آگرہ: شرد پورنیما کی رات چاندنی میں'تاج محل' کا دلکش منظر دیکھیں

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2024, 6:45 PM | ملکی خبریں |

آگرہ، 13/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) شرد پورنیما کے موقع پر جب چاند کی ٹھنڈی شعاعیں تاج محل کی پچّی کاری میں جڑے قیمتی پتھروں پر پڑیں گی، تو وہ چمک اٹھیں گے۔ تاج محل کے شائقین اس شاندار منظر کے منتظر رہتے ہیں اور اس کو دیکھنے کے لیے پورے سال بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔ جب قیمتی پتھر اپنی چمک بکھیرتے ہیں، تو یہ منظر دیکھنے والے سیاح ہر بار کی طرح اس بار بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ اس سال شرد پورنیما کے دوران 15 سے 19 اکتوبر تک تاج محل کو رات کے وقت دیکھا جا سکے گا، لیکن 18 اکتوبر کو جمعہ ہونے کی وجہ سے یہ بند رہے گا اور اس رات نہیں دیکھا جا سکے گا۔

تاج محل 1984 سے قبل شرد پورنیما پر رات بھر کھلا رہتا تھا۔ اس دوران میلہ جیسا نظارہ رہا کرتا تھا۔ خاص مقبرے پر سیاحوں کے اترنے کے لیے رولنگ ہٹا کر لکڑی کے سلیپر وغیرہ سے ریمپ بنایا جاتا تھا۔ سیڑھیوں سے سیاح اوپر جاتے تھے اور ریمپ سے نیچے اترا کرتے تھے۔

ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹ ایسو سی ایشن کے صدر راکیش چوہان کہتے ہیں کہ اس وقت تاج گنج، جمنا کنارہ روڈ اور ایم جی روڈ کے ہوٹلوں میں کمرے کم پڑنے پر ٹنٹ لگا کر روشنی کا انتظام کیا جاتا تھا۔ پولیس کی غیر مستقل چوکی بنائی جاتی تھی، جس میں سینئر افسران موجود رہتے تھے۔

تحفظاتی وجوہات سے 1984 سے 2004 تک رات میں تاج کا دیدار بند رہا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر نومبر 2004 سے تاج محل کا رات میں دوبارہ دیدار شروع ہوا لیکن کچھ پابندیاں لگ گئیں۔ ماہ میں پورنیما پر 5 دن (پورنیما سے دو دن قبل اور اور دو دن کے بعد تک) رات میں 'تاج' دیکھا جاسکتا ہے۔

تاج محل کے سینئر کنزرویشن اسسٹنٹ پرنس واجپئی نے بتایا کہ شرد پورنیما 17 اکتوبر کو ہے۔ اس مرتبہ رات میں تاج محل دیکھنے کے دنوں میں جمعہ پڑ جانے کی وجہ سے ایک دن کم ہو کر 5 کی جگہ 4 ہو گئی ہے۔

حال میں ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 400 سیاح تاج محل کا رات میں دیدار کر سکتے ہیں۔ 50-50 سیاحوں کے بیچ کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک آدھا آدھا گھنٹے کے سلاٹ میں اس یادگار میں داخلہ دیا جاتا ہے۔ اس کے لیے اے ایس آئی کی ویب سائٹ سے آن لائن ٹکٹ ایک دن قبل تک بُک کی جا سکتی ہے۔ غیر ملکی سیاحوں کا ٹکٹ 750 روپے، ہندوستانی سیاح کا 510 روپے اور بچوں کا ٹکٹ 500 روپے ہے۔ مہتاب باغ واقع تاج محل ویو پوائنٹ سے بھی تاج کا رات میں نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

تاج محل کے دیدار کے لیے ویب سائٹ پر جاکر ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔ asi.payumoney.com یا www.asiagracircle.in پر آپ اپنا ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بابا صدیقی قتل: عمران پرتاپ گڑھی کا مطالبہ، مہاراشٹر اور مرکزی حکومت کو جوابدہی، گورنر اور وزیر داخلہ کے استعفے کی ضرورت

 کانگریس پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمان عمران پرتاپ گڑھی نے بابا صدیقی کے قتل کے واقعے پر ایک پریس کانفرنس کے دوران گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مہاراشٹر حکومت، خاص طور پر وزیر داخلہ کو اس قتل کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سنگین واقعے کی فوری اور غیر ...

مدارس کی فنڈنگ معطل کرنے کے لیے این سی پی سی آر کی ریاستی حکومتوں کو خط ارسال

نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے یہ سفارش کی ہے کہ ہندوستان کی تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے مدرسہ بورڈز کی مالی امداد بند کریں۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریز کو بھیجے گئے ایک خط میں، این سی پی سی آر کے چیئرمین ...

بہار: نالندہ میں تیز رفتار بائیک ٹکر کے نتیجے میں 4 نوجوان ہلاک، 2 شدید زخمی

بہار کے نالندہ میں ہفتہ کی رات ایک مہلک سڑک حادثہ پیش آیا۔ درگا پوجا کے موقع پر 6 بائک سوار میلے کی جانب نکلے تھے، لیکن آپس میں دونوں بائک کی شدید ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 نوجوانوں کی جانیں چلی گئیں۔ یہ واقعہ سرمیرا تھانہ کے بڑھیا موڑ کے قریب پیش آیا۔ نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ...

حکمران جماعت کے رہنماؤں کی عدم تحفظ: شرد ادھو گروپ کا زوردار حملہ

این سی پی (اجیت پوار) کے رہنما بابا صدیقی کو ممبئی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق، حملہ آوروں نے ان پر پانچ راؤنڈ فائر کیے، جس میں سے بابا صدیقی کو تین گولیاں لگیں۔ سینے میں گولی لگنے کے بعد وہ فوراً گر گئے۔ انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا ...

تمل ناڈو ٹرین حادثہ: کاوارائی پیٹائی اسٹیشن پر ٹریک کی بحالی کے بعد پہلی ٹرین کی آمد و رفت بحال

تمل ناڈو کے کاوارائی پیٹائی ریلوے اسٹیشن پر مین لائن ٹریفک کو ریکارڈ وقت میں بحال کردیا گیا ہے اور اس سیکشن میں پہلی ٹرین بھی چلائی گئی۔ یاد رہے کہ میسور-دربھنگا باگمتی ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کے درمیان جمعہ کی رات تصادم کے نتیجے میں یہ ریلوے روٹ متاثر ہوا تھا۔