بہار میں دلت بستی کی تباہی: حزب اختلاف کی شدید مذمت، کھرگے اور پرینکا کا حکومت پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2024, 12:00 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 19/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  بہار کے نوادہ میں دلت بستی میں تقریباً 800 مکانات کو نذر آتش کرنے کے واقعے پر حزب اختلاف نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے این ڈی اے اور نتیش حکومت پر زبردست تنقید کی ہے۔ کانگریس کے رہنما ملکارجن کھڑگے، پرینکا گاندھی، اور بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی سمیت کئی دیگر لیڈروں نے اس معاملے پر اپنی آواز اٹھائی ہے۔ پرینکا گاندھی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ناانصافی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے، اور متاثرین کی مناسب بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ملکارجن کھرگے نے ایکس پر لکھا، ’’بہار کے نوادہ میں مہادلت ٹولہ پر دبنگوں کی دہشت این ڈی اے کی ڈبل انجن والی حکومت کے جنگل راج کا ایک اور ثبوت ہے۔ یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ تقریباً 100 دلتوں کے گھروں کو آگ لگا دی گئی، گولی مار دی گئی۔ غریب خاندانوں سے سب کچھ چھین لیا گیا۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا، ’’بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی دلتوں-محروموں کے تئیں بے حسی، مجرمانہ غفلت اور غیر سماجی عناصر کی پشت پناہی اب عروج پر ہے۔ وزیر اعظم مودی ہمیشہ کی طرح خاموش ہیں، نتیش کمار اقتدار کے لالچ میں لاپروا ہو گئے ہیں اور این ڈی اے کے اتحادی صدمے میں ہیں۔‘‘

پرینکا گاندھی واڈرا نے انسٹاگرام پر لکھا، ’’بہار کے نوادہ میں مہادلتوں کے 80 سے زائد گھروں کو نذر آتش کرنے کا واقعہ انتہائی خوفناک اور قابل مذمت ہے۔ درجنوں راؤنڈ فائرنگ کر کے اتنے بڑے پیمانے پر دہشت پیدا کرنا اور لوگوں کو بے گھر کرنا، یہ ظاہر کرتا ہے کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور عام دیہاتی-غریب خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ میرا ریاستی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایسی ناانصافی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور تمام متاثرین کی مناسب بازآبادکاری کی جائے۔‘‘

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بھی اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا، ’’بہار کے نوادہ میں دبنگوں کی طرف سے کئی غریب دلتوں کے متعدد گھروں کو جلا کر ان کی زندگیاں برباد کرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور سنگین ہے۔ حکومت مجرموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے اور متاثرین کی کی بازآبادکاری کے انتظامات کے لیے مکمل مالی امداد بھی فراہم کرے۔‘‘

وہیں، آر جے ڈی کے ترجمان مرتیونجے تیواری نے کہا کہ بہار میں دلتوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں اور حکومت سکون کی نیند سو رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے ٹھیک کہا ہے کہ بہار میں ’مہا جنگل راج‘ سے بڑا ’مہا راکشس راج‘ آ گیا ہے۔ دلت بھائیوں پر مظالم کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بہار جس طرح جل رہا ہے اس پر وزیر اعظم مودی اور این ڈی اے کو بولنا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بہار: نوادہ میں دلت بستی پر حملہ، 80 گھروں میں آگ لگائی گئی، پولیس کی تعیناتی

بہار کے نوادہ ضلع میں بدھ کی شام زمین کے تنازعے کے باعث دلت بستی پر ایک خوفناک حملہ ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق تقریباً 80 گھروں کو آگ لگا دی گئی، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ صرف 21 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، لیکن علاقے میں شدید خوف و ہراس کی ...

دہلی کی نئی کابینہ: آتشی کے ساتھ 5 وزراء حلف اٹھانے کے لیے تیار

دہلی حکومت کی نئی کابینہ کا خاکہ واضح ہو گیا ہے، اور ذرائع کے مطابق آتشی کے ساتھ 5 دیگر وزراء حلف اٹھائیں گے۔ ان وزراء میں گوپال رائے، کیلاش گہلوت، سوربھ بھاردواج، اور عمران حسین شامل ہیں۔ مزید برآں، مکیش اہلاوت بھی کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔

’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے نفاذ سے 10 ریاستوں کی اسمبلی 1 سال اور دیگر ریاستوں کی 3 سال قبل تحلیل ہونے کا خدشہ

مودی کابینہ نے بدھ کے روز سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی قیادت میں قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ (وَن نیشن، وَن الیکشن) کی تجویز کو منظور کر لیا۔ اس سے ایک روز قبل، مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کی تیسری مدت کے 100 دن مکمل ہونے پر وزیر ...

راہل گاندھی کی بڑھتی مقبولیت سے بی جے پی خوفزدہ، دھمکیاں سازش کا حصہ ہیں؛ کانگریس کا دعویٰ

کانگریس نے آج بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے راہل گاندھی کو دی جانے والی دھمکیوں اور ناپسندیدہ بیانات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے وزیراعظم مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ کانگریس کے مطابق، بی جے پی راہل گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ...

'ایک ملک، ایک انتخاب' عملی نہیں، صرف انتخابی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے: ملکارجن کھرگے

مودی کابینہ نے بدھ کے روز ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ (وَن نیشن، وَن الیکشن) پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جس پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ عملی نہیں ہے اور جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ کھڑگے نے الزام لگایا کہ بی جے ...

کولکاتا عصمت دری کیس: سی بی آئی کی رپورٹ، ڈاکٹر کے اجتماعی عصمت دری کے ثبوت نہیں ملے

مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے منگل کو کولکاتا کی ایک خصوصی عدالت کو آگاہ کیا کہ اگست میں آر جی کر میڈیکل کالج، کولکاتا میں مردہ پائی جانے والی جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ ایجنسی نے وضاحت کی کہ وہ اب بھی مختلف پہلوؤں کی چھان بین کر رہی ہے۔ ...