سکینڈ پی یو سی میں ناکام ہونے والے اسٹوڈینٹس کے لئے اپنے پیپرس کلئیر کرنے اب تیسرا موقع؛ 8/ اگست سے پہلے امتحانی فیس بھرنے کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th August 2023, 7:05 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 5/اگست (ایس او نیوز) سکینڈ پی یو سی اسٹوڈینٹس جو  پہلی کوشش کے بعد دوسری کوشش میں بھی ناکام ہوئے ہیں تو اُنہیں   اپنا ایک سال ضائع کرنے سے بچانے کے لئے حکومت کرناٹک  نے اس  بار  تیسرا موقع  فراہم کیا ہے۔ جس کے مطابق  دوسری کوشش میں ناکام ہونے والوں کے لئے 21/ اگست کو  امتحانات شروع ہوں گے، مگر  امتحان میں شریک ہونے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ 8/اگست سے پہلے پہلے کالج پہنچ کر اپنی امتحانی فیس  بھرے۔ اس بات کی اطلاع انجمن کالج فور ویمن کی پرنسپال  ڈاکٹر فرزانہ محتشم نے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  سکینڈ پی یو سی کا ریگولر  امتحان 9/ مارچ  کو ہوا تھا، اُس میں  ناکام ہونے والے بچوں (Repeaters) کے لئے  22 مئی کو امتحانات ہوئے تھے، اب اِس بار طلبہ کو تیسری کوشش کے طور پر اپنے پیپرس کو  کلئیر کرنے اب مزید ایک موقع  فراہم کیا گیا ہے ۔  یہ امتحان 21/اگست سے  2/ستمبر تک ہوں گے۔ مگر اس امتحان میں شریک ہونے کے لئے 8/اگست سے پہلے امتحانی فیس بھرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایک مضمون  کی امتحانی فیس 260 روپئے، دو کی 460 اور  تین یا تین سے زائد پیپیرس کی فیس 650 روپیہ ہے۔ امتحان میں شریک ہونے والوں سے کہاگیا ہے کہ  وہ  امتحانی فارم پُر کرکے اُس پر دو پاسپورٹ سائز فوٹو چسپاں کراکر کالج  دفتر میں جمع کرائیں۔

امتحان دینے والے  طلبہ سے درخواست کی گئی ہے کہ اِس تیسری کوشش کا بھرپور فائدہ اُٹھائیں ااور  پہلی فرصت میں امتحانی فیس ادا کرکے اپنی نشست بُک کرائیں۔ کالج پرنسپال سے رجوع ہوکر مزید تفصیلات حاصل کی جاسکتی  ہیں۔

Third Chance for Second PUC Failed Students to Clear Exams - Exam Fee Payment Deadline: August 8th

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل نیشنل ہائی وے پر کار بے قابو ہوکر گارڈن میں گھس گئی

  ہلکی بارش کے دوران ایک ماروتی سوئفٹ کار ڈرائیور کے ہاتھوں  بے قابو ہوکر  میونسپل گارڈن میں گھس گئی، کار کو تھوڑا بہت نقصان پہنچا ہے، البتہ کار پر ڈرائیور اکیلا تھا، جس کی وجہ سے  معمولی زخموں کے ساتھ وہ محفوظ رہ گیا۔ حادثہ جمعہ کی شب قریب  گیارہ بجے   پیش آیا۔

بھٹکل: ندی میں پھسل کر ڈوبنے والے کسان کی لاش دو دن بعد برآمد

 منگل کے روز باغبانی کا کام مکمل کرنے کے بعد قریبی ندی میں ہاتھ پاؤں دھونے کے دوران غلطی سے ندی میں پھسل کر گرنے والے ایک کسان کی لاش آج جمعرات کو برآمد کر لی گئی۔ متوفی کی شناخت 52 سالہ رامیا کرشنا گونڈا کے طور پر ہوئی ہے۔

 قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخابات کے لیے ایس ڈی پی آئی امیدوار انور سادات نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے جنوبی کنڑا ضلعی صدر انور سادات نے کل 3اکتوبر کو دکشن کنڑ اور اڈپی اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی نمائندگی کرنے والی قانون ساز کونسل کی نشست کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ضمنی انتخاب 21اکتوبر کو ہونگے۔

بینگلورو میں پاکستانی شہریوں کی گرفتاری - کیا ریاست میں سرگرم ہے 'مہدی فاونڈیشن'؟

بینگلورو  کےآندھراہلّی علاقے سے 'مہدی فاونڈیشن انٹرنیشنل' سے تعلق رکھنے والی ایک اور پاکستانی فیمیلی کو  پولس نے گرفتار کیا ہے جو یہاں ہندو ناموں کے ساتھ مقیم تھے ۔ایک انگریزی    میڈیا کی  رپورٹ کے مطابق  جیگانی پولیس کی گرفت میں ان افراد کی شناخت سید طارق، اس کی بیوی انیلہ ...

وزیر اعلیٰ سدارامیا کی اہلیہ کی درخواست پر 14 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی منسوخی

کرناٹک میں بدھ کو میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (موڈا) کے الاٹمنٹ اسکینڈل میں ایک اہم پیش رفت ہوئی، جب چیف منسٹر سدارامیا کی اہلیہ کی درخواست پر 14 متنازعہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ سرکاری طور پر منسوخ کر دی گئی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ موڈا نے اس الاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس ...

حکومت گرانے کے مبینہ بیان پر بی جے پی ایم ایل اے بسن گوڑا کے خلاف کارروائی، ایف آئی آر درج

کرناٹک کی سیاسی ہلچل میں ایک نیا موڑ بی جے پی ایم ایل اے بسن گوڑا آر پاٹل کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ ایک طرف وزیر اعلیٰ سدارمیا کے خلاف ای ڈی کی کارروائی سیاسی ماحول کو گرما رہی ہے، تو دوسری جانب بسن گوڑا کے مبینہ بیان نے مزید تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے خلاف ای ڈی کی کاروائی پر کانگریس نے بولا دھاوا؛ ڈرنے کی ضرورت نہیں، ثابت ہوں گے بے قصور

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ 'موڈا' معاملے میں ای ڈی نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کر لیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ ای ڈی کا استعمال کرکے کانگریس کی کرناٹک حکومت کو کمزور کرنے ...

بیدر کی طالبہ نے اپنے نام کیا 'گولڈن گرل' کا خطاب؛ 16 گولڈ میڈلس کے ساتھ شاندار کامیابی 

شمالی کرناٹکا کے باگلکوٹ میں واقع باغبانی یونیورسٹی (ہورٹیکلچر) کے 13 سالانہ اجلاس کے دوران جملہ  21 طالبات کو گولڈ میڈلس سے نوازا گیا ۔ اس میں اہم بات یہ ہے کہ امولیہ نامی طالبہ نے بیک وقت 16 گولڈ میڈلس حاصل کرتے ہوئے عوامی حلقوں میں 'گولڈن گرل' کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔