ہیمنت سورین کو فی الحال سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت، عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

Source: S.O. News Service | Published on 18th May 2024, 11:42 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جمعہ کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں مل سکی۔ سورین نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے انتخابی تشہیر کے لئے عبوری ضمانت کے لئے بھی درخواست دائر کی ہے لیکن جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے کہا کہ وقت کی کمی کے سبب اس پر تفصیلی سماعت ممکن نہیں۔ عدالت کی جانب سے ای ڈی کو پیر، 20 مئی تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے آئندہ منگل یعنی 21 مئی کو سپریم کورٹ کے تعطیلاتی بنچ کے سامنے درخواست کی فہرست بنانے کی ہدایت کی۔ جمعہ کو جب یہ معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے لایا گیا تو ای ڈی کی جانب سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے اس پر جواب دینے کے لیے وقت مانگا۔

جب عدالت نے اے ایس جی سے ہیمنت سورین کی عبوری ضمانت کے بارے میں جاننا چاہا تو انہوں نے کہا کہ سورین کو 31 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انتخابات کے چار مراحل پہلے ہی ختم ہو چکے ہیں۔

سینئر وکیل کپل سبل نے سورین کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ فی الحال انتخابات کے تین مراحل 20، 25 مئی اور یکم جون کو ہیں اور اس پر غور کیا جانا چاہئے۔ اس پر بنچ نے کہا کہ جب تک بنچ اس معاملے میں بادی النظر مطمئن نہیں ہوتی، کوئی حکم نہیں دیا جا سکتا۔

بنچ نے کہا کہ آج تفصیلی سماعت کا وقت نہیں ہے۔ بنچ نے ای ڈی کو پیر تک اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ اس سے قبل جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ہیمنت سورین کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سورین نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

خیال رہے کہ 31 جنوری کو ای ڈی نے ہیمنت سورین کو رانچی کے بڑگائیں علاقے میں 8.66 ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضے اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ ہیمنت سورین کے علاوہ ای ڈی نے 30 مارچ کو زمین کے اصل مالک راجکمار پاہن، ہیمنت سورین کے قریبی ساتھی ونود کمار، ریونیو سب انسپکٹر بھانو پرتاپ پرساد اور ہلاریس کچھپ کے خلاف بھی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ ہیمنت سورین نے نہ صرف یہ کہ غیر قانونی طور پر زمین حاصل کی بلکہ تحقیقات شروع ہونے پر شواہد کو ختم کرنے کی بھی کوشش کی۔

ایک نظر اس پر بھی

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...