اس دوران میزائلوں کی تیاری اور داغے جانے کے مقامات کے علاوہ فضائی دفاعی نظام (S-300) کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اتوار کے روز باور کرا چکے ہیں کہ ان کا ملک اسرائیلی حملے کو بنا جواب دیے نہیں چھوڑ سکتا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران ابھی تک جوابی کارروائی کے طریقہ کار غور کر رہا ہے۔ پزشکیان کے مطابق غزہ اور  لبنان میں فائر بندی کی صورت میں ہمارے جواب کی نوعیت اور شدت تبدیل ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ حالیہ دنوں میں تہران کو خبردار کر چکی ہے کہ وہ جوابی کارروائی سے گریز کرے، ساتھ ہی واضح کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو قابو کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ اس بات کا انکشاف معاملے سے با خبر سابق امریکی اور اسرائیلی ذمے داران نے کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

خواتین ووٹرز ہیرس کی طرف، مرد ووٹرز کی اکثریت ٹرمپ کے حق میں

ایک حالیہ سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی خواتین ووٹرز کملا ہیرس کی حمایت کر رہی ہیں، جبکہ مرد ووٹرز کی بڑی تعداد ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہے۔ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حتمی ریلیوں اور تقاریر کے ذریعے اہم سوئنگ ریاستوں میں ووٹرز ...

امریکی صدارتی انتخاب: ہیرس اور ٹرمپ کی نظریں سوئنگ ریاستوں پر، مختلف مسائل پر زبردست بحث

آج کے انتخابات کے لیے دونوں امیدواروں نے سوئنگ ریاستوں کا دورہ کیا اور اپنی توجہ ان ریاستوں پر مرکوز رکھی۔ عوامی جائزوں کے مطابق، ڈیموکریٹک امیدوار نائب صدر کملا ہیرس اور ان کے ری پبلیکن حریف سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایریزونا اور نیواڈا میں تقریباً ایک دوسرے کے برابر ہیں۔ یہ ...

اقوام متحدہ کی رپورٹ: شمالی غزہ میں شہری زندگی خطرے میں، فوری امداد کی ضرورت

اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ شمالی غزہ کے حالات تباہ کن ہیں کیونکہ اسرائیل نے حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے نام پر وہاں اپنے حملے جاری رکھے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام اور اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے اطفال یونیسیف نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں شہری بھکمری، تشدد اور بیماریوں کے ...

ماسکو کی جانب سے امریکی انتخابات سے متعلق جعلی ویڈیوز میں روس کے ملوث ہونے کی تردید

روس نے سنیچر کو امریکہ کے صدارتی انتخابات کے متعلق جعلی ویڈیوز کے پیچھے کوئی کردار ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ ایک وائرل ویڈیو میں کیریبئن ملک ہیٹی سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن نے دعویٰ کیا کہ اس نے متعدد مرتبہ ووٹ دیا ہے،

اقوام متحدہ: سوڈان میں بھوک اور ہیضہ کی وباء میں مسلسل اضافہ جاری

یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور ڈبلیو ایف پی نے خبردار کیا ہے کہ افریقی ملک سوڈان میں ناقص تغذیہ، بھوک اور بیماریوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈبلیو ایف پی نے اشارہ دیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں خوراک کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، جہاں کی نصف سے زیادہ آبادی شدید بھوک کا سامنا کر رہی ...