فلسطینی پرچم لہرانا غلط نہیں ہے؛ کرناٹک کے وزیر ضمیر احمدکا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2024, 1:45 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کلبرگی ، 21/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کے وزیر امکنہ‘ وقف اور اقلیتی بہبود ضمیر احمد خان نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت کئے جانے کے بعد ریاست میں فلسطینی پرچم تھامنے یا لہرانے میں کوئی غلط بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے فلسطین کی تائید کا اظہار کیا ہے لہٰذا فلسطینی پرچم لے کر گھومنے میں کوئی غلط بات نہیں۔

چند لوگوں نے فلسطینی پرچم لہرائے تھے کیونکہ مرکزی حکومت‘ فلسطینی کاز کی حامی ہے۔ ریاستی وزیر نے کلبرگی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر مرکزی حکومت نے اس ضمن میں کوئی اعلان نہ کیا ہوتا تو وہ لوگ ایسا نہ کرتے۔

اگر دیگر ممالک کے حق میں نعرے لگائے جاتے ہیں تو یہ غلط ہے۔ ایسی حرکتوں میں ملوث ہونے والے لوگ ملک دشمن ہوتے ہیں۔ انہیں پھانسی دے دی جانی چاہئے۔

بہرحال فلسطینی پرچم لہرانا یا انہیں تھامنا غلط نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے ہندوؤں اور مسلمانوں کو آپس میں لڑاکر ووٹ حاصل کئے ہیں۔ کانگریس ویسی نہیں ہے۔ ہم اپنے کام کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اے پی سی آر چکمنگلور نے وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں ڈپٹی کمشنر کو سونپا میمورنڈم؛ حکومت سے بل مسترد کرنے کا مطالبہ

ملک بھر میں وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلمانوں کی شدید مخالفت جاری ہے اور مختلف علاقوں میں سرکاری عہدیداران کے توسط سے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے نام میمورنڈم پیش کیے جا رہے ہیں۔ اسی تناظر میں کرناٹک کے چکمنگلور میں بھی اے پی سی آر (ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سیول رائٹس) کی قیادت ...

بینگلور کے بعض مسلم اکثریتی علاقوں کو پاکستان کا علاقہ قرار دینے پر سپریم کورٹ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے جج کے تبصرے کا ازخود لیا نوٹس؛ دو دنوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے جمعہ کو کرناٹک ہائی کورٹ کے ایک جج کی دو مختلف سماعتوں کے دوران کئے گئے متنازع تبصروں کا نوٹس لیا جن کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے تھے۔

بنگلور کا مسلم اکثریتی علاقہ ہندوستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں ہے؛کرناٹک ہائی کورٹ جج کے ریمارکس پر شدید ردعمل، ویڈیو وائرل

بینگلور کے ایک مسلم اکثریتی علاقہ کو پاکستان  قرار دینے   پر کرناٹک ہائی کورٹ کے جج  کی سوشیل میڈیا پر جم کر تنقید کی جارہی ہے اور عوام میں شدید غم و غصہ دیکھا جارہا ہے۔

کرناٹک میں فلسطینی پرچم اور پاکستانی نعرے لگانے پر گرفتاریاں، تحقیقات جاری: وزیر داخلہ پرمیشور کا بیان

کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے ہفتہ کے دن کہا کہ فلسطینی پرچم لہرانے اور پاکستان کی تائید میں پوسٹرس لگانے کے سلسلہ میں گرفتار ملزمین کا دعویٰ ہے کہ چونکہ مرکزی حکومت‘ فلسطین کی تائید کرتی ہے لہٰذا انہوں نے فلسطینیوں کی تائید کرکے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے۔

جرائم اور منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف وزیر داخلہ کی قیادت میں نئی ٹاسک فورس کا قیام

ریاست میں منشیات کے نیٹ ورک کی  جڑیں کاٹنے  کا عزم کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بتایا۔ آج ہوم آفس کرشنا میں منشیات کے مسئلے پر ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی، جہاں کنٹرول اور روک تھام کے اقدامات ...

اے پی سی آر چکمنگلور نے وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں ڈپٹی کمشنر کو سونپا میمورنڈم؛ حکومت سے بل مسترد کرنے کا مطالبہ

ملک بھر میں وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلمانوں کی شدید مخالفت جاری ہے اور مختلف علاقوں میں سرکاری عہدیداران کے توسط سے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے نام میمورنڈم پیش کیے جا رہے ہیں۔ اسی تناظر میں کرناٹک کے چکمنگلور میں بھی اے پی سی آر (ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سیول رائٹس) کی قیادت ...

بھٹکل میں سرکاری افسران کے تبادلے کا مطالبہ - آر ٹی آئی فورم کی طرف سے دھرنا

پچھلے دس تا پندرہ سال سے بھٹکل تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں خدمات انجام دینے والے افسران اور عملے  کے  تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے آر ٹی آئی جہد کاروں اور سماجی خدمت گاروں کے فورم سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے پرانے تحصیلدار دفتر کے سامنے دن رات دھرنا شروع کیا ہے ۔

وادی کشمیر: بڈگام میں بی ایس ایف کی گاڑی کے حادثے میں 4 اہلکار ہلاک، 36 زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے وترہیل علاقے میں جمعہ کی شام بی ایس ایف کی ایک گاڑی الیکشن ڈیوٹی کے دوران حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 جوان ہلاک اور 36 دیگر زخمی ہو گئے۔ یو این آئی اردو کے مطابق، زخمیوں میں سے 12 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جنہیں بہتر علاج کے لیے ...

انکولہ میں شیرور کے پاس گنگاولی ندی سے مٹی نکالنے کے لئے لائی جا رہی ہے مشین بردار کشتی

انکولہ تعلقہ کے شیرور کے پاس جہاں پچھلے دو مہینے قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا  اور ایک لاری ڈرائیور سمیت  دب کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج تک اُس لاری اور ڈرائیور  کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن اب  وہاں بہنے والی گنگاولی ندی کی صفائی کرنے اور مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے ...