ہمیں اب 'اُلٹ پلٹ' کرنے کا وقت آ گیا ہے: منوج جرنگے

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2024, 12:07 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیڑ ، 13/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) مراٹھا سماجی کارکن منوج جرنگے نے بیڑ میں اپنی پہلی دسہرہ ریلی کے دوران ایک بڑی تعداد میں موجود لوگوں سے خطاب کیا، جس کی تیاری کئی دنوں سے کی جا رہی تھی۔ سنیچر کو لوگوں کی بھیڑ نے اس مقام کو بھر دیا، اور جرنگے نے اپنے خطاب میں کہا، "اب ہمیں (اقتدار میں) الٹ پلٹ کرنا ہی ہوگا۔" انہوں نے واضح کیا کہ وہ صرف ضابطہ اخلاق نافذ ہونے تک انتظار کریں گے، اور بعد میں اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ ان کے اس بیان کا مطلب یہ سمجھا جا رہا ہے کہ وہ مہایوتی حکومت کو چیلنج کر رہے ہیں اور بالواسطہ طور پر مہا وکاس اگھاڑی کے ساتھ اپنی وابستگی کا اشارہ دے رہے ہیں۔

  منوج جرنگے  نے مراٹھا سماج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’آپ سب کے دلوں میں جو ہے میںوہی کروں گا، میں آپ سے صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ضابطۂ اخلاق نافذ ہونے تک ٹھہر جائیے ، اسکے بعد میں آپ کو بتائوں گا کہ کیا کرنا ہے۔‘‘  انہوں نے کہا ’’ میں حکومت سے کہتا ہوں کہ آپ کو چھٹکارہ نہیں ملے گا۔ ہم دیکھیں گے کہ ضابطۂ اخلاق نافذ ہونے سے پہلے تک وہ کیا کرتے ہیں۔   اس  کے بعد جیسا میں کہوں گا آپ کو ویسا ہی کرنا ہے۔ لیکن اس سے پہلے ہمیں کچھ نہیں کرنا ہے۔ ‘‘ جرنگے نے کہا ’’ ان کو سب کر لینے دیجئے اس کے بعد آپ کے دل میں جو ہے اسے پورا کرنے کی ذمہ داری میری۔ آپ کی شان میں اضافہ کئے بغیر میں چپ نہیں بیٹھوں گا۔‘‘  اسے  منوج جرنگے کی جانب سے عملی سیاست کی جانب قدم کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔  منوج جرنگے کا کہنا تھا ’’ مہاراشٹر میں ایک لہر اٹھی ہے۔ جو اس وقت عروج پر ہے۔ اس بار ہمیں الٹ پلٹ کرنا ہی ہوگا۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔  اگر حکومت ہماری ناک کاٹنے والا کوئی فیصلہ کرتی ہے ، یا مراٹھا سماج کے ساتھ نا انصافی کرتی ہے تو  پھر ہمیں اپنے بال بچوں کیلئے لڑنا ہی ہوگا۔‘‘ کسان گھرانے سے تعلق رکھنے والے منوج جرنگے نے کہا ’’ ہمارے لئے اپنا سماج اور کسان اہم ہیں۔ میں آپ سے ایک عہد لینا چاہتا ہوں کہ اگر اپنی ریاست میں عوام کے ساتھ نا انصافی ہوتی ہے اور میں آپ سے کہتا ہوں کہ’ اس طرح کرو‘ تو آپ کو’ اسی طرح‘ کرنا ہے۔ ‘‘

 منوج جرنگے نے اپنی تقریر میں مراٹھا سماج کو یاد دلایا کہ وہ گزشتہ ایک سال کے دوران ریزرویشن کی خاطر6بار بھوک ہڑتال کر چکے ہیں ۔ اسکے باوجود حکومت نے کوئی خاص اقدام نہیں کیا۔  اس لئے اب مراٹھا سماج کو بیدار ہوجانا چاہئے۔

  یاد رہے کہ منوج جرنگے  ایک سال سے زائد عرصے سے مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ مراٹھا سماج کو کنبی ذات میں شمار کیا جائے اور انہیں او بی سی زمرے میں شامل کیا جائے تاکہ انہیں ریزرویشن مل سکے۔   لیکن حکومت آئین کا حوالہ دے کر ان کے اس مطالبے کو نظر انداز کر رہی ہے اور ریزرویشن دینے کیلئے دیگر راستے تلاش کر رہی ہے۔ جرنگے بضد ہیں کہ انہیں او بی سی زمرے ہی میں ریزرویشن چاہئے کیونکہ دیگر کسی طریقے سے ریزرویشن ممکن نہیں ہے۔  جرنگے نے اعلان کر رکھا ہے کہ  ضابطہ ٔ اخلاق نافذ ہونے سے پہلے اگر حکومت نے مراٹھا ریزرویشن کا اعلان نہیں کیا تو وہ الیکشن میں اپنے امیدوار کھڑا کریں گے اور دیگر پارٹیوں کو شکست دیں گے۔ البتہ اس تعلق سے انہوں نے دسہرہ ریلی میں کچھ نہیں کہا۔  

ایک نظر اس پر بھی

بابا صدیقی قتل: عمران پرتاپ گڑھی کا مطالبہ، مہاراشٹر اور مرکزی حکومت کو جوابدہی، گورنر اور وزیر داخلہ کے استعفے کی ضرورت

 کانگریس پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمان عمران پرتاپ گڑھی نے بابا صدیقی کے قتل کے واقعے پر ایک پریس کانفرنس کے دوران گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مہاراشٹر حکومت، خاص طور پر وزیر داخلہ کو اس قتل کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سنگین واقعے کی فوری اور غیر ...

مدارس کی فنڈنگ معطل کرنے کے لیے این سی پی سی آر کی ریاستی حکومتوں کو خط ارسال

نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے یہ سفارش کی ہے کہ ہندوستان کی تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے مدرسہ بورڈز کی مالی امداد بند کریں۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریز کو بھیجے گئے ایک خط میں، این سی پی سی آر کے چیئرمین ...

بہار: نالندہ میں تیز رفتار بائیک ٹکر کے نتیجے میں 4 نوجوان ہلاک، 2 شدید زخمی

بہار کے نالندہ میں ہفتہ کی رات ایک مہلک سڑک حادثہ پیش آیا۔ درگا پوجا کے موقع پر 6 بائک سوار میلے کی جانب نکلے تھے، لیکن آپس میں دونوں بائک کی شدید ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 نوجوانوں کی جانیں چلی گئیں۔ یہ واقعہ سرمیرا تھانہ کے بڑھیا موڑ کے قریب پیش آیا۔ نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ...

آگرہ: شرد پورنیما کی رات چاندنی میں'تاج محل' کا دلکش منظر دیکھیں

شرد پورنیما کے موقع پر جب چاند کی ٹھنڈی شعاعیں تاج محل کی پچّی کاری میں جڑے قیمتی پتھروں پر پڑیں گی، تو وہ چمک اٹھیں گے۔ تاج محل کے شائقین اس شاندار منظر کے منتظر رہتے ہیں اور اس کو دیکھنے کے لیے پورے سال بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔ جب قیمتی پتھر اپنی چمک بکھیرتے ہیں، تو یہ منظر ...

حکمران جماعت کے رہنماؤں کی عدم تحفظ: شرد ادھو گروپ کا زوردار حملہ

این سی پی (اجیت پوار) کے رہنما بابا صدیقی کو ممبئی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق، حملہ آوروں نے ان پر پانچ راؤنڈ فائر کیے، جس میں سے بابا صدیقی کو تین گولیاں لگیں۔ سینے میں گولی لگنے کے بعد وہ فوراً گر گئے۔ انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا ...

تمل ناڈو ٹرین حادثہ: کاوارائی پیٹائی اسٹیشن پر ٹریک کی بحالی کے بعد پہلی ٹرین کی آمد و رفت بحال

تمل ناڈو کے کاوارائی پیٹائی ریلوے اسٹیشن پر مین لائن ٹریفک کو ریکارڈ وقت میں بحال کردیا گیا ہے اور اس سیکشن میں پہلی ٹرین بھی چلائی گئی۔ یاد رہے کہ میسور-دربھنگا باگمتی ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کے درمیان جمعہ کی رات تصادم کے نتیجے میں یہ ریلوے روٹ متاثر ہوا تھا۔

بہار: نالندہ میں تیز رفتار بائیک ٹکر کے نتیجے میں 4 نوجوان ہلاک، 2 شدید زخمی

بہار کے نالندہ میں ہفتہ کی رات ایک مہلک سڑک حادثہ پیش آیا۔ درگا پوجا کے موقع پر 6 بائک سوار میلے کی جانب نکلے تھے، لیکن آپس میں دونوں بائک کی شدید ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 نوجوانوں کی جانیں چلی گئیں۔ یہ واقعہ سرمیرا تھانہ کے بڑھیا موڑ کے قریب پیش آیا۔ نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ...

تمل ناڈو ٹرین حادثہ: کاوارائی پیٹائی اسٹیشن پر ٹریک کی بحالی کے بعد پہلی ٹرین کی آمد و رفت بحال

تمل ناڈو کے کاوارائی پیٹائی ریلوے اسٹیشن پر مین لائن ٹریفک کو ریکارڈ وقت میں بحال کردیا گیا ہے اور اس سیکشن میں پہلی ٹرین بھی چلائی گئی۔ یاد رہے کہ میسور-دربھنگا باگمتی ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کے درمیان جمعہ کی رات تصادم کے نتیجے میں یہ ریلوے روٹ متاثر ہوا تھا۔

مرڈیشور ساحل کے دائیں جانب سیاحوں کے داخلے پر لگی پابندی ہٹا دی گئی

بھٹکل تعلقہ کے سیاحتی مقام مرڈیشور میں ساحل سمندر پر سیاحوں کی تفریح پر لگائی گئی پابندی میں نرمی لاتے ہوئے اب ساحل کے دائیں جانب کا علاقہ عوام اور سیاحوں کے لئے  کھول دیا گیا ہے ۔ البتہ مندر کے بائیں جانب والے ساحل پر ابھی یہ پابندی برقرار رکھی گئی ہے ۔

دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر سائی بابا کا انتقال، یو اے پی اے کیس میں ملی تھی رہائی

ماؤنوازوں سے مبینہ تعلقات کے الزامات میں سات ماہ قبل بری ہونے والے دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جی این سائی بابا کا ہفتہ کو دہلی کے ایک سرکاری اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 54 سال تھی۔ وہ گال بلڈر کے انفکشن میں مبتلا تھے اور دو ہفتے پہلے ان کی سرجری کی گئی تھی، جس کے بعد ...

بابا صدیقی کا قتل، امن و امان کے حالات کو اجاگر کرتا ہے: راہل گاندھی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار) کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کی رات ممبئی کے باندرہ ایسٹ علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق، اس واقعے کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ...