بلڈوزر ایکشن پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اکھلیش یادو، سپریا شرینیت اور چندر شیکھر آزاد کا کیا رد عمل رہا؟

Source: S.O. News Service | Published on 14th November 2024, 11:21 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)سپریم کورٹ کے 'بلڈوزر ایکشن' سے متعلق دیے گئے فیصلے کے بعد سیاسی ردعمل کا آغاز ہو گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈران نے موجودہ حکومت کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دراصل، بدھ (13 نومبر) کو سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’’انتظامیہ عدلیہ کی جگہ نہیں لے سکتا اور کسی بھی ملزم کے ساتھ قانونی عمل کے حوالے سے متعصبانہ سلوک نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘ اس فیصلے کے بعد مختلف سیاسی رہنماؤں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا اور حکومت کی کارروائیوں پر سوالات اٹھائے۔

کانگریس لیڈر سپریا شرینیت نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر کہا کہ ’’سپریم کورٹ نے آج اپنا فیصلہ سنایا ہے اور یہ حقیقت میں بی جے پی حکومت کو آئینہ دکھانے جیسا ہے، خصوصاً اتر پردیش میں۔ پورے ملک میں بی جے پی حکومت کی جانب سے جو منمانی کارروائی کی جا رہی تھی، خواہ وہ اتر پردیش ہو یا مدھیہ پردیش، غیر قانونی ہے، ایسی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔ آپ کو ملزموں کو سزا دینے کا پورا حق ہے لیکن جبراً گھروں کو توڑنا اور معاشرے کو تقسیم کرنا غیر مناسب ہے۔ ’بلڈوزر جسٹس‘ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ آئین ہے، قانون کی حکمرانی ہے اور اس ملک میں وہی چلے گا۔‘‘

سیسا مؤ میں ضمنی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’سپریم کورٹ نے اس (بی جے پی) حکومت کی علامت بن چکے بلڈوزر کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ میں حکومت کے خلاف اس فیصلے کے لیے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جو لوگ گھر توڑنا جانتے ہیں اس سے آپ کیا امید کر سکتے ہیں؟ کم از کم آج ان کا بلڈوزر گیراج میں کھڑا رہے گا، اب کسی کا گھر نہیں ٹوٹے گا۔ حکومت کے خلاف اس سے بڑا فیصلہ کیا ہو سکتا ہے؟ ہمیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے، ایک روز ہمارے رکن اسمبلی رہا ہو کر ہمارے درمیان آئیں گے اور ویسے ہی کام کریں گے جیسے پہلے کرتے تھے۔‘‘

آزاد سماج پارٹی کے صدر چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ ’’یہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت کے چہرے پر ایک طمانچہ ہے کہ آپ قصور ثابت ہوئے بغیر اور عدالت کے حکم کا انتظار کیے بغیر کسی کا گھر منہدم نہیں کر سکتے۔ میں اس کے لیے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘ دوسری جانب دہلی کے وزیر اور عآپ لیڈر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ’’یہ ملک آئین سے چلتا ہے، کسی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔ بلڈوزر کارروائی کے نام پر چل رہی یہ ’دادا گری‘ غیر قانونی ہے۔ جہاں بھی بلڈوزر کارروائی ہو رہی ہے، وہاں کی حکومت اور ریاستوں کے ہائی کورٹ کو پہلے ہی اس کا نوٹس لینا چاہیے تھا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی تقرریوں کی سی بی آئی تحقیقات پر روک لگا دی

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ اسمبلی میں 2005 سے 2007 کے درمیان کی جانے والی مبینہ غیر قانونی تقرریوں کی سی بی آئی تحقیقات پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔ یہ حکم ہائی کورٹ نے شیوشنکر شرما کی مفاد عامہ کی درخواست پر 23 ستمبر کو جاری کیا تھا، جس میں سی بی آئی تحقیقات کی ...

اتر پردیش: طلباء کے احتجاج میں اکھلیش یادو کی حمایت، کہا "ہم آپ کے ساتھ ہیں"

اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری طلباء کی تحریک کے حوالے سے سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ایک بار پھر بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ اکھلیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس تحریک کے بارے میں مسلسل پوسٹس کیں۔ جمعرات کو جب احتجاج کرنے والے طلباء کو زبردستی منتشر کیا گیا، ...

راہل گاندھی کا مودی پر حملہ: "آئین کی کتاب خالی نہیں، اس میں غریبوں اور محروم طبقات کی آواز شامل ہے"

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج مہاراشٹر کے نندوربار میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کیا، جہاں انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاست کی مہایوتی حکومت پر بھی سخت تنقید کی۔ راہل گاندھی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کو دو مختلف نظریات کی جنگ قرار دیتے ہوئے ...

راجستھان ضمنی انتخاب: ایس ڈی ایم پر حملے کے بعد فرار آزاد امیدوار نریش مینا گرفتار

راجستھان کے ٹونک ضلع میں دیولی-اونیارا اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات کے دوران آزاد امیدوار نریش مینا کے پرتشدد رویے کے باعث گاؤں سمراوتا میں کشیدگی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق نریش مینا نے ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارا، جس کے بعد حالات بگڑ گئے۔ بدھ کی رات سے پولیس نے نریش مینا کی ...

بابا صدیقی قتل کیس میں بڑا انکشاف، شوٹر نے اسپتال کے باہر موجودگی کی تصدیق کردی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیقی کے قتل کیس میں ایک اہم موڑ سامنے آیا ہے، جہاں مشتبہ شوٹر شیوکمار گوتم نے پولیس کے سامنے اہم انکشافات کیے ہیں۔ کرائم برانچ کی تفتیش کے دوران گوتم نے بتایا کہ بابا صدیقی پر حملہ کرنے کے بعد وہ لیلاوتی اسپتال پہنچا تھا تاکہ ان ...

عدالت نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ان کے خلاف کارروائی کے لیے ضروری قانونی منظوری حاصل نہیں کی گئی تھی، جس کے باعث ان کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے کے ...