کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے خلاف ای ڈی کی کاروائی پر کانگریس نے بولا دھاوا؛ ڈرنے کی ضرورت نہیں، ثابت ہوں گے بے قصور

Source: S.O. News Service | Published on 1st October 2024, 12:15 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی، یکم اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کے خلاف ای ڈی کے ذریعے منی لانڈرنگ کا کیس درج کرنے اور سدرامیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کے بعد کانگریس نے اس واقعے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور واضح کیا ہے کہ ای ڈی کا استعمال کرکے کانگریس کی کرناٹک حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ کانگریس نے عوام سے کہا ہے کہ انہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں، اپوزیشن کے ہاتھ ناکامی لگنے والی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کے خلاف ای ڈی کی کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ اس پوسٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’ای ڈی نان بایولوجیکل وزیر اعظم کے لیے سیاسی مخالفین کا استحصال اور بدلے کی سیاست کرنے کا ایک اوزار بن کر رہ گیا ہے اور یہ کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہے۔ 2023 کے مئی ماہ میں کرناٹک کے لوگوں نے انھیں بری طرح خارج کیا تھا۔ وہ اس بے عزتی کو بھول نہیں پا رہے ہیں۔‘‘

جئے رام رمیش نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’کانگریس کا ماننا ہے کہ وہ (مودی حکومت) اور ان کی ای ڈی جلد ہی پوری طرح سے بے نقاب ہوں گے۔ ہمارے لیے کسی بھی طرح سے ڈرنے والی کوئی بات نہیں ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بے قصور ثابت ہوں گے۔‘‘

واضح رہے کہ میسور شہری ڈیولپمنٹ اتھارٹی (موڈا) معاملے میں ای ڈی نے سدارمیا کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے پیر کے روز یہ جانکاری دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی نے لوک آیُکت کی ایف آئی آر پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور کچھ دیگر کے خلاف موڈا تنازعہ سے متعلق منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 76 سالہ سدارمیا نے گزشتہ ہفتہ موڈا معاملہ میں بیان دیا تھا جس میں خود کو بے قصور بتایا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ موڈا معاملے میں بلاوجہ نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ اپوزیشن ان سے خوفزدہ ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ ان کے خلاف پہلا ایسا ’سیاسی معاملہ‘ ہے۔ ساتھ ہی سدارمیا نے دہرایا تھا کہ اس معاملہ میں ان کے خلاف عدالت کے ذریعہ جانچ کا حکم دیے جانے کے بعد بھی وہ استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ انھوں نے کچھ غلط کام نہیں کیا ہے۔ انھوں نے قانونی طور سے مقدمہ لڑنے کا زم بھی ظاہر کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر کی طالبہ نے اپنے نام کیا 'گولڈن گرل' کا خطاب؛ 16 گولڈ میڈلس کے ساتھ شاندار کامیابی 

شمالی کرناٹکا کے باگلکوٹ میں واقع باغبانی یونیورسٹی (ہورٹیکلچر) کے 13 سالانہ اجلاس کے دوران جملہ  21 طالبات کو گولڈ میڈلس سے نوازا گیا ۔ اس میں اہم بات یہ ہے کہ امولیہ نامی طالبہ نے بیک وقت 16 گولڈ میڈلس حاصل کرتے ہوئے عوامی حلقوں میں 'گولڈن گرل' کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کو گھیرنے کی تیاری میں تیزی؛ اب مرکزی ایجنسی ای ڈی اتری میدان میں

کرناٹک میں میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمین کے الاٹمنٹ کے معاملے میں وزیراعلیٰ سدارمیا کے خلاف دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ لوک آیوکت کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کو بنیاد بنا کر ای ڈی کے بنگلور زونل آفس نے "انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ" (ای سی آئی آر، جو ایف آئی آر کے مساوی ہے) ...

ٹمکور میں نیٹ امتحانات میں رینک حاصل کرکے مفت میڈیکل سیٹ پانے والے اسٹوڈینٹس کی تہنیت؛ضلع سول جج نورالنساء نے اخلاقیات پر مبنی تعلیم پر دیا زور

شہر کے کرسٹل پیلس میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام فاؤنڈیشن و اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ تہنیتی تقریب کے دوران نیٹ امتحانات میں رینک حاصل کر کے مفت میڈیکل سیٹ پانے والے شہر کے 13 طلبہ و طالبات کی اُن کے والدین کے ساتھ عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شریک ضلع لیگل ...

بینگلورو : مرکزی وزیر کمارا سوامی کو ایس آئی ٹی چیف چندر شیکھر کا منھ توڑ جواب - ایک ملزم چاہے جس منصب پر بھی رہے ، وہ ملزم ہی ہوتا ہے

مرکزی وزیر کمارا سوامی نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے  لوک آیوکتہ ایس آئی ٹی کے اے ڈی جی پی چندرا شیکھر کے خلاف جس طرح کے سنگین الزامات لگائے تھے اس پس منظر میں اے ڈی جی پی نے منھ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمانت پر جیل سے باہر رہنے والے کسی ملزم سے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے ...

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کا بی جے پی سے سوال: کیا مودی نے گجرات فسادات کے بعد استعفیٰ دیا تھا؟

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے مبینہ زمین گھوٹالہ کے الزامات میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کردیا۔ انہوں نے بی جے پی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ بی جے پی کی جانب سے استعفیٰ کے ...

سپریم کورٹ نے تروپتی لڈو تنازع کو سیاسی رنگ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا

سپریم کورٹ نے 'تروپتی لڈو' تنازعہ کیس میں مقدمہ درج کرنے اور خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے کے حکم سے قبل آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کے ذریعہ پرسدا میں مبینہ طور پر آلودہ گھی کے استعمال کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ...

ممبئی: مسجد محبوب سبحانی کے متنازعہ حصے کو ہٹانے کا عمل شروع ہوگیا

دھاراوی کے سائی بابا نگر 90 فٹ روڈ پر واقع مسجد محبوب سبحانی اہلسنت ولجماعۃ کے ذمہ داران نے پولیس اور برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے دی گئی تحریری یقین دہانی پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیر کو مسجد کے متنازعہ حصے کو منہدم کرنے کا آغاز کر دیا۔ یہ کارروائی اس یقین ...

پمپری چنچوڑ میں رات کے وقت مسجد اور مدرسے کا انہدام

ملک کے دیگر حصوں کی طرح پونے میں بھی ایک مسجد اور مدرسے کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کر دیا گیا۔ مقامی مسلمانوں نے اس قدم کے خلاف سخت احتجاج کیا، تاہم پولیس نے متعدد سرکردہ افراد کو حراست میں لے لیا، اور میونسپل کارپوریشن نے سخت سیکیورٹی کے دوران رات کے اندھیرے میں مسجد اور ...

گجرات میں 1200 سالہ قدیم درگاہ اور مسجد کے انہدام کے خلاف درخواست دائر

سومناتھ مندر کے قریب رات کی تاریکی میں تقریباً 1200 سال پرانی درگاہ، مسجد اور قبرستان کے انہدام نے عوام میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ اس معاملے پر جہاں ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے، وہیں شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ کو کھلا خط لکھ کر اس کارروائی کو مسلمانوں کے خلاف واضح ...