تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا لوک سبھا اسپیکر عہدے کا انتخاب، اوم برلا کے خلاف اپوزیشن نے کے سریش کو بنایا امیدوار

Source: S.O. News Service | Published on 25th June 2024, 6:02 PM | ملکی خبریں |

نئی  دہلی، 25/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی)  لوک سبھا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے حوالے سے مرکزی حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا، جس کے بعد اپوزیشن نے اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک طرف این ڈی اے کی طرف سے اوم برلا میدان میں ہیں تو دوسری طرف کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ’کے سریش‘ نے انڈیا اتحاد کی جانب سے اسپیکر کے عہدے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا جب اسپیکر کے عہدے کے لیے انتخاب ہوگا۔ سال 2019 میں ڈپٹی سپیکر کا عہدہ خالی رکھا گیا تھا۔

اس سے قبل وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سے فون پر بات کی اور اسپیکر کے عہدے کے لیے حمایت مانگی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن اسپیکر کے عہدے کی حمایت کے لیے تیار ہے لیکن اپوزیشن کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ ملنا چاہیے، لیکن اس پر راج ناتھ سنگھ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔

اس سے پہلے راہل گاندھی نے اپنے بیان میں کہا، ’’ملکارجن کھڑگے کو راج ناتھ سنگھ کا فون آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے اسپیکر کو حمایت دیں، پوری اپوزیشن نے صاف کہہ دیا ہے کہ ہم اسپیکر کو سپورٹ کریں گے لیکن اپوزیشن کو ڈپٹی سپیکر کا عہدہ ملنا چاہیے۔ راج ناتھ سنگھ نے کل کہا تھا کہ وہ ملکارجن کھڑگے کو دوبارہ کال کریں گے لیکن انہوں دوبارہ کال نہیں کی۔ پی ایم مودی کہہ رہے ہیں کہ تعاون ہونا چاہیے لیکن ہمارے لیڈر کی توہین کی جا رہی ہے۔ حکومت کی نیت صاف نہیں ہے۔‘‘

کون ہیں کے سریش؟ کے سریش کیرالہ کی ماویلیکارا سیٹ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ہیں، جوکہ 8 بار ایم پی منتخب ہو چکے ہیں۔ وہ 1989، 1991، 1996، 1999، 2009، 2014، 2019، 2024 میں پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہوئے۔ وہ مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ سب سے زیادہ تجربہ کار رکن پارلیمنٹ ہونے کے باوجود انہیں پروٹیم اسپیکر نہ بنائے جانے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا تھا۔ کے سریش 1989 میں پہلی بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ 2009 میں وہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کے سکریٹری بنے۔ کے سریش اکتوبر 2012 سے 2014 تک منموہن سنگھ حکومت میں مرکزی وزیر رہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

پچھلے 10 سال میں جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش؛ عالمی یومِ جمہوریت پر ملکارجن کھرگے کا بیان

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے 'عالمی یومِ جمہوریت' کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ 2024 ہندوستانی جمہوریت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بیان میں نشاندہی کی کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران جمہوری نظام کو تباہ کرنے، اداروں کو کمزور کرنے، اور ان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ...

جھارکھنڈ: مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے سے 47 بچے بیمار

جھارکھنڈ کے ضلع دُمکا کے موہن پور گاؤں میں واقع پلس ٹو ہائی اسکول کے مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے کے نتیجے میں 47 بچے بیمار ہو گئے۔ یہ واقعہ اسکول میں مڈ ڈے میل کی تقسیم کے دوران پیش آیا، جس کے باعث متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو سی بی آئی نے حراست میں لے لیا

کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں سی بی آئی نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ 14 ستمبر کو، مرکزی تفتیشی ایجنسی نے آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو گرفتار کر لیا۔ انہیں 23 ستمبر تک عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔

ہماچل پردیش : مٹی کے تودے گرنے کے سبب 41 سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

ہماچل پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشیں ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں لاہول اسپتی اور کنور کی بلند چوٹیوں پر برف کی تہہ جمنے لگی ہے۔ جمعہ کی رات ہوئی حالیہ برفباری نے لاہول کی چوٹیوں کو چاندی کی طرح چمکدار بنا دیا ہے، جس سے علاقے کا منظر خوبصورت اور دلکش ہو گیا ہے۔

ہریانہ میں کسانوں کی مہاپنچایت پر پابندی، پنجاب-ہریانہ بارڈر پر اضافی سیکیورٹی اقدامات

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران اتوار کو اوچانا میں متوقع کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر، ہریانہ-پنجاب بارڈر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ اس اقدام کے باعث دونوں ریاستوں کے درمیان نقل و حرکت کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ...

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کیا اعلان

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کل ہی تہاڑ جیل سے رہا ہو کر باہر آئے ہیں۔ اس دوران، اتوار کو انہوں نے سب کو چونکا دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اگلے دو دن میں وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ اروند کجریوال نے وضاحت کی کہ اس دوران قانون ساز اسمبلی کی میٹنگ بلائی جائے گی، جس ...