اکتوبر میں بارش تھمنے کے بعد شمالی ہندوستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2024, 5:02 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 3/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں بارش تھم چکی ہے، لیکن لوگ اب بھی اکتوبر میں شدید گرمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔ محکمہ نے اطلاع دی ہے کہ دہلی کے شہریوں کو جمعہ تک گرمی سے کسی بڑی راحت کی توقع نہیں ہے۔ بدھ کے روز دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.2 ڈگری سیلسیس جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ یہی صورتحال نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام اور فرید آباد میں بھی ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ہفتہ کو دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اتر پردیش میں بھی مانسون کی بارش کا سلسلہ رک گیا ہے۔ اب یہاں لوگ پھر  گرمی سے پریشان ہیں اور اگلے تین چار دنوں تک یہاں ایسا ہی موسم برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے یوپی کے الگ الگ ضلعوں میں گرمی کے درمیان ہی آج اور اگلے کچھ دن بیچ بیچ میں ہلکی پھلکی بارش ہونے کی بات بتائی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہریانہ میں بھی کچھ دنوں تک شدید گرمی رہ سکتی ہے۔ یہاں جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.88 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 26.2 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ راجستھان کی بات کی جائے تو یہاں ہفتہ کو مانسون ختم ہوگا۔ اگلے کچھ دنوں میں ریاست میں موسم خشک رہے گا۔ کوٹا، اُدے پور اور بیکانر کچھ حصوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے سلسلے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہاں آج شدید گرمی رہے گی۔ یہاں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.27 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 25.54 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ 4 اکتوبر سے 6 اکتوبر تک اسی طرح کا موسم بنا رہے گا۔ وہیں ریاست بہار میں موسم سہانہ رہے گا۔ آئی ایم ڈی نے بتایا ہے کہ یہاں آسمان میں بادل چھائے رہیں گے اور کچھ ضلعوں میں ہلکی پھلکی بارش ہو سکتی ہے۔ سیلاب زدہ شمالی بہار یعنی دربھنگہ اور مدھوبنی میں اگلے چار دنوں تک ہلکے سے درمیانے بادل رہ سکتے ہیں۔ حالانکہ محکمہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ریاست میں اگلے دو تین دنوں تک موسم خشک رہے گا۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی بات کریں تو شمال مشرقی ہند میں موسم تھوڑا الگ رہے گا۔ آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، انڈمان-نکوبار جزائر گروپ، سکم، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، تلنگانہ، ساحلی کرناٹک، مہاراشٹر، کیرل اور لکش دیپ میں اگلے 2 سے 3 ہفتے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گجرات میں بلڈوزر کارروائی پر عدالت نے تشویش کا اظہار کیا، مگر پابندی عائد نہیں کی

پورے ملک میں بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود، گجرات کے گیر سومناتھ میں سومناتھ مندر کے قریب 112 سال پرانی درگاہ، مسجد اور قبرستان سمیت 9 عمارتوں کے خلاف بلڈوزر کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ نے سخت ردعمل تو ظاہر کیا، مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ ...

کولکاتہ: خاتون ڈاکٹر کے قتل کے خلاف جونیئر ڈاکٹروں کا احتجاج جاری، 24 گھنٹے میں مطالبات نہ ماننے پر بھوک ہڑتال کا انتباہ

کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ انصاف کے حصول کے لیے مشتعل جونیئر ڈاکٹروں نے جمعہ کی شام اپنی 'مکمل کام ہڑتال' واپس لینے کا فیصلہ کیا، لیکن انہوں نے ممتا حکومت کو واضح کیا کہ اگر ان کے ...

چھتیس گڑھ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 36 نکسلی ہلاک

  اطلاع مل رہی ہے کہ چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ نارائن پور اور دنتے واڑہ اضلاع کی سرحد پر سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں 36 نکسلی مارے گئے ہیں۔ دنتے واڑہ کے اضلاع میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو نکسل مخالف آپریشن کے لیے بھیجا گیا تھا۔ جائے وقوعہ سے بڑی تعداد میں ...

شاہی عیدگاہ پارک میں لکشمی بائی کا مجسمہ: دہلی ہائی کورٹ نے متعلقہ ایجنسیوں کو معائنہ کرنے کا حکم دیا

دہلی کے شاہی عیدگاہ پارک میں رانی لکشمی بائی کا مجسمہ نصب کرنے کے معاملے پر جمعہ کو دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران، عیدگاہ مینجمنٹ کمیٹی کے وکیل نے بتایا کہ مجسمہ پہلے ہی نصب کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ ایک تین رکنی ٹیم تشکیل دے کر موقع کا ...

بہار میں سیلاب کی تباہی: 45 لاکھ متاثر، عوامی احتجاج میں شدت، پولیس پر پتھراؤ

بہار میں جمعہ کو سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین رہی، حالانکہ کئی ندیوں میں پانی کی سطح کم ہوئی ہے۔ مظفر پور میں متاثرہ افراد نے امدادی کارروائیوں کی کمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کر دیں۔ یہ معلومات سرکاری اہلکاروں نے فراہم کیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ (ڈی ایم ڈی) کے ...

آئینی ترمیم کے ذریعے ریزرویشن کی حد 50 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد کی جائے، شرد پوار کا مطالبہ

 این سی پی-ایس پی کے رہنما شرد پوار نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ آئینی ترمیم کے ذریعے ریزرویشن کی حد کو 50 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد کرنے پر غور کرے۔ انہوں نے خاص طور پر مہاراشٹر میں مراٹھا برادری کو ریزرویشن دینے کے مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا، جس پر حالیہ دنوں میں ...

سرفراز خان کا کمال: ایرانی کپ میں ڈبل سنچری بنا کر ممبئی کے پہلے کھلاڑی بن گئے!

ہندوستان کے ہونہار نوجوان بلے باز سرفراز خان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں میدان پر اترنے کا موقع بھلے ہی نہیں مل پایا، لیکن ایرانی کپ میں انھوں نے اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ایرانی کپ 2024 کا میچ رنجی چمپئن ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان ...

بریلی میں پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک دھماکہ: 5 افراد ہلاک، متعدد ملبے تلے دبے، ریسکیو آپریشن جاری

اتر پردیش میں غیر قانونی پٹاخہ فیکٹریوں میں دھماکوں اور ہلاکتوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس بار بریلی ضلع میں ایک غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری، جو ایک رہائشی مکان میں چل رہی تھی، شدید دھماکہ کا شکار ہو گئی۔ اس واقعہ میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثہ بدھ کی رات پیش ...